آئی سی سی اے کی خصوصی حمایت کروز شپنگ ایشیا-پیسفک میں آسٹریلیا کی ترقی کو نمایاں کرتی ہے

نیو یارک،  4 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ایشیا بحر الکاہل میں بحری جہازکی سیاحت کی ابھرتی ہوئی صنعت کے لیے کانفرنس اور تجارتی شو پر توجہ مرکوز رکھنے والے کروز شپنگ ایشیا-پیسفک نے آج اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل کروز کونسل آسٹریلیشیا (ICCA) ایونٹ کے لیے خصوصی حمایت دے گا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120604/NY17001LOGO)

آئی سی سی اے نے کروز شپنگ ایشیا-پیسفک 2012ء کے لیے حامی کی حیثیت سے کروز لائنز انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (CLIA)، جس نے خصوصی حمایت کا وعدہ کیا، اور ایشیا کروز ایسوسی ایشن (ACA) اور فلوریڈا کیریبین کروز ایسوسی ایشن (FCCA) کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے، یہ تقریب 17 و 18 ستمبر 2012ء کو مرینا بے سینڈز، سنگاپور میں منعقد ہوگی۔

آئی سی سی اے جنرل مینیجر بریٹ جارڈائن نے کہا کہ آئی سی سی اے یو بی ایم لائیو کے کروز شپنگ ایشیا-پیسفک کی مدد کرنے پر بہت خوش ہے۔

جناب جارڈائن نے کہا کہ “کروز شپنگ ایشیا-پیسفک صنعت کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ دنیا بھر کے جہازی سیاحت کی صنعت کے اراکین کو اپنی ضروریات و مواقع کے بارے میں گفتگو کے لیے ایک جگہ لاتا ہے۔ بحری جہاز کی سیاحت آسٹریلیا میں فروغ پا رہی ہے اور ہم یہاں مزید جہازوں کو لانے اور اپنے ساحلوں کا دورہ کرانا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سال کا کروز شپنگ ایشیا-پیسفک ایونٹ ہمارے خطے کے بارے میں بالکل نئے شماریات تک رسائی اور اس کے بارے میں شعور اجاگر کرے گا۔”

جناب جارڈائن نے کہا کہ کونسل کی تازہ ترین صنعت رپورٹ نے ظاہر کیا کہ آسٹریلیا کے بحری جہاز مسافروں کی تعداد 2011ء میں 623,294 کی نئی بلند سطح پر پہنچی۔

جناب جارڈائن نے کہا کہ “یہ سالانہ ریکارڈ 34 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے – جو گزشتہ کسی بھی سال عالمی مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔”

27 رکن کروز لائنز کی نمائندگی کرنے والی کونسل کی مدد عالمی بحری جہاز کی سیاحت میں آسٹریلیا کی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

یو بی ایم لائیو کے کروز شپنگ گروپ کے پورٹ فولیو ڈائریکٹر ڈینیل ریڈ نے کہا کہ “آئی سی سی اے کی حمایت کروز شپنگ ایشیا-پیسفک ایونٹ کے لیے حقیقتاً اہمیت کی حامل ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں آسٹریلیا کی جانب سے بحری جہاز میں تعطیلات گزارنے میں 23 فیصد اضافے کے ساتھ یہ خطہ بحری جہاز کی سیاحت کی صنعت کا مضبوط قلعہ ہے۔ ہم خطے کے بارے میں مزید شعور اجاگر کرنے کے لیے آئی سی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوش ہیں۔”

ایونٹ کے لیے ان کی خصوصی مدد حاصل کرنے کے ساتھ آئی سی سی اے کانفرنس کے دوران ٹریول ایجنٹ ٹریننگ کا آغاز بھی کرے گی۔

آئی سی سی اے دو تربیتی نمونے پیش کرے گی، ہرنمونہ دو گھنٹے طویل ہوگا، تاکہ ایشیا اور دنیا بھر کے ایجنٹوں کو ٹولز اور تکنیک فراہم کی جا سکیں۔ پہلے نمونے، بحری جہازی سیاحت کا تعارف، کی توجہ اس امر ہوگی کہ لوگ بحری سیاحت کیوں کرنا چاہتے ہیں، انٹرنیٹ اور بروشرز کو سیلز ٹولز کے طور پر کس طرح استعمال کیا جائے اور کروز کے لیے ریزرویشن کیسے کی جائے۔ دوسرا نمونہ، کروز تعطیلات فروخت کرنے کے طریقے، صنعت میں فروخت کی تقسیم کے چینلوں کو نمایاں کرے گا اور فروخت کے عمل کے آٹھ مراحل پر کام کرے گا۔

کروز شپنگ ایشیا-پیسفک کے تعلیمی سیشنز کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.cruiseshippingevents.com/asia-conference-program۔

کروز شپنگ ایشیا-پیسفک ایونٹ میں رجسٹر ہونے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.cruiseshippingevents.com/asia-register-now۔

نمائشی معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.cruiseshippingevents.com/asia-exhibitors

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: ایلی سن ڈوڈ، کروز شپنگ پورٹ فولیو برانڈ مارکیٹنگ مینیجر، 609-759-4702، allison.dowd@ubm.com، یا کیٹلن ریڈ، کروز شپنگ پورٹ فولیو پی آر مینیجر، 609-759-4735، caitlin.read@ubm.com۔

کروز شپنگ (www.cruiseshippingevents.com) یو بی ایم لائیو کے منظم کردہ کروز شپنگ پورٹ فولیو میں کروز شپنگ میامی، کروز شپنگ ایشیا-پیسفک، سی ٹریڈ میڈ اور ویبنارز اور کروز شپنگ ورچوئل آن لائن ٹریڈ شوز سمیت متعدد ڈیجیٹل مصنوعات شامل ہیں۔ 1985ء سے کروز شپنگ میامی عالمی کروز صنعت کے لیے دنیا کا معروف ترین سالانہ ایونٹ ہے، جو تین روزہ نمائش اور چار روزہ کانفرنس پیش کر رہا ہے جو 11 ہزار سے زائد شرکا اور 120 ممالک کی 900 سے زائد نمائشی کمپنیوں کی توجہ مبذول کراتا ہے۔ ابھرتے ہوئے ایشیا-بحر الکاہل خطے پر توجہ کے ساتھ کروز شپنگ ایشیا-پیسفک کا ٹریڈ شو، کانفرنس اور سماجی پروگرام آنے والے کل کی مارکیٹ کا دروازہ ہیں۔ سی ٹریڈ میڈ کی نمائش، کانفرنس، ٹریول ایجنٹ تربیت اور سماجی تقریبات بحیرۂ روم کے خطے کے بڑے اجتماعات پر مشتمل ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے والی کروز شپنگ ورچوئل کی آن لائن تقریبات میں تعلیمی و نیٹ ورکنگ ورچوئل ٹریڈ شوز وار ویبنارز شامل ہیں جو بذریعہ کمپیوٹر قابل رسائی ہیں۔

یو بی ایم لائیو کے بارے میں

یو بی ایم لائیو پانچ بر اعظموں میں اداروں کے لیے لوگوں کو جوڑتا اور مواقع تخلیق کرتا ہے تاکہ نئے کاروبار بنائے جائیں، صارفین کو ملایا جائے، نئی مصنوعات جاری کی جائیں، برانڈز کو فروغ دیا جائے اور مارکیٹوں کو پھیلایا جائے۔ ایم ڈی اینڈ ایم، سی پی ایچ ایل، آئی ایف ایس ای سی، ٹی ایف ایم اینڈ اے، کروز شپنگ میامی، کنکریٹ شو اور دیگر کئی معروف برانڈز کے ذریعے یو بی ایم لائیو نمائشیں، کانفرنسیں، اعزازی پروگرامات، جرائد، ویب سائٹس اور تربیتی و سرٹیفکیشن پروگرام 20 صنعتی شعبوں میں اداروں کے مارکیٹنگ منصوبوں کا اہم جزو ہیں۔

یو بی ایم ایشیا کے بارے میں (http://www.ubmasia.com)

یو بی ایم پی ایل سی کی ملکیت لندن اسٹاک ایکسچینج میں مندرج یو بی ایم ایشیا ہانگ کانگ میں صدر دفتر اور ایشیا بھر میں ماتحت اداروں کے ساتھ 18 مارکیٹ شعبہ جات میں کام کرتا ہے، ان ماتحت اداروں میں شنگھائی، ہانگ چو، گوانگ چو اور بیجنگ میں یو بی ایم چائنا بھی شامل ہے۔ ہم تجارتی میلوں، کانفرنسوں، تجارتی جرائد، بی2بی/بی2سی پورٹلز اور ورچوئل ایونٹ سروسز میں 200 سے زائد مصنوعات رکھتے ہے۔ ایشیا کے معروف نمائش منتظم اور ایشیا کی دو سب سے زیادہ تیزی سے ابھرنے والی مارکیٹوں، چین اور بھارت، کے لیے سب سے بڑے تجارتی ناظم کی حیثیت سے ہم ایشیا بھر میں اپنی نوعیت کے معروف ایونٹس منعقد کرتے ہیں۔ ہمارے 150 ایونٹس، 24 جرائد اور 18 ورٹیکل پورٹلز 1,000,000 سے زیادہ معیاری نمائش کنندگان، مہمانوں، کانفرنس وفود، مشتہرین اور دنیا بھر سے سبسکرائبرز کو اعلیٰ اہمیت کی رو برو بزنس میچنگ تقریبات، مارکیٹ اور صنعتی رحجانات پر معیاری و فوری خبروں اور دن بھر آن لائن ٹریڈنگ نیٹ ورکس اور سورسنگ پلیٹ فارمز کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ہم ایشیا کے 21 شہروں میں ایک ہزار کا عملہ رکھتے ہیں جو جاپان سے ترکی تک پھیلا ہوا ہے۔

Leave a Reply