Tag Archives: American Capital Ltd.

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے شمالی امریکہ کی سرمایہ کاری ٹیم میں توسیع کردی

ایناپولس، میری لینڈ، 26 جون 2014ء/پی آرنیوزوائر — امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے دو نئے اراکین کے ساتھ اپنی شمالی امریکہ سرمایہ کاری ٹیم میں اضافہ کردیا ہے: بین بونیٹ اور ڈیوڈ الیزونڈو، جو دونوں نائب صدر ہیں۔ شمالی امریکہ سرمایہ کاری ٹیم، جس کی قیادت مینیجنگ ڈائریکٹر بو وہولی کے سپردہے، شمالی امریکہ کی توانائی کی صنعت میں بالخصوص درمیانے دھارے کے توانائی کے شعبے پر توجہ کے ساتھ ایکوئٹی سرمایہ کاری کو ذریعہ فراہم کرتا، ضمانت دیتا اور سنبھالتا ہے۔

“ہم امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر میں بین اور ڈیوڈ کا خیرمقدم اور شمالی امریکہ کی سرمایہ کاری ٹیم میں اضافی صلاحیت شامل ہونے پر خوش ہیں۔” پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے کہا۔ “بین اور ڈیوڈ دونوں شمالی امریکہ میں درمیانے دھارے کے بڑے منصوبوں میں کام کرنے کا مختلف تجربہ لا رہے ہیں۔ نجی ایکوئٹی اور توانائی میں ان کی مہارت اور تجربہ خطے میں ہماری سرمایہ کاری حکمت عملی اور شعبے پر توجہ کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر میں شمولیت سے قبل جناب بونیٹ الینڈا کیپٹل پارٹنرز میں نائب صدر تھے، جو ایک انفرااسٹرکچر نجی ایکوئٹی ادارہ ہے جو شمالی امریکہ اور یورپ میں سرمایہ کاری کو ہدف بناتا ہے، جہاں انہوں نے امریکہ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی قیادت کی اور اسے سنبھالا، جس میں مارٹن مڈاسٹریم جی پی ایل ایل سی میں حصص حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ الینڈا میں شمولیت سے قبل جناب بونیٹ نیچرل گیس پارٹنرز میں ایسوسی ایٹ تھے، جو توانائی کا ایک نجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔ جناب بونیٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز سیمنز اینڈ کمپنی انٹرنیشنل میں ایک بااثر مالیاتی تجزیہ کار کی حیثیت سے کیا جہاں ان کی توجہ درمیانے دھارے اور بالائی دھارے کے حصول اور فروخت پر مرکوز تھی۔

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر میں شمولیت سے قبل جناب الیزونڈو ایکسس کیپٹل ایڈوائزرز کے نائب صدر تھے، جو ایک عالمی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری منظم ہے، جہاں انہوں نے امریکہ اور میکسیکو میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی قیادت کی اور اسے سنبھالا۔ ایکسس سے قبل جناب الیزونڈو ہائی اسٹار کیپٹل میں ایسوسی ایٹ تھے، جو ایک توانائی اور بنیادی ڈھانچے کانجی ایکوئٹی ادارہ ہے۔ جناب الیزونڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز بارکلیز کیپٹل میں سرمایہ کاری بینکنگ کے شعبے میں توانائی کے وسیلے کے مالیاتی تجزیہ کار کی حیثیت سے کیا۔ جناب الیزونڈو اور مینیجنگ ڈائریکٹر بو وہولی ہائی اسٹار کیپٹل میں تین سال سے زیادہ تک مل جل کر کام کرتے تھے۔

 امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی کے بنیادی ڈھانچوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے جس میں بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل، ایندھن کے پیداواری مواقع اور مصنوعات اور خدمات کی کمپنیاں شامل ہیں جن کی توجہ بجلی و توانائی کے شعبوں پر ہو۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ کے (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) اثاثہ جاتی منتظم ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

 امریکن کیپٹل کے بارے میں

امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) ایک پبلکلی ٹریڈڈ نجی ایکوئٹی فرم اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل درمیانی مارکیٹ کی نجی ایکوئٹی میں سرمایہ کاری کو سنبھالتا، مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، توانائی و بنیادی ڈھانچے  اور مرکب مصنوعات تخلیق  کرنے والوں میں براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے اداروں کے ذریعےکاروبار کرتا، تخلیق کرتا اور ضمانت دیتا ہے۔ امریکن کیپٹل19 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے،جن میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اثاثہ جات اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اثاثہ جات شامل ہیں، ساتھ ساتھ 84 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات بھی زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ اثاثہ جات)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل پبلکلی ٹریڈڈ امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک: AGNC) کو سنبھالتا ہے جو تقریباً 9  ارب ڈالرز کی خالص بک ویلیو رکھتا ہے اور تقریباً 1ارب ڈالرز کی خالص بک ویلیو رکھنے والے امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) اور تقریباً 151 ملین ڈالرز کی خالص نیٹ بک ویلیو رکھنے والے امریکن کیپٹل سینئر فلوٹنگ لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACSF) کا انتظام سنبھالتا ہے۔  امریکہ اوریورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کا ملحقہ ادارہ، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کرے گا۔ مزید معلومات کے لیے www.AmericanCapital.com ملاحظہ کریں۔

 رابطہ: 7070-214-443-1+
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سانتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
بو وہولی، مینیجنگ ڈائریکٹر، نارتھ امریکہ انوسٹمنٹس

The post امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے شمالی امریکہ کی سرمایہ کاری ٹیم میں توسیع کردی appeared first on Business News Pakistan.

The post امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے شمالی امریکہ کی سرمایہ کاری ٹیم میں توسیع کردی appeared first on AsiaNet-Pakistan.

American Capital Energy & Infrastructure Expands North America Investment Team

ANNAPOLIS, Maryland, June 26, 2014 / PRNewswire — American Capital Energy & Infrastructure announced today that it has expanded its North America investment team with two new members: Ben Bonnet and David Elizondo, both Vice Presidents.  The North America investment team, led by Managing Director Bo Wholey, sources, underwrites and manages equity investments in the North American energy industry with a particular focus on the midstream energy sector.

“We are pleased to welcome Ben and David to American Capital Energy & Infrastructure and bring additional talent to our North America investment team,” said Paul Hanrahan, Chief Executive Officer of American Capital Energy & Infrastructure.  ”Ben and David both bring diverse experience working on major midstream projects in North America.  Their skills and experience in private equity and energy will play an important role in executing our investment strategy and sector focus in the region.”

Prior to joining American Capital Energy & Infrastructure, Mr. Bonnet was a Vice President at Alinda Capital Partners, an infrastructure private equity firm that targets investments in North America and Europe, where he led and managed energy infrastructure investments in the United States, including the acquisition of interests in Martin Midstream GP LLC.  Prior to joining Alinda, Mr. Bonnet was an Associate at Natural Gas Partners, an energy private equity firm.  Mr. Bonnet began his career as an energy leveraged finance analyst at Simmons & Company International where he focused on midstream and upstream acquisitions and divestitures.

Prior to joining American Capital Energy & Infrastructure, Mr. Elizondo was a Vice President at Access Capital Advisers, a global infrastructure investment manager, where he led and managed energy and infrastructure investments in the US and Mexico.  Prior to joining Access, Mr. Elizondo was an Associate at Highstar Capital, an energy and infrastructure private equity firm.  Mr. Elizondo began his career as an energy leveraged financed analyst in the investment banking division of Barclays Capital.  Mr. Elizondo and Managing Director Bo Wholey worked closely together for over three years at Highstar Capital.

ABOUT AMERICAN CAPITAL ENERGY & INFRASTRUCTURE
American Capital Energy & Infrastructure invests in global energy infrastructure assets, including power generation facilities, power distribution and transmission networks, energy transportation assets, fuel production opportunities and product and service companies focused on the power and energy sectors.  ACEI is part of American Capital, Ltd.’s (Nasdaq: ACAS) (“American Capital”) asset management affiliate, American Capital Asset Management, LLC.  For further information, please refer to www.ACEI.com.

ABOUT AMERICAN CAPITAL
American Capital, Ltd. (Nasdaq: ACAS) is a publicly traded private equity firm and global asset manager.  American Capital, both directly and through its asset management business, originates, underwrites and manages investments in middle market private equity, leveraged finance, real estate, energy and infrastructure and structured products.  American Capital manages $19 billion of assets, including assets on its balance sheet and fee earning assets under management by affiliated managers, with $84 billion of total assets under management (including levered assets).  Through an affiliate, American Capital manages publicly traded American Capital Agency Corp. (Nasdaq: AGNC) with approximately $9 billion of net book value, American Capital Mortgage Investment Corp. (Nasdaq: MTGE) with approximately $1 billion of net book value and American Capital Senior Floating, Ltd. (Nasdaq: ACSF) with approximately $151 million of net book value.  From its eight offices in the U.S. and Europe, American Capital and its affiliate, European Capital, will consider investment opportunities from $10 million to $750 million.  For further information, please refer to www.AmericanCapital.com.

Contact: +1-443-214-7070
Paul Hanrahan, Chief Executive Officer
Richard Santoroski, Managing Director
Bo Wholey, Managing Director, North America Investments

 

The post American Capital Energy & Infrastructure Expands North America Investment Team appeared first on AsiaNet-Pakistan.

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے بی ایم آر انرجی کے قیام کے لیے معروف انتظامی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرلی، پہلے منصوبے کے لیے 25 ملین ڈالرز کا وعدہ

ایناپولس، میری لینڈ، 18 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر –

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“ACEI”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے وسطی امریکہ اور کیریبیئن میں بجلی اور توانائی کے متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اس میں سرمایہ کاری کے لیے نئے ادارے بی ایم آر انرجی ایل ایل سی (“BMR”) کے قیام کی خاطر ایک معروف انتظامی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے بروس لیوی کی زیر قیادت بی ایم آر کی انتظامی ٹیم عالمی توانائی منصوبوں کی تعمیر، حصول اور چلانے میں 60 سے زیادہ سالوں کا مجموعی تجربہ رکھتی ہے۔ جناب لیوی توانائی کے امریکی اور بین الاقوامی شعبوں میں گوشتہ 30 سال سے کلیدی و اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں، جن میں حال ہی میں انٹرنیشنل پاور نارتھ امریکہ (جو اب جی ڈی ایف سوئز انرجی انٹرنیشنل کا حصہ ہے) کے صدر اور سی ای او کا عہدہ بھی شامل ہے۔ جناب لیوی کا ساتھ اینڈریو روویتو اور پیپ ڈیکر دیں گے۔ جناب روویتو عالمی توانائی منصوبوں کی ترقی و سرمایہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور حال ہی میں امریکہ بھر میں بجلی کے فوسل ایندھن سے آزاد منصوبوں کے تکمیل کار ڈیولپمنٹ پاٹرنرز گروپ کے بانیوں میں شامل رہے۔ جناب ڈیکر قابل تجدید توانائی کی صنعت میں مصروف رہے ہیں جن کی توجہ ہوا امریکہ بھر میں ہوا اور شمسی توانئی کی تنصیبات کی تکمیل، تعمیر اور انہیں چلانے پر مرکوز ہے، اور وہ بی ایم آر سے قبل بروک فیلڈ ری نیویبل پاور کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ کا کام کرتے تھے۔

اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک بانی جناب پال ہنراہن نے کہا کہ “ہم اس نئے پلیٹ فارم کی تعمیر میں بروس، اینڈریو اور پیپ کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ بروس ایک صاحب علم اور کامیاب بین الاقوامی شخصیت ہیں جو توانائی کا بنیادی ڈھانچہ ترتیب دینے اور انہیں چلانے کا زبردست تجربہ رکھنے والی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ یہ شراکت داری اے سی ای آئی کو مسابقتی اور ماحول دوست بجلی اور متعلقہ توانائی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے کیریبین اور وسطی امریکہ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان خطوں میں اپنے قدم بڑھانے کا موقع بھی دے گی۔”

بی ایم آر کا پہلا منصوبہ مالویم، سینٹ ایلزبتھ پیرش، جمیکا میں 34 میگاواٹ کا ایک ونڈ فارم ہے۔ ستمبر 2013ء میں جمیکا میں آفس آف یوٹیلٹی ریگولیشن نے ونڈ پروجیکٹ کو تعمیر کرنے، بنانے اور چلانے کے لیے بی ایم آر کا انتخاب کیا، جو ممکنہ طور پر 2015ء میں آپریشنل ہوگا۔ ادارے کی پائپ لائن میں خطے کے لیے مزید مستحکم منصوبے بھی ہیں۔

جناب ہنراہن نے مزید کہا کہ “یہ شاندار موقع ہے کہ قابل تجدید اور موثر فوسل فیولڈ تخلیق اور گیس بنیادی ڈھانچہ جمیکا، اور ساتھ ساتھ کیریبین اور وسطی امریکہ کے دیگر خطوں میں بھی،  تیل سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی جگہ لے۔ بیشتر بجلی ڈیزل اور بھاری ایندھن تیل سے بنانے کی وجہ سے جمیکا قومی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نسبتاً مہنگی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے پر انحصار کرتا ہے۔ قابل تجدید توانائی اور دیگر بنیادی ڈھانچے بجلی بنانے کے اخراجات کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ جمیکا میں ماحول کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔”

جناب لیوی نے کہا کہ “اے سی ای آئی کی چلانے اور بنانے کی عمیق معلومات، اور صنعت میں جامع عالمی نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ مالی استحکام بی ایم آر اور جمیکا میں ہمارے پہلے منصوبے کی قدر میں زبردست اضافہ کرتی ہے۔ جمیکا ونڈ پاور پروجیکٹ کے ذریعے سے حاصل ہونے والی بجلی کو ملک میں سب سے کم قیمت پر دستیاب بجلی میں سے ایک ہونا چاہیے۔ ہم ونڈ، سولر اور فوسل فیولڈ انرجی کےمنصوبوں کے ایسے ہی مواقع کی تلاش کر رہے ہيں اور توقع ہے کہ ہمارا تکنیکی اور تعمیراتی  تجربہ اور ساتھ ساتھ مالی استحکام ہمیں خطے میں حکومتوں اور توانائی صارفین کو نئے مواقع فرہم کرنے دے گا۔ ہماری نظریں اس کوشش کا حصہ بننے پر مرکوز ہیں۔”

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر کے بارے میں
امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر عالمی توانائی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرتا ہے، جس میں بجلی کی پیداواری تنصیبات، بجلی کی تقسیم اور ٹرانسمیشن کے نیٹ ورکس، توانائی کی نقل و حمل کے اثاثہ جات، ایندھن کے پیداواری مواقع اور بجلی و توانائی کے شعبوں کی مصنوعات ور خدمات کے ادارے شامل ہیں۔ اے سی ای آئی امریکن کیپٹل لمیٹڈ (نیس ڈیک: ACAS) (“امریکن کیپٹل”) کے ایسیٹ مینجمنٹ ملحقہ ادارے امریکن کیپٹل ایسیٹ مینجمنٹ ایل ایل سی کا حصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ACEI.com۔

امریکن کیپٹل کے بارے میں
امریکن کیپٹل ایک عوامی تجارت کرنے والا نجی ایکوئٹی ادارہ اور عالمی اثاثہ جاتی منتظم ہے۔ امریکن کیپٹل، براہ راست اور اپنے اثاثہ جاتی انتظام کے کاروبار کے ذریعے مڈل مارکیٹ پرائیوٹ ایکوئٹی، لیورجڈ فنانس، ریئل اسٹیٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور ڈھانچے کی مصنوعات میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرتا، سنبھالتا اور انتظام کرتا ہے۔ امریکن کیپٹل 20 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات سنبھالتا ہے، جس میں اس کی بیلنس شیٹ پر موجود اور ملحقہ منتظمین کے زیر انتظام اجرتانہ آمدنی کے اثاثہ جات شامل ہیں، جبکہ 117 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات زیر انتظام ہیں (بشمول لیورجڈ ایسیٹس)۔ ایک ملحقہ ادارے کے ذریعے امریکن کیپٹل عوامی سطح پر تجارت کرنے اور تقریباً 10 ارب ڈالرز کا خالص کاروباری سرمایہ رکھنے والی امریکن کیپٹل ایجنسی کارپوریشن (نیس ڈیک:AGNC) اور تقریباً 1 ارب ڈالرز کے خالص کاروباری سرمائے کے ساتھ امریکن کیپٹل مورگیج انوسٹمنٹ کارپوریشن (نیس ڈیک: MTGE) چلاتی ہے۔ امریکہ اور یورپ میں اپنے آٹھ دفاتر کے ذریعے امریکن کیپٹل اور اس کے ملحقہ ادارے، یورپین کیپٹل، 10 ملین سے 750 ملین ڈالرز تک کے سرمایہ کاری مواقع پر غور کریں گے۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیے www.americancapital.com۔

بی ایم آر انرجی کے بارے میں
نیو یارک شہر میں صدر دفاتر کے ساتھ بی ایم آر انرجی کا قیام 2013ء میں کیریبین اور وسطی امریکہ میں بجلی اور توانائی متعلقہ اثاثہ جات کے حصول، تعمیر، ملکیت بنانے اور چلانے پر توجہ کے ساتھ عمل میں آیا ۔ بی ایم آر ٹیم بین الاقوامی توانائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور انہیں چلانے کا 60 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتی ہے۔

رابطہ:7070 214 (443)
پال ہنراہن، چیف ایگزیکٹو آفیسر
رچرڈ سنتوروسکی، مینیجنگ ڈائریکٹر
راجیو گارسائیڈ، نائب صدر

The post امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے بی ایم آر انرجی کے قیام کے لیے معروف انتظامی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کرلی، پہلے منصوبے کے لیے 25 ملین ڈالرز کا وعدہ appeared first on AsiaNet-Pakistan.