کوٹی انکارپوریٹڈ اور ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ نے برازیل کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے

معاہدہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں کوٹی کے قدم بڑھائے گا اور ایون کی برازیل میں خوشبویاتی پیشکش کو مستحکم کرے گا

نیویارک،14 مئی 2014ء/پی آرنیوز وائر/ ایشیابیٹ پاکستان — کوٹی انکارپوریٹڈ اور ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ نے ایک شراکت داری کی ہے جس کے تحت منتخب کوٹی خوشبویات ایون برازیل کے 1.5 ملین آزاد فروخت نمائندگان کے جال کے ذریعے مارکیٹ اور پیش کی جائیں گی۔

ایون کی سب سے بڑی مارکیٹ برازیل دنیا بھر میں بھی خوشبویات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ یہ معاہدہ برازیل میں ایون کے نمائندگان کے جامع نیٹ ورک اور کوٹی کے مشہور شخصیات اور طرز زندگی کے خوشبویاتی برانڈز کو یکجا کرتا ہے تاکہ عالمی خوشبویات کی مارکیٹ میں دونوں اداروں کا حصہ بڑھایا جائے اور برازیل میں صارفین کی اطاعت اور برانڈ کی کشش میں اضافہ کیا جاسکے۔

ریناتو سمیراری، صدر، کوٹی بیوٹی نے کہا کہ “یہ تجارتی شراکت داری کوٹی کو اپنی جغرافیائی رسائی بڑھانے اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں اپن قدم مضبوط کرنے کی اجازت دے گی، جس میں برازیل ہماری ترقی کی حکمت عملی کا کلیدی متحرک ہے۔ ایون کا برازیل میں جامع تجربہ ادارے کو بہترین شراکت دار بناتا ہے اور ہماری نظریں ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

ایون برازیل کے صدر ڈیوڈ لیگر نے کہا کہ “ہم کوٹی کے ساتھ مارکیٹنگ انتظامات میں شمولیت پر خوش ہیں جس میں کوٹی برازیل میں ہماری پیشرفت کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کوٹی کی مشہور شخصیات اور طرز زندگی کی خوشبویات یہاں ہمارے اعلیٰ معیار کی خوشبوؤں کے پورٹ فولیو کو مزید آگے بڑھائیں گی، جو ہماری نمائندگان کو اپنی آمدنی میں اضافے اور صارفین کی زیادہ بڑی تعداد تک پہنچنے میں مدد دیں گی۔”

مستقبل کے حوالے سے بیانات: اس اعلامیہ میں پیش کیے گئے متعدد بیانات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہو سکتے ہیں جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت آتے ہیں۔ موجود خطرات، غیر یقینی کیفیات اور دیگر عوامل حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات میں پیش کردہ نتائج کے مقابلے میں یکسر مختلف بنا سکتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی بیان صرف پیش کردہ تاریخ ہی کا احاطہ کرتا ہے۔ ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ اور کوٹی انکارپوریٹڈ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو تازہ تر کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کے زمرے میں ایک ابھرتا ہوا عالمی ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں 4.6 ارب ڈالر تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک حقیقی پلے بیوٹی کمپنی ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور اسکن اینڈ باڈی کیئر مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ کے بارے میں

عورتوں کی کمپنی ایون آرائش حسن کا ایک معرف عالمی ادارہ ہے، جو 10 ارب ڈالرز کی سالانہ آمدنی رکھتا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے براہ راست فروخت کنندہ کی حیثیت سے ایون 6 ملین سے زیادہ متحرک آزاد ایون سیلز نمائندگان کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔ ایون مصنوعات 100 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہیں، اور مصنوعاتی فہرست میں کلر کاسمیٹکس، اسکن کیئر، خوشبویات اور فیشن اور گھریلو مصنوعات شامل ہیں، جو ایون کلر، اے نیو، اسکن-سو-سافٹ، ایڈوانس ٹیکنیکس اور مارک جیسے مشہور برانڈز پیش کرتا ہے۔ ایون اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.avoncompany.comملاحظہ کیجیے۔

The post کوٹی انکارپوریٹڈ اور ایون پروڈکٹس انکارپوریٹڈ نے برازیل کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply