پروکٹر اینڈ گیمبل کا ماحول دوستی کے لیے نیا وژن

سنسناٹی، 28 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

نئے وژن کی جانب پیشرفت کی رہنمائی کے لیے 2020ء اہداف کا اعلان

پروکٹر اینڈ گیمبل کمپنی (این وائی ایس ای: PG) نے آج ماحول دوستی سے اپنی وابستگی کو تیز تر کرتے ہوئے ماحول دوستی کے طویل المیعاد وژن کا اعلان کیا ہے۔ پی اینڈ جی کی ذمہ داری کے ساتھ ترقی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر، ادارہ طویل المیعاد ماحول دوستی کے وژن کے ساتھ کام کرے گا جس میں شامل ہے:

– اپنے کارخانوں کو 100 فیصد قابل تجدید توانائی سے بجلی حاصل کرنے والا بنانا

– تمام مصنوعات و پیکیجنگ کے لیے 100 فیصد قابل تجدید یا ری سائیکل شدہ مواد استعمال کرنا

–  کوڑے دانوں میں صفر صارفی و ساخت گری کا فضلہ بھیجنا

– ایسی مصنوعات ڈیزائن کرنا جو صارفین کو محظوظ کرنےکے ساتھ ساتھ وسائل کے تحفظ کو بھی زیادہ سے زیادہ کر سکیں

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثے دیکھنے کے لیے کلک کیجیے؛ http://multivu.prnewswire.com/mnr/pg/46415/

یہ نیا وژن پی اینڈ جی کو ادارے کے اندر ماحول دوستی کے فیصلے اور اہداف مقرر کرنے کے لیے رہنمائی کا طویل المیعاد فریم ورک مہیا کرتا ہے۔

پی اینڈ جی کے بورڈ کے چيئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر باب میک ڈونلڈ نے کہا کہ “یہ ادارے کی دنیا کے مزید حصوں میں زیادہ صارفین کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں پیشرفت کی جاری بامقصد حکمت عملی کا اہم حصہ ہے، ہم اس وژن اور اہداف کا اعلان کر رہے ہیں کیونکہ ہمارا بطور ادارہ پی اینڈ جی کے مقاصد کی قوت  اور دنیا میں اچھائی کی قوت بننے کی اپنی ذمہ داری پر یقین ہے۔”

طویل المیعاد ماحول دوستی کے وژن پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ رہنے کے لیے پی اینڈ جی 10 سالہ ماحول دوستی کے اہداف کے ایک سلسلے کو نافذ کرے گا۔ کیونکہ یہ وژن تکمیل میں دہائیاں لے گا، اس لیے اداروں کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے، ادارے کی ماحولیاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور بیان کردہ طویل المیعاد ماحول دوستی کے وژن کے حوالے سے پی اینڈ جی کو قابل احتساب بنانے کے لیے یہ قریب المیعاد اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ 10 سالہ ماحول دوستی اہداف کا پہلا مجموعہ 2020ء میں پیش کیا جائے گا۔ یہ ماحول دوستی کے اہداف ادارے کے موجودہ 2012ء اہداف کے علاوہ ہیں۔ اپنے موجودہ عمل کے ساتھ پی اینڈ جی سالانہ بنیادوں پر ان اہداف پر ہونے والی پیشرفت بھی بیان کرے گا۔

پی اینڈ جی کے 2020ء ماحول دوستی اہداف میں شامل ہیں:

زمرہ 2020ء اہداف
مصنوعات
پٹرولیم-بیسڈ مواد کو ماحول دوست قابل تجدید مواد سے تبدیل کرنا 25 فیصد*
ٹھنڈے پانے سے دھلائی واشنگ مشین کے لوڈ کا کل 70 فیصد
پیکیجنگ میں کمی 20 فیصد (فی صارف استعمال)*
صارفی ٹھوس فضلہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں مارکیٹوں میں لینڈ فل/ضایع شدہ ٹھوس فضلے کے خاتمے کے طریقوں پر غور
آپریشنز
ہمارے کارخانوں کو بجلی فراہم کرنے والی قابل تجدید توانائی 30 فیصد
ساخت گری کا فضلہ >0.5 فیصد (ڈسپوزڈ)
ٹرک کی نقل و حمل میں کمی 20 فیصد (کلومیٹر/حجم کی اکائی ) *

*بمقابلہ 2010ء بنیادی خط

ورلڈ وائلڈلائف فنڈ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کارٹر رابرٹس نے کہا کہ “ماحول دوستی سے پی اینڈ جی کی وابستگی مارکیٹ کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور ہمیں ادارے کے نئے ماحول دوستی کے وژن پر ان کے ساتھ کام کر کے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے، پی اینڈ جی جیسے بڑے اداروں کے ساتھ کام کر کے، ہم تحفظ کے مقاصد پر وسیع تر اور طویل المیعاد اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ہماری نظریں پی اینڈ جی کے ساتھ قابل تجدید مواد، پیکیجنگ، جنگلیات، توانائی اور پانی کے اہداف کو حاصل کرنے اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تحفظ کے منصوبوں کی مدد کرنے پر مرکوز ہیں۔”

پی اینڈ جی کے نائب صدر برائے عالمی ماحول دوستی لین ساؤرز نے کہا کہ “ہم عالمی ادارے کی حیثیت سے اپنے اثرات کو سمجھتے ہیں اور مستقل بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرتے ہیں۔ اس نئے وژن کے نفاذ کے ذریعے پی اینڈ جی آنے والی دہائیوں میں کاروباری برادری کو درپیش ماحول دوستی کے چند کلیدی چیلنجز  کو حل کرنے میں مدد دینے کی کوشش کر رہا ہے، میں اس بات کا قائل ہوں کہ جدت ماحول کے حوالے سے درپیش ہمارے اہم مسائل کا حل سامنے لا سکتی ہے –ان چیلنجز میں فضلہ، کارخانوں کا اخراج، اور پانی کا استعمال شامل ہیں۔ جدت اور بیرونی شراکت داریاں ماحول دوستی کے کامیاب پروگرام کے کلیدی اجزاء ہیں۔ کوئی بھی ادارہ اکیلے یہ نہیں کر سکتا۔ یہ اداروں کے لیے اہم ہے کہ وہ ہماری دنیا اور ہمارے کاروباروں دونوں پر اثر ڈالنے والے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے بیرونی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کریں۔”

پروکٹر اینڈ گیمبل کے بارے میں

پی اینڈ جی کی مصنوعات دنیا بھر میں روزانہ 4 ارب سے زائد بار لوگوں کے استعمال میں آتی  ہیں۔ کمپنی کی مصنوعات کا شمار قابل بھروسہ، اعلیٰ معیار کی اور جانی مانی مصنوعات میں ہوتا   ہے جن  میں  پیمپرز(ر)، ٹائیڈ(ر)، ایریل(ر)، آلویز(ر)، وسپر(ر)، پینٹین(ر)، ماک3(ر)، باوٴنٹی(ر)، ڈان(ر)، گین(ر)، پرنگلز(ر)، چارمن(ر)، ڈاؤنی(ر)، لینور(ر)، لیمز(ر)، کریسٹ(ر)، اورل  بی(ر)، ڈیورا سیل(ر)، اولے(ر)، ہیڈ اینڈ شولڈرز(ر)، ویلا(ر)، جیلیٹ(ر)، براوٴن(ر) اور فیوژن(ر) شامل ہیں ۔دنیا کے تقریبا 80 ممالک میں پی اینڈ جی کے 127,000ملازمین ہیں۔  پی اینڈ جی اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات اور نئی اطلاعات سے آگہی کے لیے ویب سائٹ www.pg.com ملاحظہ کریں۔

ذریعہ: پی اینڈ جی

رابطہ: روتھا پین

پی اینڈ جی میڈیا ریلیشنز

+1-513-983-3939

penn.rs@pg.com

میگی حبیب

پین پی آر برائے پی اینڈ جی

+1-213-996-3770

mhabib@painepr.com

Leave a Reply