ایشیا کا تیل و گیس شعبہ نئی سرزمینوں پر جلوہ گر

سنگاپور، 6 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

– سنگاپور میں 17 واں ایشیا آئل ویک 2012ء نئے کاروباری مواقع پیش کرتا ہے

سری لنکا اور انڈونیشیا میں بولی کے نئے مراحل، کئی ممالک میں کھلے رقبوں، چین اور آسٹریلیا میں چٹانوں میں گیس کی تلاش اور پاپوا نیوگنی میں آئل سرچ کے ایل این جی منصوبے کے نئے امکانات کے ساتھ ایشیا کی تیل و گیس تلاش کرنے کی مارکیٹ نئے دروازے وا کر رہی ہے، ایشیا اور اس سے آگے آزاد اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تیل کے حکومتی اداروں کے لیے نئے کاروباری مواقع پیش کر رہا ہے۔

ایشیا میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایک یادگار ایونٹ کی حیثیت سے سنگاپور میں منعقدہ گلوبل پیسفک اینڈ پارٹنرز 17 ویں ایشیا آئل ویک 2012ء میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کلیدی مقررین اور سپر میجرز، آزاد اداروں، حکومتوں اور قومی تیل اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز ملاقات، نیٹ ورک اور معاہدوں پر گفتگو کے لیے جمع ہوں گے۔ وہ تین -روزہ پروگرام میں ایشیا کے ابھرتے ہوئے علاقوں اور تلاش کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں گے جو تلاش کے منصوبوں، حکومتی پالیسیوں اور رقبہ کے مواقع، کمرشلائزیشن، خطرات اور سرمایہ کاری، چٹانوں میں تیل/گیس اور سی بی ایم-سی ایس ایم کے نئے علاقوں، ایشیائی تلاش کی مارکیٹ میں آسٹریلیا کے اداروں اور ایشیا کے تیل خطرات/اندیشوں اور ہائیڈروکاربن مستقبل جیسے کلیدی مسائل پر مبنی ہوگا۔

17 واں ایشیا آئل ویک 25 سے 27 جون کو گڈووڈ پارک ہوٹل، سنگاپور میں ہوگا۔ کانفرنس 25 جون بروز پیر 21 ویں ایشیا پٹرولیم اسٹریٹجی بریفنگ کے ساتھ شروع ہوگی، جو ایشیا میں منعقدہ سب سے طویل اسٹریٹجی بریفنگ ہوگی، جسے گلوبل پیسفک اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین اور سی ای او ڈاکٹر ڈنکن کلارک پیش کریں گے۔ یہ معروف عالمی اسٹریٹجسٹ، مقرر اور تیل و گیس صنعت کی تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی دنیا پر لکھاری ہیں، جنہوں نے حال ہی میں توجہ دلائی تھی کہ:

“ایشیا کا تیل و گیس کا شعبہ نئے خطوں میں منتقل ہو رہا ہے، کیونکہ مستحکم پیداواری ممالک اور کارپوریٹ کھلاڑی نئی حکومتوں پر نظریں جمائے ہیں، اور اس وسیع خطے میں نئے علاقے از سر نو دریافت کر رہے ہیں، پاکستان سے لے کر نیوزی لینڈ تک۔” اضافہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۔۔۔ “آزاد اداروں نے نئے طریقے پیش کیے اور ریاستی تیل اداروں نےعالمی حکمت عملی ترتیب دی ہے، جبکہ لائسنس دینے والے ادارے اور وزارتیں تلاش سے مزید رقوم اکٹھی کرنے کی خواہاں ہیں۔”

کانفرنس کے دوران دیگر پریزنٹیشنز اداروں کے سی ای اوز اور مینیجنگ ڈائریکٹرز کی ہیں جیسا کہ تالسمان انرجی، پریمیئر آئل، روک آئل، مبادلہ آئل اینڈ گیس، جاپیکس، کیرن انڈیا، کرس انرجی، آئل سرچ اور پٹرومن پی این جی ہولڈنگز – اس کے علاوہ فلپائن، نیوزی لینڈ، مشرقی تیمور، سری لنکا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کے سینئر عہدیدار حکومتی نمائندگان کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔

مزید معلومات: http://www.petro21.com or http://www.asia-oilweek.com

 ذریعہ: گلوبل پیسفک اینڈ پارٹنرز

Leave a Reply