انڈونا: دنیا بھر کے لیے اسمارٹ فون اور پی سی سی سے کالز، وڈیو کالز اور ملٹی میڈیا پیغامات والی نئی مفت سروس جلد نئی خوبیوں کے ساتھ

کالیاری، اطالیہ، 28 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

دنیا بھر میں انڈونا صارفین کے لیے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر (وائی فائی اور 3جی) سے یورپ میں مفت کالز، وڈیو کالز کرنے اور ملٹی میڈیا پیغامات بھیجنے والی پہلی مفت ایپلی کیشن انڈونا  جلد ہی مزید خوبیوں کے ساتھ آئے گی:

– صوتی پیغام بھیجنے کے لیے آڈیو نوٹس

– روابط کو شامل، تبدیل یا حذف کرنے کے لیے جدید فون بک مینجمنٹ

– بیٹری کی زندگی بڑھانے کے لیے پس منظر میں ایپلی کیشن چلنے کو غیر متحرک کرنا

انڈونا آواز اور ملٹی میڈیا پیغامات دونوں کے لیے بہترین مواصلاتی خوبیوں کو یکجا کرتا ہے اور یہ سماجی رابطے کے لیے یہ ایک بہترین ایپلی کیشن ہے۔ پش نوٹیفکیشنز کے ذریعے آپ سے اس وقت بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جب ایپلی کیشن بند ہو۔ انڈونا فیالوقت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (آئی فون، آئی پوڈ اور آئی پیڈ) کے لیے دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ مارکیٹ اور ایپ اسٹور، یا پی سی اور میک کے لیے براہ راست http://www.indoona.com سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

کالز

انڈونا کے ساتھ آپ دیگر انڈونا صارفین کو بذریعہ وائی فائی اور 3جی کنکشن مفت کال کر سکتے ہیں۔ آپ دیگر غیر انڈونا صارفین کو بھی انڈونا آؤٹ کے ذریعے سستے میں کال کر سکتے ہیں۔

وڈیو کالز

آپ اپنے اسمارٹ فونیا کمپیوٹر سے انڈونا سے یا دیگر انڈونا صارفین کو مفت وڈیو کالز کر سکتے یا وصول کر سکتے ہیں۔

ملٹی میڈیا پیغامات

انڈونا کے ساتھ آپ مفت ملٹی میڈیا پیغامات بھیج سکتے ہیں: آپ کہیں بھی ہوں تصاویر اور وڈیوز ارسال کر سکتے ہیں۔

انٹیلی جنٹ فون بک

آپ کے اسمارٹ فون اور پی سی کی فون بک میں موجود روابط انڈونا کی فون بک میں ترتیب کے مطابق کر دیے جائیں گے، جنہیں مستقلاً اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جس سے آپ پوچھ سکتے ہیں کہ کون سے صارف نے ایپ ڈاؤنلوڈکی ہے اور آپ اسے مفت کال کر سکتے ہیں۔

انڈونا آؤٹ

ایپلی کیشن سے براہ راست یا ویب سائٹ http://www.indoona.com سے کریڈٹ خرید کر آپ دنیا بھر میں تمام لینڈ لائنز اور موبائلوں پر سستی کال کر سکتے ہیں، جو ایک سینٹ فی منٹ سے شروع ہوتی ہیں، وہ بھی جواب دینے کی کسی فیس کو برداشت کیے بغیر اور گفتگو کے حقیقی سیکنڈوں کی بنیاد پر۔

ایک انڈونا نمبر

ایک انڈونا نمبر سے آپ کو کہیں سے بھی ایک لینڈ لائن نمبر پر کال کی جا سکتی ہے۔ آپ کے دوست، اہل خانہ اور ساتھی جو آپ کو انڈونا نمبر کے حامل ملک سے ہی کال کریں گے کو مقامی کال کے برابر ہی خرچ ادا کرنا پڑے گا۔ اگر آپ باہر رہتے ہیں اور وہ آپ کے انڈونا نمبر پر کال کرتے ہیں، آپ کو رومنگ اخراجات کی ادائیگی بھی نہیں کرنا پڑے گی۔ انڈونا نمبر 3 ماہ کے لیے 15 یوروز اور ایک سال کے لیے 48 یوروز میں دستیاب ہے۔

ذریعہ: ٹسکالی

Leave a Reply