ماحول دوست توانائی کے حامل مستقبل کے لیے حکومتوں کو ریو میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے

برسلز، 14 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

–        اقوام متحدہ 15 جون کو عالمی یوم ہوا کو سہارا دے گا

جمعہ 15 جون ہوا کا عالمی دن ہے، جب ہزاروں افراد دنیا بھر کے کم از کم 40 ممالک میں منعقدہ 200 سے زائد تقریبات میں ہوا کے ذریعے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ اٹھائیں گے۔ عالمی یوم ہوا اگلے ہفتے ریو+20 میں اکٹھے ہونے والے عالمی رہنماؤں پر دباؤ قائم کر رہا ہے کہ وہ 2030ء تک قابل تجدید توانائی میں اپنے حصے کو دوگنا کرنے سے وابستگی ظاہر کریں۔

آج ہوا کے ذریعے توانائی کی کمرشل پیداوار 75 سے زائد ممالک میں وجود رکھتی ہے ، جن میں سے 21 ممالک میں پیداوار 1000 میگاواٹ سے زائد ہے۔ موجودہ 250 گیگاواٹ+کی تنصیب شدہ گنجائش آج سے صرف 15 سال قبل، جب 1997ء میں کیوٹو پروٹوکول پر دستخط کیے گئے تھے، سے 30 گنا سے بھی زیادہ ہے۔

صنعتی اندازوں نے ظاہر کیا کہ بہتر پالیسی کی مدد حاصل ہو تو ہوا کے ذریعے توانائی کی گنجائش 2015ء تک دوگنی ہو سکتی ہے، اور ایک مرتبہ پھر دہائی کے خاتمے تک عالمی برقی رسد کا 9 سے 12 فیصد تک فراہم کر رہی ہے۔ یہ سالانہ 1.5 ارب ٹن تک کاربن ڈئی آکسائیڈ اخراج کو کم کرے گی، اربوں لیٹر قیمتی تازہ پانی کو محفوظ کرے گی، اور دنیا بھر کے ممالک میں توانائی کے تحفظ اور قیمتوں میں استحکام میں اپنا حصہ ڈالے گی؛ لیکن ہوا کے ذریعے توانائی کے حصول اور دیگر قابل تجدید ذرائع کو اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے حکومتوں کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

جب اگلے ہفتے دنیا بھر کے رہنما ریو میں جمع ہوں گے تو انہیں زیادہ ماحول دوست توانائی مستقبل کے لیے ایک نئی راہ متعین کرنے کا موقع ملے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا ماحول دوست توانائی سب کے لیے [http://www.sustainableenergyforall.org] منصوبہ عالمگیر توانائی رسائی، توانائی موثریت کو دوگنا کرنے اور 2030ء تک قابل تجدید توانائی کو دوہرے اضافے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے (UNIDO) کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹری جنرل کے منصوبے کے رہنما کندے کے یمکیلا نے کہا کہ “ہمیں 2030ء تک عالمی توانائی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا حصہ دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے ہوا  کے ذریعے توانائی کی اہم حصہ داری، گرڈ کنکشن اور چھوٹے پیمانے پر غیر مرکزی نظاموں دونوں، کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 15 جون کو ‘ہوا کا عالمی دن’ دنیا بھر میں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہوائی توانائی کی صنعت کے لیے درکار مدد کے حصول کی خاطر یو این ایس جی کے ماحول دوست توانائی سب کے لیے منصوبے کے ذریعے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔”

اس خبری اعلامیہ کو پڑھنا جاری رکھیں:

http://www.ewea.org/fileadmin/ewea_documents/documents/press_releases/Green_Growth_translations/GWD_Press_Release_June_2012_English.pdf

ذریعہ: ای ڈبلیو ای اے یورپین ونڈ انرجی ایسوسی ایشن

Leave a Reply