‫سی ایچ آئی کیو نے گلوبل کانفرنس میں اپنے 5G+8K ٹی وی کی نئی سیریز متعارف کرادی۔

میانیانگ،چین،24اپریل،2020/پی آر نیوز وائر/– چنگانگ (شنگھائی 600839 :SS) کی میزبانی میں گلوبل کانفرنس میں سی ایچ آئی کیونے 5G+8Kکے ٹی وی کی نئی سیریز متعارف کرادی اور گھریلو استعمال کے سمارٹ آلات کا ایک نیا باب کھول دیا۔گلوبل کانفرنس کے موقع پر سی ایچ آئی کیو نے 5Gٹیکنالوجی سے آراستہ 8Kٹی وی کی مکمل سیریز متعارف کی اور 8Kکی منظر کشی کی کوالٹی کے ساتھ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتاہے،اس کےساتھ یہ مصنوعات صنعت میں اور ہمارے صارفین میں بے حد مقبول ہیں۔CHiQ 5G+8K Global Release Conference

15جنوری 2020کو سی ایچ آئی کیوکے پروڈکشن لائن سے پہلے 5Gمصنوعات کی روانگی کے ساتھ آخری مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ سی ایچ آئی کیوکے ایک سمارٹ ٹی وی”5G+انڈسٹریل انٹرنیٹ”تخصیصی پیداواری لائن چین کےمیانیانگ میں باقاعدہ شروع کردی گئی۔یہ ”5G+انڈسٹریل انٹرنیٹ”کی چین میں پہلی پیدوارای لائن ہے،اور اس کے ساتھ ایشیا میں سمارٹ ٹی وی کی وسیع پیمانےپرجدید ترین  تخصیصی پیداواری لائن ہے۔5Gٹیکنالوجی کی مدد سے سی ایچ آئی کیو کی 8Kسیریز کو اپ مزید بہتر کیا گیا اور اس کے ہارڈوئیر کو مزید کارآمد بنایا گیا اور اس کے ساتھ پیداواری پہلو کو بھی بہتر کیاگیا۔یہ اب منظرکشی کی کوالٹی ،تیزرفتاری اور قابلیت میں اپنا لوہا منواتاہے۔

“5G+8Kگلوبل کانفرنس”کے موقع پر سی ایچ آئی کیس نے نئے مصنوعات کی 5سیریز متعارف کرائیں جس میں110 انچکی ایک بڑی اسکرین شامل ہے جس نے ٹی وی کی بناوٹ کی روایتی حدود کو توڑ دیا۔سی ایچ آئی کیو کا ایک اور 8Kٹی وی بھی متعارف کرایا گیا جس نے 5Gٹیکنالوجی کا سنگ میل عبور کیا،اسے تین خصوصیات ہائی اسپیڈ ریٹ،زیادہ گنجائشاوروقت کی بچت کی خصوصیات حاصل ہیں۔

کانفرنس کے دوران سی ایچ آئی کیو کے کافی وقت سے شراکت دار ڈولبی لیبارٹریز کے نائب صدرمائیکل ڈیمیور نے کہا: ”آپ سی ایچ آئی کیو کے ٹی وی پر ڈولبی ویژن اور ڈولبی ایٹموز سے محضوظ ہوسکتے ہیں،اور یہ ایک اعلی متحرک تصویر فراہم کرتا ہے اور دل موہ لینے والی آواز پیدا کرتاہے۔”

5G+8K” گلوبل کانفرنس”ایک آن لائن سٹریم کی شکل میں پوری دنیا میں دستیاب ہے اور یہ یورپ کے مقامی مہمانوں کے ساتھ بھی جڑاہے تاکہ وہ بھی 8Kٹیکنالوجی کے ساتھ دنیا کے مشہور پرکشش مقامات ااور تاریخی مناظر سے محضوظ ہوسکیں۔یہ چین میں8Kٹی وی پروڈکٹ کانفرنس پہلا بین الاقوامی لائیو سٹریم براڈکاسٹ ہے۔ناظرین کے ساتھ رابطے کے دوران 5Gنیٹ ورک کی تیز رفتاری اور 8Kٹیکنالوجی کی منظر کشی کی خوبی سے یہ صارفین کو ایک نیا تصوراتی تجربہ فراہم کرتاہے۔

سی ایچ آئی کیو چنگانگ کا ایک نئی نسل کے جدید ترین گھریلو اشیائ ہیں جس میں گھریلو استعمال کی انٹرنیٹ کی تمام اشیائ شامل ہیں،جن میں ٹی وی،ریفریجریٹر،ایئر کیڈیشنراور دیگر چھوٹی گھریلو مصنوعات شامل ہیں, 5Gکے ایک نئے دور کی آمد کےساتھ  بین الاقوامی رابطے کے ذرائع سی ایچ آئی کیو کی مدد سے ایک بار پھر مزید بہتر بنائے جائیں گے۔

http://www.chiq.com/

تصویر :https://photos.prnasia.com/prnh/20200422/2783511-1