گلوری ورلڈ سیریز فائٹ ایونٹس 2012ء کے لیے ایک ملین ڈالر انعام

ایمسٹرڈیم اور ماسکو، 20 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

گولڈن گلوری نے کک باکسنگ کے احیاء اور کے-1 قواعد منظرنامے کی تجدید کے لیے ایک طاقتور گروپ تشکیل دینے کی خاطر ٹوٹل اسپورٹس ایشیا کے ساتھ شراکت داری کر لی ہے۔

نئی شراکت داری کو سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی حمایت حاصل ہے جو نئے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کی انعامی مالیت ایک ملین امریکی ڈالرز ہوگی۔ اس میں 70 کلوگرام اور 85 کلوگرام زمرہ (300 ہزار امریکی ڈالرز فی زمرہ) اور ایک ہیوی ویٹ زمرہ ہوگا جس میں 400 ہزار امریکی ڈالرز کے لیے لڑائی ہوگی۔

ان تین ٹورنامنٹس کے لیے ایک ملین ڈالرز کی انعامی رقم کک باکسنگ کے کھیل کو نئی زندگی عطا کرے گی۔ اس شراکت داری کو یقین ہے کہ 2012ء اس کھیل کے نئے جنم کا سال ہوگا اور یہ کھیل ایم ایم اے کے ساتھ مستقل ترقی پا کر اپنی وہ حیثیت حاصل کرے گا جس کا وہ حقدار ہے۔

شراکت داری نے حال ہی میں اہم کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں اور انہیں ادائیگی کی ہے جن میں گوکھان ساکی، سیمی شلٹ، ایرول زمرمان، سرگئی خریتونوف اور متعدد دیگر شامل ہیں۔ توقعات کے عین مطابق دیگر کئی کھلاڑیوں نے خصوصی معاہدوں پر دستخط کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس امید پر کہ وہ اپنی ایف ای جی کی بقیہ رقوم  کی تلافی کر سکیں اور ساتھ ساتھ نئی طاقتور پیشکش کے ساتھ مستقبل کی لڑائیوں میں حصہ لے سکیں۔

گولڈن گلوری کے ایم ڈی باس بون نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ ایرتس، پیٹروسیان، بواکاو پور مواک، جے دیپ، ٹیکسیرا اور دیگر نقش قدم پر چلتے ہوئے معاہدوں پر دستخط کریں گے تاکہ کک باکسنگ ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوت بن سکے اور کے-1 کی تاریخ اور عظمت بحال ہو سکے۔” (http://www.goldenglory.com)

23 مارچ کو ماسکو میں ہونے والی گلوری ورلڈ سیریز 80 سے زائد ممالک میں نشر کی جائے گی اور پہلے ہی ایک شاندار مقابلے کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس میں 4 مرتبہ کے کے-1 چیمپئن شلٹ ایک سال کے زائد کے عرصے میں پہلی بار اکھاڑے میں واپس آئیں گے۔ اس کے علاوہ زمرمان لیجنڈ جیروم لی بینر سے مقابلہ کریں گے اور امریکہ کے مارک ملر کی روس کے سرگئی خریتونوف کے درمیان طے شدہ لڑائی بھی آہنی بازوؤں کی جنگ ہوگی۔ علاوہ ازیں  روبن وان روسمالن، ایگور یوکووچ اور ایم ایم اے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ کئی ملکوں سے تعلق رکھنے والے لڑاکا کھلاڑی بھی ہوں گے جن میں ڈینس استونک (بوسنیا)، ڈیون اسٹیرنگ (ہالینڈ)، ٹامی دیپریٹ (بیلجیم) شامل ہیں۔

گلوری ورلڈ سیریز ماسکو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھیے http://www.gloryworldseries.com http://www.totalsportsasia.com

پوسٹر: http://www.facebook.com/teamgoldenglory?ref=tn_tnmn#!/photo.php?fbid=328861173803035&set=a.195021690520318.41695.189601317729022&type=1&theater

ٹریلر دیکھئے۔ http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=PGJdzBH9FVE

ذریعہ: ناک آؤٹ انوسٹمنٹس بی وی

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: باس بون، موبائل: +66-847807763، ای میل: basboon@hotmail.com یا برٹ ڈٹ مانز، موبائل: +31(0)654358801، ای میل: bert@unitedglory.nl

Leave a Reply