گرما 2012ء کا سیلف رجز برٹش بگ بینگ کے ساتھ آغاز

لندن، یکم جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

لندن کا مشہور اسٹور تمام دلکش برطانوی اشیاء کے لیے سرفہرست مقام

اس موسم گرما میں دنیا کی آنکھیں برطانیہ پر مرکوز ہیں، اور پوری قوم کا دل سیلف رجز میں ایک چھت تلے دھڑک رہا ہے۔ مئی کے اواخر سے ستمبر کے اوائل تک ‘دنیا کا بہترین ڈپارٹمنٹ اسٹور’ کے طور پر معروف برطانیہ کی تاریخ کا دلچسپ ترین ثقافتی اور اسپورٹنگ موسم گرما منا رہا ہے۔ سیلف رجز نے اپنے خراج تحسین کو بگ برٹش بینگ کا نام دیا ہے، جو ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی اور موسم گرما میں کھیلوں کی تقریبات کے لیے عقیدت کا اظہار ہے۔ اس موسم گرما میں سیر و تفریح کے لیے اور  خریداری کے لیے بھی سیلف رجز ایک شاندار مقام ہے اور سیلف رجز سے ہنگامہ خیز ملاپ کے ساتھ “برطانویت” میں گھل مل جانے کے لیے بھی۔ بگ برٹش بینگ خصوصی مصنوعات، تقریبات اور منصوبوں کو یکجا کر کے ایسا جشن منانے کے لیے ہے جو برطانیہ کو زمین پر ہر قوم کے طور طریقوں، مزاج، ملبوسات، فیشن، فن، کھیل، غذا حتیٰ کہ مارمائٹ میں بھی جداگانہ حیثیت دیتا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/53830-selfridges-queens-jubilee-big-british-bang

بذات خود ایک برطانوی آئیکون [http://style.selfridges.com/self-expression/big-british-bang-history-selfridges] سمجھے جانے والے سیلف رجز خود کو برطانیہ کی تمام شاندار اشیاء کے لیے ایک تخلیقی میدان میں تبدیل کر چکا ہے۔ اسٹور کی مشہور زمانہ چھت کو موسم گرما کے لیے ایک مرتبہ پھر کھول دیا گیا ہے، اور یہاں ہر کسی کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ 1930ء کی دہائی میں اسٹور اپنی گھاس سے ڈھکی چھت کو ایک باضابطہ تفریحی مقام میں تبدیل کیا جو لندن کی خواتین میں خاص طور پر مقبول تھا۔ چھت باغات، چائے خانوں، فیشن تقریبات اور حتیٰ صرف لڑکیوں کے لیے گن کلب پر بھی مشتمل ہے۔ اس موسم گرما میں سیلف رجز نے نو-ہول پر مشتمل ایک زبردست گالف کورس بھی پیش کیا ہے۔ شیرے سے ڈھکا اور کیک اسٹینڈ بنکرز کی آئسنگ اور میٹھی آبشاروں کے ساتھ اس کورس کو کیکوں اور جیلیوں کے ایک بڑے ڈسپلے کی حیثیت سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو لندن کی تاریخی عمارات جیسے بگ بین، سینٹ پال کا گرجا اور ٹاور برج کی طرز پر بنائی گئی ہیں۔ سیلف رجز کی چھت موسم گرما کے سیاحوں کو لندن کے بہترین مقامات کا ایک بھرپور نظارہ دے گی جبکہ ان کے عین نیچے خریداری کا ایک جہان آباد ہے۔

اسٹور کی معروف کھڑکیاں زینی کی ایجاد نو – پیئرلے کنگز سے لے کر کوئنز تک محافظین کی تبدیلی کے ناقابل فراموش منظر کو پیش کرنے کے  روایتی برطانوی نظارے فراہم کرتی ہیں۔ پورے موسم گرما میں سیلف رجز تمام ڈپارٹمنٹس کے ذریعے اپنی نمائشیں، بہترین کارکردگیاں اور برطانوی برانڈز اور مصنوعات کی زبردست کلیکشن  پیش کرے گا اور ایک خصوصی دکان برطانیہ کی مشہور و لازمی اشیاء پر مشتمل ہوگا۔

ایک صدی کے زائد عرصے سے [http://www.selfridges.com/en/StaticPage/Our+Heritage] سیلف رجز خریداری کے تجربات کو نئی جہت عطا کر رہا ہے اور 1909ء میں یہ مشہور کہاوت ‘صارف ہمیشہ ٹھیک ہوتا ہے’ کا خالق رہا ہے۔ سیلف رجز نے مصنوعات کو کمال ہوشیاری سے ترتیب دے کر خریداری کو دلچسپ بنایا تاکہ صارفین انہیں چھو سکیں۔  اس سے پہلے سیلف رجز اسٹور میں غیر معمولی تجربات تخلیق کرنے کے باعث بھی جانا جاتا تھا۔ موجودہ چھت کی تنصیب ماضی کی ایک  شے ہے، کیونکہ بہترین ملبوسات زیب تن کیے ہوئے خریدار لندن کی خوبصورت عمارات کے سامنے چائے یا منی گالف سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

برطانیہ دنیا بھر میں شاہی خاندان اور باغیوں کے باعث جانا جاتا ہے – یہ شدت کو پسند کرنے والی قوم ہے۔ برطانوی شخصیت کی چند مثالیں اور سیلف رجز کس طرح بگ برٹش بینگ کے ذریعے اس انگریزی ثقافت کا جشن مناتا ہے:

فیشن: ڈیپر ڈینڈیز سے لے کر موڈز اور پنکس تک، برطانیہ ہمیشہ سے فیشن کی صف اول میں رہا ہے۔ برطانوی خود کو خوش رکھنے کے لیے لباس پہنتے ہیں اور دوسروں کے بارے میں بہت کم وقت نکالتے ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہوں گے۔

سیلف رجز نے “بریٹانیکا 1951-1953ء [http://style.selfridges.com/self-expression/rule-britannica]‘ کے ساتھ ملکہ کی تاج پوشی کے وقت سے اسٹائل کی خصوصیت کو دوبارہ زندہ کیا ہے، یہ معروف فیشن کیوریٹر جوڈتھ کلارک کی جانب سے خصوصی طور پر تخلیق کردہ نمائش تھی۔ فیشن کے نو تخلیق شدہ نمونوں میں 50 کی دہائی کے جدید فیشن کے نظارے شامل تھے جن میں زین بند کمر، کیپری پینٹ، پیٹی سے آزاد بنائے گئے ٹاپس، پیچیدہ اسکرٹس اور بھڑکیلے لباس شامل تھے۔ اس تاریخی اور غیر حقیقی ملبوسات کو معروف برطانوی کلاہ ساز اسٹیفن جونز کی تخلیق کردہ ہیٹ کلیکشن نے مکمل کیا، جس میں 1952ء کے تاج پوشی کے ایام کے مقبول رنگ شمپین پنک کا حوالہ دینا ضروری ہے۔ نمائش سیلف رچز الٹرالاؤنج میں منعقد ہوئی جو 24 جون تک جاری رہی۔

شاہی: وہ حکومت کرتی ہیں! اپنے ڈائمنڈ جوبلی سال میں 80 فیصد برطانوی باشندے ایسے ہیں جو چاہتے ہیں کہ بادشاہت قائم رہے۔

بگ برٹش بینگ شاہی چیزوں کا شوق رکھتا ہے، جو گزشتہ سال کی شاہی شادی کے فوراً بعد ہو رہی ہے۔ شاہی خاندان کے تسلیم شدہ دستانہ ساز ڈیٹس کی جانب سے تخلیق کردہ تاریخی شاہی تاج پوشی دستانوں کی ایک خصوصی کلیکشن [http://style.selfridges.com/whats-in/historic-dents-glove-exhibition-showcases-queen-elizabeth-i-coronation-glove-selfridges-lon] پہلی بار عوام کے دیکھنے کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ سیلف رجز کونسپٹ اسٹور ونڈر روم میں پیش کردہ  نمائش کی اہم چیزوں میں 15 جنوری 1559ء کو ویسٹ منسٹر ایبے میں اپنی تاج پوشی کی رسم میں ملکہ ایلزبتھ اول کے بائیں ہاتھ کا آہنی دستانہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 386 سال قدیم متنازع چارلس اول کے متعدد بار پہنے گئے دستانوں کی جوڑی بھی شامل ہے۔ کلیکشن میں دیگریادگار اشیاء بھی شامل ہیں جیسا کہ ملکہ وکٹوریا کے غم کے موقع پر استعمال کیے گئے دستانے اور متعدد جوبلی تقریبات کے دستانے بھی شامل ہیں۔ مہمان انتہائی پیچیدہ تفصیلات کے حامل دستانوں سے محروم نہیں رہنا چاہیں گے جو ہاتھ سے باریک ریشم اور سونے کے تاروں اور موتیوں سے بنائے گئے ہیں۔

زیورات: شاہی زیورات و جواہر 14 ویں صدی کے اوائل سے ٹاور آف لندن میں حفاظت میں ہیں اور کبھی بھی کامیابی سے چرائے نہیں جا سکے۔ برطانیہ ایک شاندار تاریخ کا حامل ہے اور اپنے محبوب ماضی کو گلے سے لگائے رکھتا ہے۔

اس موسم گرما میں سیلف رجز میں بگ برٹش شاپ [http://www.selfridges.com/en/Features-Gifts/Features/Big-British-Bang/Big-British-Shop] میں نئی، تیز اور عالمی معیار کی برطانوی مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ معروف زیورات سازوں کی جانب سے خصوصی اور عمدہ تاج پیش کیے جا رہے ہیں جن میں چوپارڈ، ٹفنی اینڈ کمپنی،  چینل، بلگاری، اور کروم ہرٹس شامل ہیں جو ایک مخصوص تاجوں کی دکان پر پیش کیے جائیں گے جہاں خودکو ملکہ جیسا دیکھنے کی خواہاں خواتین ہر قیمت پر دستیاب تاج تلاش کر سکتی ہیں۔

مہذب خریداری: برطانیہ نے سب سے پہلے ایک دام کا خیال پیش کیا تاکہ بھاؤ تاؤ کرنےکی شرمندگی سے بچا جا سکے۔ باضابطہ قطاریں بنانا، ‘براہ مہربانی’، ‘شکریہ’، اور ‘معذرت’ کے الفاظ استعمال کرنا بیشتر مالی سودوں کا جزوِ لاینفک ہیں۔

سیلف رجز میں بگ یلو شاپ [http://www.selfridges.com/en/Features-Gifts/Features/Big-British-Bang/Big-Yellow-Shop] 2009ء میں اسٹور کی صد سالہ تقریبات کے بعد پہلی مرتبہ ایک بار پھر منظرعام پر آئے گی۔ یہ محدود عرصے کی خصوصی مصنوعات حاصل کرنے کا ایک عظیم موقع ہے جس میں سیلف رجز کے دستخط شدہ رنگ پینٹون 109 میں تیار کردہ توسیع شدہ رینج، رے-بین سے لے کر الاماسکوا تک، جمع کرنے کے قابل تحفوں کی وسیع رینج شامل ہے۔

چائے کا کپ: برطانوی اپنی چھوٹی خوشیوں سے محبت کرتے ہیں، جیسا کہ چائے اور اسکونز کی صحت بخش خوشیاں۔ یہ بڑی خوشیوں کے لیے جگہ چھوڑتی ہیں، جن کا بھی برطانوی ثقافت میں یکساں لطف اٹھایا جاتا ہے۔

بگ برٹش بینگ کے لیے سیلف رجز نے اسٹور کے اوپر آؤٹ ڈور مقام دوبارہ کھولا ہے تاکہ بگ روف ٹاپ ٹی اینڈ گالف پارٹی [http://style.selfridges.com/whats-in/coming-soon-big-rooftop-tea-golf-party] کو متعارف کروایا جائے۔ ڈیلس فورڈ کی یہ 100 فیصد نامیاتی ٹی شاپ کھانے والوں کو آکسفرڈ اسٹریٹ کی ‘اعلیٰ ترین چائے’ کا لطف اٹھانے اور یورپ کی مصروف ترین شاپنگ اسٹریٹ کی ہنگامہ خیزیوں سے چھ منزل اوپر تفریح و فیشن ایبل انداز کے اک نئے جہاں میں سکون کے لمحات گزارنے کے لیے مدعو کرتا ہے۔ ٹی شاپ کے بالکل ساتھ 9 ہول کا 2530 مربع فٹ کا مزیدار گالف کورس ہے جسے انگریزی مٹھائیوں سے متاثر ہو کر برطانوی جیلی مورنگرز بومپاس اینڈ پار کے سام بومپاس اور ہیری پار نے ڈیزائن کیا ہے۔

برطانوی حسینائیں: ٹویگی سے، شہزادی ڈیانا، سے کیٹ موس تک دنیا کی سب سے زیادہ فوٹوگراف کی گئی خواتین میں سے کئی برطانوی رہی ہیں۔

مئی اور اوائل جون میں بگ بیوٹی بینگ [http://style.selfridges.com/whats-on/big-beauty-bang-selfridges-london/?cm_re=spotlightRow-_-CTALink-_-bigBeautyBang] برطانیہ میں سیلف رجز کے چاروں مقامات پر منعقد ہوگا۔ بیوٹی ہالز میں صارفین کا خیرمقدم شاہی حیثیت سے کیا جائے گا جو بادشاہوں اور ملکاؤں، تاج شاہی اور ایک آدمی کے بینڈ کی صورت میں برطانوی ثقافت اُن کے گرد زندگی پائے گا۔ میک اپ کاؤنٹرز خصوصی مصنوعات اور خصوصی ٹریٹمنٹ کے حامل ہوں گے اور خریداروں کو ساحل سمندر کے روایتی انگلش کھیل ‘گریبر’ میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا جہاں تھوڑی سے خوش قسمتی سے انعامات بھی جیتے جا سکتے ہیں۔

2012ء کے موسم گرما میں سیلف رجز کا تجربہ اٹھانے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے

http://www.selfridges.com/bigbritishbang

رابطہ:

مزید معلومات اور تصاویر کے لیے رابطہ کیجیے:

گیبریل شا کمیونی کیشنز

جینیٹ وائٹنگ، +44(0)2077318811

ای میل Jeannette@gabrielleshaw.com

گیبریل شا کمیونی کیشنز

ایلیسن لارنس، +44(0)2077318811

ای میل Allison@gabrielleshaw.com

ذریعہ: سیلف رجز اینڈ کمپنی

Leave a Reply