کوٹی انکارپوریٹڈ نے نئی کارپوریٹ ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان کر دیا: coty.com

نئی ویب سائٹ برانڈز کے لیے مرکز اور حسن و آرائش پر سند کی حیثیت رکھے گی

نیو یارک، 15 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

حسن و آرائش کے معروف عالمی برانڈ کوٹی انکارپوریٹڈ نے آج اپنی نئی کارپوریٹ ویب سائٹ www.coty.com کی رونمائی کی ہے۔ سائٹ کا نیا نظارہ و احساس ادارے کی ڈیجیٹل موجودگی کو جدید کرتا ہے اور کوٹی کے جدید “تیز تر، بہتر اور آزاد تر” کارپوریٹ کلچر کی عکاسی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایک آزاد مکمل مارکیٹنگ ایجنسی آئرس ورلڈوائیڈ نے نئی ویب سائٹ کو تخلیق کیا ہے، اور کوٹی کے نمایاں برانڈز پورٹفولیو کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ نئی سائٹ کوٹی کے 50 سے زائد برانڈز کے میں سے ہر ایک کے ٹویٹر، فیس بک اور یوٹیوب صفحات کے بیشتر مواد کی حامل ہے، جو اسے ہمہ وقت آگے بڑھتی سائٹ بناتا ہے۔

آئرس میں گلوبل کری ایٹو ڈائریکٹر سین رینالڈز نے کہا کہ “تازہ کوٹی ویب سائٹ ایک حقیقی، سوشل انیبلڈ تجربے کے ذریعے برانڈ کی دنیاکا ایک زندہ نظارہ فراہم فراہم کرتی ہے۔ نئی سائٹ کی تیاری ہر برانڈ کا احترام کرتی ہے، اور اپنی بے مثال برانڈ شخصیت کو پیش کرنے کے لیے اپنے انفرادی صفحات کا اختیار دیتی ہے۔”

کوٹی کے برانڈز میں ایڈیڈاس، بیونسے، کیلون کلائن، ڈیویڈوف اور ریمل شامل ہیں۔ سائٹ ادارے کے خوشبویات، رنگین زیبائشی اشیاء، ناخن، جلد اور جسم کی دیکھ بھال کے برانڈز کا متوازن پورٹ فولیو نمایاں کرتی ہے۔ کوٹی کے موجودہ ملازمین، ممکنہ باصلاحیت افراد، ذرائع ابلاغ، سرمایہ کاروں اور صارفین کی جانب توجہ رکھنے والی یہ سائٹ اپنے ناظرین کی وسیع رینج کے باعث بے مثال ہے اور کوٹی کے انوکھے کارپوریٹ کلچر کا نظارہ فراہم کرتی ہے۔

کوٹی سی ای او برنڈ بیٹز نے کہا کہ “ہم اپنی نئی کارپوریٹ ویب سائٹ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں، جسے ہم اپنے ادارے کے کلچر، ہمہ وقت بدلتے ہوئے برانڈ پورٹفولیو اور شاندار تاریخ کی بہتر نمائندگی سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا کو شامل کر کے ہم کوٹی کے مواد کو نئی سطح پر لا رہے ہیں  اور صارفین کو ایک مقام پر درست و تازہ ترین معلومات فراہم کر رہے ہیں۔”

سائٹ ایک نیوزفیڈ کی بھی حامل ہے، جو ہوم پیج پر موجود ہے جو برانڈ خبروں اور خبری اعلامیوں کو نمایاں کرے گی۔

رینالڈز نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “نئی ویب سائٹ برانڈ دنیا میں موجود ہر شخص –  صارفین سے لے کر برانڈ مینیجرز تک — کے لیے کام کرتی ہے۔ پورے کوٹی برانڈ پورٹ فولیو پر کام کرنے والی سائٹ تخلیق کرنا، اور ساتھ ساتھ اسےآسان استعمال بنانے نے اس منصوبے کو بروقت چیلنجنگ اور بے مثال بنایا۔”

آئرس ورلڈوائیڈ 2008ء سے کوٹی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ایجنسی کے گزشتہ کاموں میں بیونسے پرفیومز عالمی ویب سائٹ اور فیس  بک صفحے کی تخلیق و اجراء؛ میڈونا ٹرتھ یا ڈیئر ویب سائٹ؛ فیتھ ہل اور ٹم میک گرا کی سول2سول ویب سائٹ اور فیس بک صفحہ اور ریمل لنڈن کی مکمل سوشل میڈيا حکمت عملی اور متحرک کاری شامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی 1904ء میں فرانکو کوٹی کی جانب سے پیرس میں تخلیق کیا گیا تھا جنہیں خوشبویات کی جدید صنعت کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

آج کوٹی انکارپوریٹڈ زیبائش و آرائش کی عالمی صنعت میں ایک تسلیم شدہ رہنما ادارہ ہے جس کی سالانہ خالص فروخت  4.5 ارب ڈالرز ہے۔ مہم جویانہ جذبے، جوش، جدت طرازی اور تخلیق سے تقویت پانے والا کوٹی انکارپوریٹڈ معروف برانڈز کا بے مثال پورٹ فولیو تشکیل دے چکا ہے اور اپنی جدید مصنوعات کو دنیا بھر میں 135 مارکیٹوں میں صارفین کو پہنچاتاہے۔

کوٹی پرسٹیج برانڈ پورٹ فولیو معروف و انتہائی مشہور اسٹورز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں بیلن سیاگا، بوتیگا وینیتا، کیلون کلائن، کیروتی، کلو، چوپارڈ، ڈیویڈوف، جینیفر لوپیز، جل سینڈر، جوپ!، کارل لیگرفیلڈ، کینتھ کول، گوین اسٹیفنی، لنکاسٹر، مارک جیکبز، نکوس، فلاسفی، رابرٹو کیوالی، سارا جیسیکا پارکر، ٹرتھ اور ڈیئر بائے میڈونا، ویرا وینگ، ووین ویسٹ ووڈ اور وولف گینگ جوپ شامل ہیں۔

کوٹی بیوٹی برانڈ پورٹفولیو مزید تقسیم کیا جاتا ہے اور اس میں ایڈیڈاس، استور، بیونسے نولز، سیلین ڈیون، ڈیوڈ اینڈ وکٹوریا بیکہم، ایلیٹ ماڈلز، اسپرٹ، ایکس کلے میشن، فیتھ ہل، گیس؟، ہیل بیری، ہائیڈی کلوم، یووان، کیٹ موس، کائلی مینوگ، لیڈی گاگا، مین ہٹن، مین ہٹن کلیئرفیس، مس اسپورٹی، ناٹیکا، این وائی سی نیو یارک کلر، نکول بائے او پی آئی، او پی آئی، پیری کارڈن(1)، پلے بوائے، ریمل، سیلی ہین سن، اسٹیٹ سن، ٹم میک گرا، ٹی جوائے اورتونینو لیمبروگھنی شامل ہیں۔

کوٹی اور پوئیگ ایس ایل نے کینیڈا اور امریکہ میں انتونیو بیندراس، کیرولینا ہیریرا، نینا ریچی، پاکو ریبین، پراڈا، شکیرا  اور ویلن تینو کی خوشبویات کی تقسیم کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کررکھی ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

1۔ شمالی امریکہ میں دستیاب نہیں

آئرس ورلڈوائیڈ کے بارے میں

آئرس ورلڈوائیڈ ایک آزاد مکمل مارکیٹنگ ایجنسی ہے جس کے دفاتر نیو یارک، اٹلانٹا، میامی اور میکسیکو سٹی میں ہیں۔ آئرس غیر معمولی خیالات تخلیق کرتا ہے جو دنیا کے چند جدید ترین برانڈز کو غیر معمولی نتائج فراہم کرتے ہیں جن میں کوٹی انکارپوریٹڈ، ریکٹ بین کیزر، سونی، ایڈیڈاس، ریبوک، انٹرکانٹی نینٹل ہوٹلز گروپ، کوکا-کولا اور ڈیاگیو شامل ہیں۔

گزشتہ 13 سالوں میں آئرس ورلڈوائیڈ نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا، خوردہ و پراپرٹی ایکٹیویشن اور سی آر ایس اور لائلٹی مارکیٹنگ میں اپنی گہری صلاحیتوں کی بنیاد پر خود کو دوسری ایجنسیوں سے جداگانہ شناخت دلائی ہے۔ یہ صلاحیتیں ایجنسی کو اسٹریٹجک اور تخلیقی مارکیٹنگ حل تیار کرنے کی سہولت دیتی ہیں جو دلچسپی، کارآمدیت اور پاپولر کلچر کا حصہ بننے کے ذریعے مسابقتی برتری فراہم کرتی ہیں۔

1999ء میں لندن میں  شروع کیا گیا آئرس ورلڈوائیڈ دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے مارکیٹنگ نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور آج امریکین، یورپ اور ایشیا بھر کے 13 ممالک میں 1000 سے زائد ملازمین رکھتا ہے۔

رابطہ: سائسٹ بورسیٹ، کوٹی انکارپوریٹڈ، +1-212-479-4549، cysette_burset@cotyinc.com؛ ایلیان کاؤک، آئرس ورلڈوائیڈ، +1-646-257-2603 ایکسٹینشن 158، eliane.kauck@iris-worldwide.com

Leave a Reply