کھانے پکانے کے مقابلے میں دنیا کے بھر باورچیوں کی شرکت

نیشول، ٹینیسی، 12 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جیسا کہ کھانے پکانے کے مقابلہ امریکہ کی مشہور ترین تقریبات میں سے ایک ہیں، اس لیے بزرگوں کے لیے رہائش فراہم کرنے والے دنیا کا معروف ادارہ کھانا پکانے کے ایک شاندار مقابلے کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ الٹیمیٹ شیف امریکہ کو سامنے لایا جا سکے۔

مقابلہ بروکڈیل سینئر لیونگ اور کیولینری آرٹس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پیش کیا گیا، جو اس کے باورچیوں کے لیے پیشہ ورانہ ڈیولپمنٹ پروگرامہے؛ تاہم الٹیمیٹ شیف امریکہ پر گہری نظر نے دنیا بھر سے کھانے پکانے کی شاندار صلاحیتوں کے حامل افراد کو اجاگر کیا۔

مقابلہ میں شریک باورچیوں کو امریکہ کی مختلف سماجی اکائیوں میں سے انتہائی دھیان سے منتخب کیا گیا، جن میں سے کئی کا بنیادی تعلق برازیل اور تھائی لینڈ، سویڈن اور تنزانیہ جیسے ممالک سے تھا۔ بحیثیت مجموعی بروکڈیل کیولنری کے باصلاحیت افراد شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، یورپ، افریقہ اور ایشیا کے چالیس سے زائد ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

بزرگوں کے لیے کھانا صرف غذائیت کے حصول کا ذریعہ نہیں ہے؛ بلکہ صحت بخش اور ذائقے سے بھرپور کھانوں کا لطف اٹھانا، یہ سب ایک بہترین زندگی کا حصہ ہے۔ یہ لطف ہمہ وقت پہنچانا ایک مستقل چیلنج ہے، اسی لیے یہ مقابلہ منعقد کیا گیا اور اس لیے بحیثیت مجموعی کثیر  ثقافتوں کا ملاپ ہونا بھی اہم ہے۔

بروکڈیل کے سینئر نائب صدر برائے ڈائننگ سروسز جوسکا ہائیڈو نے کہا کہ “کیونکہ ہمارے باورچی دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے ان کی تخلیقات میں مختلف انداز، ذائقے اور بناوٹیں جھلکتی ہیں اور یہ ان سب کے بے مثال ملاپ کو ظاہر کرتا ہے۔ بروکڈیل کے باورچیوں نے ہر روز 130،000 خوراکیں تیار کیں۔

ہائیڈو نے کہا کہ “بزرگوں کے لیے پکانا ایک انوکھا چیلنج ہے کیونکہ ذائقے کی حس وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔ ذائقے کی حس کو اطمینان بخش انداز میں پورا کرنے میں درپیش مشکل ذیابیطس، بلند فشار خون اور امراض قلب جیسی عام بیماریوں پر اثر رکھنے والے اجزاء یعنی نمک، چکنائی اور چینی کے استعمال کو کم کرنے کی خواہش مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے۔

الٹیمیٹ شیف امریکہ ٹؤر میں غذائی پرکھ، شراب اور غذا کو بہتر بنانے والے اجزاء کے حوالے سے سیمینار بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بڑھاپے کے امراض کے مشہور ماہر ڈاکٹر کیون او نیل کی جانب سے ایک “غذا برائے روح” سیمینار بھی پیش کیا گیا جس میں غذا میں شفا کی قدرتی صلاحیتوں پر نظر ڈالی گئی۔

مزید برآں بروکڈیل کے باسیوں نے تقریب کے لیے غذا سے متاثر آرٹ تیار کیا جس کی تمام تر آمدنی لیزا گبنز میموری فاؤنڈیشن کو گئی جو الزیمر کی بیماری کے خلاف جنگ کے لیے بروکڈیل کے ساتھ شریک ہے۔

ہائیڈو نے کہا کہ “الٹیمیٹ شیف امریکہ ایک شاندار صف کی نمائندگی کرتا ہے جو ہیجان خیز مقابلوں، کھانوں کے بہترین ذائقوں، سیکھنے کے مواقع، اور ایک عظیم مقصد کی مدد کے لیے مقام فراہم کرتا ہے۔” الٹیمیٹ شیف امریکہ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے  www.ultimatechefamerica.com۔

رابطہ: ہولی بوٹسفورڈ،

414-918-5314

hbotsford@brookdaleliving.com

ذریعہ: بروکڈیل سینئر لیونگ

رابطہ: ہولی بوٹسفورڈ

+1-414-918-5314

hbotsford@brookdaleliving.com

Leave a Reply