117 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی اور بہتری کے ذریعے ترقی اور منافع”

گوانگ چو، چین، 15 اپریل 2015ء/پی آرنیوزوائر– چین کا سب سے نمایاں ششماہی تجارتی ایونٹ کینٹن میلہ دنیا کے بہترین فروخت کنندگان اور خریداروں کو یکجا کرنے کے بہترین طریقوں کو دیکھتا ہے۔ اب جبکہ شرکا 15 اپریل سے 5 مئی تک ہونے والے 117 ویں میلے میں شرکت کے لیے تیاریاں پکڑ رہے ہیں تو وہ میلے کی تاریخ کے جدید، ہموار اور منافع بخش ترین  ایونٹ پر نظریں رکھ سکتے ہیں، جس میں اضافے بھی ہوں گے اور نئے منصوبے بھی۔

60,000 بوتھس کی میزبانی کرنے والا میلے کا نمائشی حصہ بڑھا دیا گیا ہے، جس میں نئے توانائی وسائل، پالتو جانوروں کی ضروریات اور بیرون خانہ معدنی غسل خانوں کے لیے نئی جگہ شامل ہے۔ غیر ملکی اور مقامی برقی مصنوعات اور ٹیکسٹائل بنانے والوں کو تزویراتی طور پر ایک دوسرے کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ کاروباری ترقی کو بہتر بنایا جائے۔

کینٹن میلے کی ڈیزائن کی سرحدوں کو بڑھانے پر توجہ جاری رہے گی۔ پروڈکٹ ڈیزائن سینٹر سات کام کے مراکز پیش کرے گا، جس میں 10 ممالک کی 81 ڈیزائن ایجنسیاں کام حصہ لیں گی۔ کینٹن میلہ ڈیزائن ایوارڈز اداروں کو شرکت کے لیے اضافی کشش فراہم کریں گی، جن میں سے تقریباً 400 پہلے ہی اندراج کروا چکے ہیں۔

117 واں کینٹن میلہ تاریخ میں سب سے زیادہ اسمارٹ ہے، جو شرکت کے تجربے اور موثریت کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لیے مختلف منصوبے پیش کررہا ہے۔ تمام شرکاء میلے کے ای-کامرس پلیٹ فارم، نئے پروڈکٹ لانچنگ سینٹر، کینٹن میلہ مکمل سروس پلیٹ فارم برائے خریدار، آسان نمائش کنندگان سروس کی اقسام اور ایک بہتر کینٹن میلہ ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ کینٹن میلہ کے عالمی معیار کے کال سینٹر اور مفت وائی فائی کا فائدہ اٹھائیں گے۔

نئے شرکاء کو گرویدہ بنانے کے لیے کینٹن میلے کے استعمال کردہ طریقے جدت طرازی اور نئی ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور فوائد کے میکانزم پر توجہ رکھتے ہیں۔میلے کا اشتہاری فائدہ برائے نئے خریدار (اے آر این بی) پروگرام100 امریکی ڈالرز مالیت کے خدمات یا تحفے کے ساتھ 10 مقررہ ممالک کےنئے خریداروں کو میلے کا تجربہ بہتر بنانے کے لیے بڑھایاگیا ہے، اور دو خصوصی ایوارڈز بھی جس میں یکطرفہ فضائی کرایا اور حیات ہوٹل میں ایک رات قیام شامل ہیں۔ پہلی بار میلے نے معروف ایئرلائن الامارات کے ساتھ تعاون کیا ہے، جو کینٹن میلے کے پروموشن کوڈ کے ساتھ مندرج ہونے والے خریداروں کے لیے بارعایت بزنس اور اکانمی فضائی ٹکٹ  پیش کررہی ہے۔

117 ویں کینٹن میلے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

اے آر این بی پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے:
http://www.cantonfair.org.cn/en/ARNB/index.shtml

ذرائع ابلاغ کے سوالات کے لیے:

جناب سو ویاؤینگ
ٹیلی فون:
86-20-8913 8628+
ای میل: xiaoying.wu@cantonfair.org

The post 117 واں کینٹن میلہ – “جدت طرازی اور بہتری کے ذریعے ترقی اور منافع” appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply