ہینگٹونگ انڈیا نے کھیڈ شہرمیں کمیونٹیوں کو ماسک اور ہینڈ سینیائٹرز فراہم کیے

سوزو، چین، 17 اپریل، 2020 / پی آر نیوز وائر /–  ہینگٹونگ کا ہندوستانی ذیلی ادارہ (جسے یہاں بطور حوالہ “ہینگٹونگ انڈیا” کہا گیا ہے) کھیڈ شہر کے دیہی علاقوں جیسی پسماندہ برادریوں تک کام کر رہا ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو اس بحران کے خلاف لڑائی میں مدد دے۔ وبائی مرض کا سامنا کرتے ہوئے، پورے سماج کو اس کے خلاف اقدامات کرنے اور لڑنے کی ضرورت ہے۔

Hengtong India distributed face masks and hand sanitiser kits to the police officers

ہینگ ٹونگ انڈیا نے پولیس افسران میں چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کٹس تقسیم کیں۔

COVID-19  وبائی مرض نے تقریبا ساری دنیا کو گھٹنوں تک جھکا دیا ہے۔ نہ صرف ہندوستان جیسے ترقی پذیر ممالک، بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس رفتار کے ساتھ مقابلے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جس سے مہلک بیماری پھیل رہی ہے۔ 17 اپریل تک، بھارت میں 12,000سے زیادہ کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔

ہینگٹونگ ایسے اقدامات کرنے کا عزم رکھتا ہے جس سے مقامی برادری کو فائدہ ہوگا۔ ہینگٹونگ انڈیا بنیادی ماسک اور ہینڈ سینیٹائرز کی کمی کو واضح طور پر سمجھتا ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔ ہینگٹونگ انڈیا نے کھیڈ، چاکان ایریا اور اس کے آس پاس کے دیہات میں 2500 سے زیادہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ وہاں کے پولیس افسران اور سکیورٹی اہلکاروں کو چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کٹس تقسیم کیں۔ سوچ  یہ ہے کہ وبائی مرض کا مقابلہ کرنے میں ان کی مدد کی جائے۔

چونکہ ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے یا باقاعدگی سے ہاتھ سینیٹائز کرنے کے درست اقدامات سے اس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی، چنانچہ ہینگ ٹونگ اس موقع پر یہاں سامنے آیا ہے اور پونے، ہندوستان کے شہر کھیڈ، میں COVID-19  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے۔

ہینگٹونگ انڈیا کو امید ہے کہ اس کی کاوشوں اور امدادی کاموں سے کھیڈ شہر میں خطرے سے دوچارمتعدد زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20200417/2779806-1