سام سنگ گیلکسی Y اسمارٹ فون کی جانب سے شاندار Smart-Bid انعامی پیشکش

لاہور : جنوری، 2012 ۔ سام سنگ الیکٹرانکس دنیا بھر میں ڈیجیٹل میڈیا اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا اعزاز یافتہ ادارہ ہے، جس نے حال ہی میں سام سنگ گیلکسی Y (ماڈل S5360) کے نام سے ایک جدید ترین، خوبصورت ، باریک اور باکفایت اسمارٹ فون متعارف کروایا ہے، جسے خصوصاً نوجوان نسل کی ضروریات کے مطابق تخلیق کیا گیا ہے۔ اس فون کی تشہیر اور مقبولیت کے لئے سام سنگ نے facebook پر ایک آن لائن انعامی پیشکش کا آغاز کیا ہے، جسے Smart Bid کا نام دیا گیا ہے۔ اس مہم کے شرکاء کو نیا سام سنگ گیلیکسی Y اسمارٹ فون، صرف 1000 روپے میں حاصل کرنے کے شاندار مواقع حاصل ہوں گے۔

سام سنگ کے خصوصی facebook پیج پر اس تشہیری مہم کے آغاز کے بعد چند ہی دنوں میں اس فون کے مدّاحوں کی تعداد بڑھ کر 184,000 ہوگئی۔ اس طرح یہ پاکستان کے سوشل میڈیا حلقوں میں کنزیومر الیکٹرانکس کا مقبول ترین Page بن چکاہے۔ سام سنگ گیلکسی Y اپنی نوعیت کا جدید ترین فون ہے ، جو دنیا بھر میں سب سے کم قیمت اور معیاری اسمارٹ فون بھی ہے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ؛ جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ: سام سنگ Smart Bid مہم نے گیلیکسی Y فون سے متعلق اعلیٰ معیاری تاثر قائم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو کہ اس مہم کا بنیادی مقصد تھا۔ اس طرح ہم نے صارفین کا ایک ایسا مربوط حلقہ قائم کر لیا ہے، جس میں آئندہ بھی سام سنگ کی انقلابی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے پر کشش انعامی مہمات جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

اس پیشکش کا ایک مقصد سام سنگ گیلکسی Y کی شاندار خوبیوں سے صارفین کو متعارف کروانا تھا۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی تخلیقی اور اشتہاری مہم کا اہم ترین مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس میں صارفین کتنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حوالے سے Smart Bid نے صارفین کے ذہنوں میں نہایت مثبت تاثرات قائم کئے ہیں۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے: رضوان شاہ
فون: 042-35861219
0300-8522254

Leave a Reply