86 فیصد نے ‘ڈائل ہائی کلب’ کو مسترد کردیا: مسافر جہازوں میں فون کے مخالف، اسکائی اسکینر کا انکشاف

سنگاپور، 23 مئی 2012ء / پی آر نیوز وائر /–

پروازوں کے تقابل کرنے والی سائٹ اسکائی اسکینر  کے ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ مسافروں کی ایک بڑی تعداد جہازوں میں موبائل فون کے استعمال  کو ممنوع قرار دینا چاہتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر لوگوں کی ایک بڑی اکثریت، 86 فیصد نے کہا کہ ان کے لیے ‘دوسرے افراد کی گفتگو سننا پریشانی کا باعث’ ہوگا۔ صرف ایک فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ موبائل کالز پیش کرنے والی کسی ایئرلائن میں سفر کے لیے اضافی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

زبردست نتائج وِرجن اٹلانٹک کی جانب سے اپنی لندن سے نیویارک جانے والی پروازوں کے دوران موبائل فون کالز کی سہولت پیش کرنے والی پہلی برطانوی ایئر لائن بننے کے اعلان کے فوری بعد سامنے آئے ہیں۔ دوران پرواز کی جانے والی کالز 1 پاؤنڈ فی منٹ اور پیغام بھیجنے کی 20 پینس قیمت ہوگی، جو زمین پر استعمال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں،  اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی سہولت کے لیے ، کم از کم شروعات کے ساتھ، کاروباری صارفین  بنیادی مارکیٹ ہوں گے۔

اسکائی اسکینر ٹریول ایڈیٹر سیم بالڈون نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ: “ایک ایسی دنیا میں کہ جہاں ہم تقریباً ہمہ وقت ‘کال پر’ ہوتے ہیں، محسوس ہوتا ہے کہ لوگ  اپنے غیر – منسلک رہنے کے آخری مقام کو بھی خدا حافظ  نہیں کہنا چاہتے۔ پرواز ہمیں چند گھنٹوں کے لیے دیگر لوگوں اور خود اپنی کالز دونوں سے منقطع ہونے کی اجازت دیتی ہے۔

“بہرحال! ورجن کا جہاز پر موبائل فون استعمال کی اجازت نو-فون علاقے کے خاتمے کا آغاز ہے۔ میرے خیال سے یہ ناگزیر ہے کہ  چند سالوں کے دوران 30 ہزار فیٹ  سے موبائل کالز کرنا تمام ایئرلائنز میں ایک معمولی چیز ہوگی۔”

گو کہ کئی افراد نے عمومی انٹرنیٹ  ربط سازی  میں بہتری کو قبول کیا ہے جو انہیں دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ جگہوں پر آن لائن رسائی کی اجازت دیتی ہیں،  تاہم جب محدود جگہوں میں موبائل فون پر گفتگو  کی بات آتی ہے تو یہ  نمایاں طور پر مختلف محسوس ہوتا ہے۔

اگر جہازوں میں موبائل فون استعمال کی سہولت دستیاب ہو تو 48 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ پیغام بھیجیں گے، 35 فیصد نے کہا ہے کہ وہ ویب سرف کریں گے، 10 فیصد ای میل ارسال کریں گے جبکہ 6 فیصد کالز  انجام دینے اور وصول کریں گے۔

اسکائی اسکینر کے بارے میں

اسکائی اسکینر ایک معروف ٹریول سرچ سائٹ ہے جو ہزار سے زائد ایئرلائنوں کی لاکھوں پروازوں، کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اورکرائے پر گاڑیاں لینے،  کے فوری آن لائن تقابل کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ذریعہ: اسکائی اسکینر

پی آر روابط: میری پورٹر، mary@skyscanner.net، +44(0)131-252-5353

Leave a Reply