جرمنی:تخلیقی مفکرین عالمی انوویشن کانفرنس میں ملیں گے

پوٹسڈیم، جرمنی اور پالو آلتو، کیلیفورنیا، 28 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

حوالہ در حوالہ: تصاویر بذریعہ ای پی اے یورپین پریس فوٹو ایجنسی دستیاب ہیں اور بغیر کسی ادائیگی کے یہاں سے مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں: http://www.presseportal.de/story.htx?firmaid=22537

حوالہ در حوالہ: اضافی معلومات یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے:

http://www.presseportal.de/story.htx?firmaid=22537

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے چند سو جدت طراز ماہرین ستمبر کے مہینے میں برلن کے قریب پوٹسڈیم میں مستقبل کے نمونے اور طریقہ کار پر گفتگو کے لیے ڈیزائن تھنکرز کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مینجمنٹ، تحقیق اور تعلیم کے شعبوں کے لیے جدید حل توجہ کا مرکز ہوں گے۔ ” d.confestival” 20 سے 22 ستمبر کو منعقد ہوگا۔  کانفرنس اور میلے کی مشترکہ شکل میں یہ کام کرنے کا ایک بے مثال ماحول ہے جسے تخلیق و پیداواریت کو ملا کر تخلیق کیا گیا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن http://www.hpi.dconfestival.net پر ممکن ہے۔

تقریب کی ساخت پہلی بار مینیجرز، ٹرینرز اور محققین کو ایک جگہ لائے گی جو جدت طرازی اور جدید ٹیم ورک پر توجہ ڈالیں گے۔ اہم شرکا میں، دیگر کے علاوہ، ایس اے پی اے ہاسو پلاٹنر انسٹیٹیوٹ (HPI) کے بانی پروفیسر ہاسو پلاٹنر، اور ساتھ ساتھ ڈیزائن تھنکنگ کے بانی ڈیوڈ کیلی بھی شامل ہوں گے۔ اس میں بینیٹن کی مشہور مہم کے پیچھے موجود ذہن اولیویئرو ٹوسکانی بھی موجود ہوں گے۔ میٹرو، ڈوئچے بینک اور ڈوئچے ٹیلی کام جیسے اداروں بھی شرکت کریں۔ انٹرایکٹو پریزنٹیشنز اور ورکشاپ فارمیٹس، ایک عالمی جدت طرازی مہم ساتھ ساتھ ایک نمائشی علاقہ بین الاقوامی ماحول اور نیٹ ورکنگ کے کئی مواقع فراہم کرے گا۔

d.confestival کا میزبان ہاسو پلاٹنر انسٹیٹیوٹ (http://www.hpi.uni-potsdam.de) کا ایچ پی آئی اسکول آف ڈیزائن تھنکنگ ہوگا ۔ یہ جامعات کے طالب علموں کے لیے یورپ میں پہلا انوویشن اسکول ہے اور پالو آلتو میں اسٹین فرڈ میں یونیورسٹی میں ہاسو پلاٹنر انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن (http://dschool.stanford.edu) کے نمونے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ صارفین کی ضروریات بذات خود ڈیزائن تھنکنگ کا نقطہ ارتکاز ہیں۔ یہ جدت طرازی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر کئی مسائل حل کرنے والی حکمت عملیوں، سوچ کے نمونوں اور رابطے کے کلچر کی مختلف شعبوں کی قوتوں کو ملاتی ہے۔

ہاسو پلاٹنر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر کرسٹو مینیل نے کہا کہ “دنیا بھر کے بالکل مختلف قسم کی سرگرمی کے حامل شعبوں سے تعلق رکھنے والے تخلیقی پہلو کے مفکرین و جدت طراز مل کر کچھ نیا اور دلچسپ تخلیق کریں گے۔” ایچ پی آئی اسکول آف ڈیزائن تھنکنگ کے ڈائریکٹر الریخ وائن برگ نے کہا کہ ” d.confestival مشترکہ تقریب کی طرز کا آغاز ہے جو سائنسی کانفرنس کی سنجیدگی اور میلے کے تفریح پن کو ملا رہا ہے۔”

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

ہانس-جاؤخم الگائیر

d.confestival-presse@hpi.uni-potsdam.de

ٹیلی فون +49-331-5509-119 یا -175 یا  -124، فیکس -169 یا -128

ذریعہ: ایچ پی آئی ہاسو-پلاٹنر-انسٹیٹیوٹ

 

Leave a Reply