اوسلو میں کیا ہو رہا ہے؟

اوسلو، ناروے، 23 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

اوسلو ہفتہ بحر (میری ٹائم ویک) ناروے کے دارلحکومت میں زندگی و کاروبار کے نئے ماہانہ آئینہ دار اوسلو نالج اپ ڈیٹ [http://www.oslo.teknopol.no/MainMenu/news2/Newsletters] کی اس ماہ کی توجہ کا مرکز ہے۔

اوسلو ٹیکنوپول [http://www.oslo.teknopol.no/MainMenu/news2/Newsletters] کی جانب سے شایع کردہ یہ نیوزلیٹر اوسلو کے بارے میں مقالات پیش کرتا ہے، جس میں مختلف کاروباروں اور شہر میں ہونے والی سرگرمیوں پر ہر ماہ روشنی ڈالی جاتی ہے۔ مئی کے شمارے کی خصوصی توجہ اوسلو کی عالمی معیار کی بحری صنعت [http://www.oslo.teknopol.no/MainMenu/news2/News/Oslo-Maritime-Week-sets-sail] پر ہوگی جو 30 مئی سے یکم جون تک منائے جانے والے اوسلو ہفتہ بحر [http://www.omw.no] کے موقع کی مناسبت سے ہے۔

اوسلو نالج اپ ڈیٹ (OKU) جنوری 2012ء میں جاری کیا گیا تھا تاکہ دنیاکو بتایا جائے کہ اوسلو میں کیا ہو رہا ہے۔ پہلے شمارے آئی سی ٹی، ماہی گیری اور تیل و گیس کے حوالے سے خبروں پر مشتمل تھے۔ باضابطہ سلسلے جیسا کہ دی نیوزاسٹینڈ، جو ظاہر کرتا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں اوسلو کو کس طرح پیش کیا جاتا ہے، اور اوسلو ای ٹی سی، جو اوسلو کے دلچسپ اعداد و شمار اور مزاحیہ پہلو کو اجاگر کرتا ہے، اس نیوزلیٹر کو پڑھنے کے لیے ایک پرلطف چیز بناتے ہیں۔

اوسلو ٹیکنوپول کے جنرل مینیجر فریڈرک ونتھر کہتے ہیں کہ “مقصد اوسلو کے جدید کاروبار اور تحقیق کو پیش کرنا ہے۔ ہم اوسلو باہر سے کیسے دیکھا جاتا ہے، دلچسپ اعداد و شمار اور عام دلچسپی کی خبروں کے ذریعے اس میں دلچسپی کا عنصر بڑھاتے ہیں۔” اوسلو ٹیکنوپول شہر اوسلو اور ملحقہ آکرشوس کاؤنٹی کونسل کی ملکیت ہے، اور اوسلو کو کاروبار و تحقیق کے لیے مرکز کی حیثیت سے فروغ دیتا ہے [http://www.oslo.teknopol.no/MainMenu/news2]۔

ونتھر نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ نیوزلیٹر لوگوں کو اوسلو کی جانب کھینچے گا اور شہر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے متاثر کرے گا۔ ہمارے شہر میں گوناگوں سرگرمیاں جاری ہیں اور OKU ان سب کے بارے میں دنیا کو بتانے جا رہا ہے۔”

اوسلو نالج اپ ڈیٹ کے لیے یہاں سبسکرائب کیجیے [http://www.anpdm.com/form/414A5A457846455A4671/42425840724040504471]۔

اوسلو نالج اپ ڈیٹ فیس بک پر [http://www.facebook.com/pages/Oslo-Knowledge-Update/230816100332029]۔

ذرائع ابلاغ کے روابط:

او کے یو نیوزلیٹر:

بیرت سولی

موبائل +47-97-70-657

ای میل: bs@oslo.teknopol.no

میری ٹائم ایشوز:

کیون گیلاگھر

موبائل: +47-970-96-218

ای میل: kg@oslo.teknopol.no

ذریعہ: اوسلو ٹیکنوپول

Leave a Reply