113 واں کینٹن میلہ “حوصلہ افزاء تجارتی اعدادوشمار سے مستقل پیشرفت کی جانب واپسی ظاہر”

گوانگ چو، چین، 17 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

5 مئی کو تکمیل تک پہنچنے والے کینٹن میلہ کے بہار سیشن کے اعدادوشمار نے ظاہر کیا کہ چین کے معروف ترین تجارتی میلےنے مارکیٹ کی تمام توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میلے کا 113 ویں سیشن نے 2 لاکھ سے زائد غیر ملکی خریداروں کا خیرمقدم کیا، جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہے۔ اس ششماہی تقریب میں ہونے والے تجارتی معاہدوں کی کل مالیت 35.5 ارب امریکی ڈالرز تک جا پہنچی، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں تقریباً9 فیصد اضافہ ہے۔

ماہرین متفق ہیں کہ یہ خوشگوار اعدادوشمار رواں سال کی تجارتی صورتحال میں مستحکم بہتری کے نقیب ہیں۔ چین کی سمندر پار تجارت میں 2013ء کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 13.4 فیصد اضافہ ہوا، اور برآمدات میں 18.4 فیصد اضافہ۔

کینٹن میلے کے ترجمان اور چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو جیان جن نے کہا کہ “گزشتہ سال چینی برآمد کنندگان کے لیے سب سے مشکل تھا۔”

“جیسا کہ چینی معیشت آگے بڑھی، برآمد کنندگان نے بالعموم نےاتفاق کیا کہ 2013ء میں اضافی غیر ملکی آرڈرز کی صورت میں حالات بہتر ہوں گے۔”

آخری کینٹن میلے نے بہتر تجارت کو برقرار رکھنے کے لیے ترقی پذیر مارکیٹوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 112 ویں کینٹن میلے کے مقابلے میں اس ایونٹ میں شریک افریقی خریداروں کی تعداد بھی تقریباً 30 فیصد زیادہ تھی، جبکہ اوقیانوسیہ کے خریداروں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ بی آر آئی سیز اقوام، یورپی یونین، امریکہ، مشرق وسطیٰ اور جاپان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی مالیت میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔

میلے میں شریک کئی چینی برآمدکنندگان کی اعدادوشمار سے حوصلہ افزائی ہوئی۔ گوانگ چو چاؤفان لیدر کے جنرل مینیجر چنگ یی نے کہا کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال پر سمندر پار مارکیٹوں میں ادارے کی فروخت میں 20فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

چینگ نے کہا کہ “ہم کینٹن میلے کے تازہ سیشن سے حاصل ہونے والے سمندر پار آرڈرز کے لیے مصنوعات تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ مستحکم پیشرفت کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنی کوششوں کو غیر ملکی مارکیٹوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مخصوص برانڈز ترتیب دینے پر مرکوز رکھا۔”

برانڈ معیار اور مسابقت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ کینٹن میلہ جدت پر بھی زور دیتا ہے۔ گزشتہ سیشنز کے مقابلے میں اس ایونٹ کی سب سے جھلکیوں میں سے ایک پروڈکٹ ڈیزائن شوکیس ایریا میں 73 فیصداضافہ تھا۔

جیسا کہ دنیا تجارت کے زیادہ مثبت سال کی جانب دیکھ رہی ہے، کینٹن میلہ مستحکم ترقی کے محرک کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ منتظمین، خریدار اور ادارے خزاں میں ہونے والے اگلے سیشن کے لیے پہلےہی تیار ہو رہے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

ذریعہ: دی کینٹن فیئر

Leave a Reply