Search
Close this search box.

‫اثراء کا ہجرہ: نبی کے نقش قدم پر اسلام کے آغاز کا جدید نقطہ نظر سے دوبارہ جائزہ

الظھران، سعودی عرب، 1 اگست 2022 /پی آر نیوز وائر/ – کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثراء) ہجرہ: نبی کے نقش قدم پر، پیغمبر محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مکہ سے مدینہ تک کے سفر کی تحقیق پر مبنی جمالیاتی کہانی شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ مسلم کیلنڈر کے آغاز کے سفر میں معلومات کے خلا کو پُر کرتے ہوئے یہ نمائش عصری اور اسلامی فن کو یکجا کرتی ہے اور اسے اپنی نوعیت کے پہلے، مربوط اور کثیر الجہتی تجربے کے لئے نوادرات، فلم، پرفارمنس اور  دیگر، کے ساتھ مربوط  کرتی ہے۔ ہجرہ: حضور کے نقش قدم پر سلطنت، خطے اور دنیا کے گرد سفر کرنے سے پہلے نو ماہ تک اثراء کی مشہور عمارت میں جاری ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1870161/Hijrah_Exhibit.jpg

ہجرت نبوی کے حوالے سے دنیا کے بعض سرکردہ حکام کے اشتراک سے اثراء کی جانب سے پیش کی گئی اس نمائش میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سفر کے فزیکل راستے کا سراغ لگایا گیا ہے تاکہ اس کی تاریخی اہمیت کا جائزہ لیا جا سکے اور ہجرہ کی بشری کہانی کو منظر عام پر لایا جا سکے۔ اسے اہم علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے شراکت داروں کے تعاون سے پیش کیا گیا ہے جنہوں نے نمائش کے لئے اہم کمیشن شدہ اشیاء میں اضافے کے لئے نوادرات  ادھار دیئے ہیں جن میں سے بہت سے نوادرات  ایسے ہیں جنہیں پہلے کبھی منظر عام پر نہیں پیش کیا گیا ہے۔ شراکت داروں میں سعودی عرب کا قومی عجائب گھر، ہاؤس آف اسلامک آرٹس، کنگ عبدالعزیز کمپلیکس فار انڈومنٹ لائبریریز اور ٹرکوائس ماؤنٹین شامل ہیں جو پرنس آف ویلز کا ایک خیراتی ادارہ ہے جو فنون لطیفہ اور ورثے کی معاونت کرتا ہے۔ ہجرہ: حضور کے نقش قدم پر اثراء  کی پہلی سفری نمائش ہے جو پہلے سعودی عرب پھر عالمی سطح پر  اس کے پانچ سال کے  دورانیئےمیں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں مکہ سے مدینہ تک نبی کریم کے سفر کی کہانی کے بارے میں نئے نقطہ نظر اور نتائج شیئر کیے جائیں گے۔

اثراء کے ڈائریکٹر عبداللہ الرشید نے کہا کہ ہجرہ کی تاریخ اور ٹوپوگرافی کے اب تک کے سب سے تفصیلی مطالعات میں سے ایک کے طور پر یہ نمائش اثراء کے اس وسیع تر مشن کی وضاحت کرتی تاکہ وہ آرٹ، ورثہ، ثقافت اور تحقیق کے ذریعے دنیا کو تفصیلی داستان بیان کرسکے۔”نمائش میں سائنس، طبعی جغرافیہ، مادی ثقافت، الٰہیات، آرٹ اور ثقافتی یادداشت سمیت مختلف نقطہ نظر سے اس تقریب کی تاریخ اور وراثت کو دیکھا گیا ہے۔ یہ نمائش اسلام کی تاریخ کے ارد گرد تعلیمی تحقیق میں نمایاں پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ سفر کےاطراف میں ، بشری کہانی اور ہماری مشترکہ انسانی اقدار پر اس کی مرکزیت زیادہ تفہیم، مدردی اور رواداری کو بھی فروغ دے گی۔

اثراء اور اس کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں : www.ithra.com

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1870161/Hijrah_Exhibit.jpg