Search
Close this search box.

‫انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر پر چین کا نیا ریگولیشن WeDoctor جیسے پلیٹ فارم کو فائدہ دے گا

ہانگ زو، چین، 30 اکتوبر، 2021/شنہوا-ایشیاء نیٹ/ — 27 اکتوبر کو، چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن (NHC)، جو کہ طبی صنعت کی ذمہ دار ہے، نے ایک نئی پالیسی جاری کی جس میں چین کی تیزی سے نمو پزیر انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر انڈسٹری کے لئے ریگولیشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  اس پالیسی سے چین کی انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر انڈسٹری کو معیاری ترقی کے دور میں آگے بڑھانے کی توقع ہے۔

NHC کے مطابق، جون 2021 تک، چین میں انٹرنیٹ ہسپتالوں کی تعداد 1,600 سے تجاوز کر گئی ہے، انٹرنیٹ ہسپتال آن لائن طبی خدمات جیسے آن لائن مشاورت فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ چین میں پہلا انٹرنیٹ ہسپتال 2015 میں وُوژن، ژی جیانگ صوبے میں ڈیجیٹل میڈیکل سروس پلیٹ فارم WeDoctor کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔

اس پالیسی نے اپنے اجراء کے بعد چینی صحت کی دیکھ بھال کی صنعت میں وسیع پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔ آن لائن طبی مشاورت سے متعلق ریگولیٹری پالیسی کو انڈسٹری میں اچھی پذیرائی ملی ہے، اس پالیسی کے اجراء کو انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر انڈسٹری کی ترقی کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر کچھ بڑے ڈیجیٹل میڈیکل پلیٹ فارمز کے لیے جوخالصتاً  آن لائن طبی خدمات سے منسلک ہیں۔

اس دستاویز، جس کا عنوان ہے “آن لائن میڈیکل مشاورت کے قوائد و ضوابط (مسودہ برائے تبصرہ)”، میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو مشورہ دینے سے پہلے اپنی اصل شناخت کی تصدیق کرنی ہوتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس طرح کے آن لائن مشورے ڈاکٹر ز نے ہی فراہم کیے ہیں۔ دوسرے لوگوں، مصنوعی ذہانت والے  سافٹ ویئر وغیرہ کو اجازت نہیں کہ وہ خود کو  ڈاکٹروں کے بطور پیش کریں یا ان کی جگہ لیں۔ نتیجے کے طور پر، کچھ کمپنیاں جو مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت والی ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں ان پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

چین انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر پلیٹ فارمز کو اس امر کی اجازت نہیں دیتا  کہ وہ مشوروں کو نسخے کی تجویز کردہ  ادویات کی فروخت کے لیے استعمال کریں۔ پالیسی تجویز کرتی ہے کہ متفقہ نسخے اور نسخوں کو دوبارہ پُر کرنے کی رجحان کی ممانعت ہے، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی ذاتی آمدنی کو ادویات اور طبی معائنے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے منسلک نہیں ہونا چاہیے، اور یہ کہ ڈاکٹروں کو ادویات اور استعمال کی اشیاء خریدنے کے لیے جگہوں کا تعین بالکل نہیں کرنا چاہیے۔

چین کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیکل سروس پلیٹ فارم WeDoctor کے بانی لیاؤ جی یوآن  کا خیال ہے کہ اس پالیسی نے ایک واضح اشارہ دے دیا ہے کہ آن لائن طبی مشاورت اسی معیار کی ہونی چاہیے جو فزیکل اداروں کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے، یہ ڈیجیٹل طبی خدمات کو فروغ دینے کے چین کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، جو انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر انڈسٹری کی معیاری ترقی اور مارکیٹ کے پھیلاؤ کے لیے ضروری ہے۔

چین کے 1.4 بلین لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی بہت زیادہ طلب ہے اور فزیکل ہسپتال اس طلب کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ چین کی صحت کی دیکھ بھال کی صنعت میں طلب اور رسد کے عدم توازن کو دور کرنے میں مدد دینے  کے لیے WeDoctor جیسے پلیٹ فارمز کے پاس ٹیکنالوجی کا سہارا موجود  ہے۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق جسے CICC کی جانب سے عوامی طور پر جاری کیا گیا، انٹرنیٹ ہیلتھ کیئر کے لیے ریگولیٹری پالیسیوں کے زیادہ شفاف اور معیاری ہو جانے کی وجہ سے، حقیقی طبی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بہترین ریگولیٹری کمپلائنس سسٹم کے ساتھ بہت زیادہ فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

ذریعہ:  WeDoctor