فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کی جانب سے جائی یونگ کمپنی لمیٹڈ کا حصول لکھنے کے آلات کے لیے پورٹ فولیو میں اضافہ کرے گا

رچمنڈ، ورجینیا، 24 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

فلٹرونا پی ایل سی (“فلٹرونا”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے پوروس ٹیکنالوجیز شعبے میں جائی یونگ کمپنی لمیٹڈ (“جائی یونگ”) کے 100 فیصد  سرمایۂ حصص کو حاصل کرنے کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110915/PH69155LOGO)

جنوبی کوریا میں قائم جائی یونگ لکھنے والے آلات کی صنعت کے لیے روشنائی ذخیرہ کرنے والے پرزوں، قلم کی نوکیں اور ٹیوبیں بنانے کے حوالے سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ ہے۔ جائی یونگ کا حصول فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجی کی لکھنے والے آلات کی صنعت میں پیشکشوں کو مزید پھیلائے گا جو روشنائی کا ذخیرہ کرنے والی اشیا سے لے کر مارکرز، ہائی لائٹرز اور روشنائی سے لکھنے والے قلم کے لیے اہم اجزا پر مشتمل ہے۔ یہ مالی سودا شعبے کی ایشیا بحر الکاہل کے ابھرتے ہوئے خطے میں جغرافیائی موجودگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

آج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے صدر رس راجرز نے کہا کہ “جائی یونگ کا حصول فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔ دونوں کمپنیوں کی کوششوں کو یکجا کرنے سے ہمیں اعلی معیار کے جدید اجزا اور لکھنے والے آلات کے لیے صارفین کو دنیا بھر میں بہترین خدمت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔”

فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے بارے میں :

http://www.filtronaporoustechnologies.com/en/

دنیا بھر میں پیداوار کرنے اور 56 ممالک کو فراہم کرنے والا فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیزبونڈڈ فائبر، پولی یوریتھین فوم اور پوروس پلاسٹک ٹیکنالوجیز سے تیار کردہ کسٹم فلوڈ ہینڈلنگ اجزاء بنانے اور تیار کرنے والے ادارہ ہے۔ اس کے پرزے صحت عامہ، صارفی و صنعتی ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے والے ایسے اجزاء کے نمائندہ ہیں جنہیں جذب کرنے، فلٹریشن، منتقلی، نکاس، یا مایع اور بخارات کے ضرورت کے مطابق اخراج کی ضرورت ہوتی ہے۔ فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز فلٹرونا پی ایل سی کا ایک شعبہ ہے اور اس کا صدر دفتر رچمنڈ، ورجینیا، امریکہ میں واقع ہے، جبکہ مینوفیکچرنگ تنصیبات رچمنڈ، ورجینیا اور سینٹ چارلس، مشی گین، امریکہ؛ رین بیک، جرمنی؛ ننگ بو، چین اور ڈانگ جن، جنوبی کوریا میں قائم ہیں۔

فلٹرونا پی ایل سی کے بارے میں:

http://www.filtrona.com

فلٹرونا پی ایل سی (“فلٹرونا”) ایک ایف ٹی ایس ای 250 ادارہ ہے اور چار آپریٹنگ شعبوں: پروٹیکشن اینڈ فنشنگ پروڈکٹس، پوروس ٹیکنالوجیز، کوٹڈ اینڈ سیکورٹی پروڈکٹس اور فلٹر پروڈکس، میں خصوصی پلاسٹک، فائبر اور فوم مصنوعات کا معروف بین الاقوامی فراہم کنندہ ہے۔ فلٹرونا کی توجہ کم وزن کی ساخت گری اور بڑے حجم کی تقسیم پر مرکوز ہے، ضروری اجزا کو آخری مارکیٹوں اور مختلف جغرافیاؤں میں صارفین کو وسیع ورائٹی کے ساتھ خدمات فراہم کر سکیں۔

برطانیہ میں صدر دفاتر کا حامل فلٹرونا عالمی نیٹ ورک 28 ممالک تک پھیلا ہے اور اس میں تقریباً 4 ہزار ملازمین، 33 اہم ساخت گری تنصیبات، 63 فروخت و تقسیم کاری کے آپریشنز اور 5 تحقیقی و ترقیاتی مراکز شامل ہیں۔

رابطہ: فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز، ایلزبتھ جوائنر، مارکیٹنگ کو-آرڈی نیٹر، +1-804-524-4983؛ یا فلٹرونا پی ایل سی، جوانا اسپیڈ، کارپوریٹ افیئرز ڈائریکٹر، +44 (0)1908-359100

   

Related Posts

Leave a Reply