فوب ڈاٹ می پوچھتا ہے: کیا آپ کے فیس بک کو فیس لفٹ کی ضرورت ہے؟

لندن، 16 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

اگر آپ نے کبھی چہرے کا میک اوور کروایا ہے یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اس مرحلے سے گزرا ہو تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس میں کیسی ڈرامائی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ لیکن آپ کے فیس بک کور [http://www.foob.me] کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا اسے میک اوور کی ضرورت ہے؟

ہم میں سے بیشتر لوگ عوام کے سامنے اپنا سب سے خوبصورت رخ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ کیا آپ اسے فیس بک پر بھی نہیں کرنا چاہتے؟ بالآخر یہ ہمارے اہم ترین عوامی چہروں میں سے ایک ہے۔ اور یہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ دکھاتا ہے۔

فوب ڈاٹ می ایک نئی ویب سائٹ ہو جو صارفین کو فیس-کور آرٹسٹوں سے براہ راست منسلک کرتی ہے جو اسے کم از کم 2.99 ڈآلرز میں ایک نئے پیشہ ورانہ ڈیزائن شدہ ٹائم لائن کور [http://www.foob.me/cover-user/users-unique-facebook-covers] میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

آج سے صارفین فوب ڈاٹ می پر کور ڈیزائن تلاش کر سکتے ہیں اور ان میں سے اپنا پسند کا کور منتخب کر کے اپنی تصویر اور پسند کے متن کے ساتھ اس میں تبدیلیاں لانے کے لیے آرٹسٹ کو ادائیگی کر سکتے ہیں۔ صارفین آرٹسٹ کے ڈیزائن کردہ کور کے حوالے سے اپنا انوکھے فیس بک کور آئیڈیا بھی پیش کر سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر مائلوس یوکچ کہتے ہیں کہ “فوب ڈاٹ می پر ہمارا نعرہ ہے ‘اپنا چہرہ لگائیے’، لوگ خود کو بہتر بنانے کے لیے ہر سال کپڑوں، لوازمات اور زیبائش و آرائش کی چیزوں پر سینکڑوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں۔ فوب ڈاٹ می کی مدد سے انتہائی معمولی رقم سے وہ فیس بک پر خود کو سنوار سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے خوبصورت فیس بک کورز [http://www.foob.me] جو صرف مشہور شخصیات، ڈی جیز اور گرافک ڈیزائنرز کے لیے توجہ طلب نہ ہو بلکہ یہ سب کے لیے ہے۔”

فوب ڈاٹ می انفرادیت پر مفامہت کے بغیر کم قیمتیں پیش کر سکتا ہے جس کے لیے وہ آرٹسٹوں کو اپنے گرافکس سانچوں کو بارہا استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے تاکہ کورز کو منٹوں میں مرضی کے مطابق تبدیل کیا جا سکے۔ کیونکہ یہ سانچے صارف کی تصاویر کے ذریعے تبدیل کیےجائیں گے اس لیے صارف کا ٹائم لائن کور ہمیشہ انوکھا ہوگا۔

فوب انکارپوریٹڈ کے بارے میں

فوب انکارپوریٹڈ جنوری 2012ء میں قائم ہوا  اور امریکہ، برطانیہ اور یونان میں مقیم اپنے ملازمین کے ساتھ http://www.foob.me  پر ویب سائٹ چلاتا ہے۔ مزید معلومات یا ذرائع ابلاغ کے لیے مواد کی درخواست کے لیے مائلوس یوکچ سے milos@foob.me پر رابطہ کریں۔ وڈیو دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.foob.me/video

ذریعہ: فوب ڈاٹ می

Leave a Reply