کونٹورگلوبل اور مستعار گروپ نے کیووواٹ منصوبے کی سرمایہ کاری پر معروف اعزاز قبول کر لیا

نیو یارک، لندن، دی ہیگ، نیدرلینڈز اور تونس، تونس ، 14 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

کونٹورگلوبل نے آج اعلان کیا ہے کہ اسے یورومنی کے پروجیکٹ فنانس جریدے کی جانب سے 142 ملین ڈالرز کے کیووواٹ منصوبے پر 2011ء افریقہ پاور ڈیل آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے، اس منصوبے پر دستخط اگست 2011ء میں ہوئے تھے اور مالیاتی تکمیل دسمبر 2011ء میں اختتام کو پہنچی تھی۔ کونٹورگلوبل اور کیووواٹ کے مستعار گروپ نے 9 فروری 2012ء کو لندن میں یورومنی پروجیکٹ فنانس ایوارڈ عشائیہ کے موقع پر منصوبے کی جانب سےاعزاز حاصل کیا۔ ایوارڈ گزشتہ روز یورومنی پروجیکٹ فنانس جریدے کی فروری 2012ء اشاعت میں شایع ہوا تھا۔

کیووواٹ مستعار گروپ میں ایمرجنگ افریقہ انفرااسٹرکچر بورڈ (EAIF)، نیدرلینڈز ڈیولپمنٹ فنانس کمپنی (FMO)، افریقی ترقیاتی بینک، بیلجیم کا سرمایہ کار ادارہ برائے ترقی پذیر ممالک NV/SA (BIO) شامل ہیں۔ اعزاز کونٹورگلوبل کے لیے مسلسل تیسرے سال افریقن پاور ڈیل آف دی ایئر انعام کی نمائندگی کرتاہے۔

روانڈا میں جھیل کیوو میں واقع کیووواٹ منصوبہ ایک مکمل میتھین گیس اخراج و پیداوار کی تنصیب اور متعلقہ 25 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر مشتمل ہے۔ رواں سال کے اواخر میں مکمل ہونے پر یہ منصوبہ جھیل کیوو کی گہرائیوں میں موجود میتھین گیس کو حاصل اور عمل سے گزارے گا اور اسے روانڈا کے عوام کے لیے انتہائی ضروری بجلی کی پیداوار کے لیے بطور ایندھن استعمال کرے گا، جبکہ ساتھ ساتھ جھیل سے ضرر رساں گیس بھی خارج کرے گا۔کیووواٹ ان گیسوں کے قدرتی اخراج سے وابستہ ماحولیاتی خطرات کی بڑی حد تک تخفیف کرتا ہے، اور جھیل کے گرد رہنے والے دو ملین افراد کو لاحق خطرے میں بھی کمی لاتا ہے۔ یہ کوشش پہلی بار گیس کے بڑے پیمانے پر استعمال کو ظاہر کرتی ہے اور اس کے بعد 100 میگاواٹ تک پہنچنے کے تین مزید مراحل طے ہوں گے۔

یہ اعزاز کیووواٹ منصوبے کی انقلابی نوعیت اور سرمایہ کار ٹیم کی وابستگی اور سخت محنت کو تسلیم کرتا ہے، جس میں نارٹن روز اور کلفرڈ چانس شامل ہیں، جنہوں نے جدید سرمایہ کاری پیش کی جو ایک محفوظ، کم خرچ اور ماحول دوست ذریعہ توانائی کو ممکن بنائے گی۔

کونٹورگلوبل کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف سی برانڈٹ نے کہا: “ہم اپنے جدید اور جدت طراز کیووواٹ منصوبے کے لیے اس اعزاز پر خوش ہیں اور اپنے سرمایہ کاروں اور قانونی شراکت داروں کے ساتھ اس اعزاز کو شیئر کرنے پر بہت مسرور ہیں جن کے بغیر یہ انتہائی ضروری منصوبہ حقیقت کا روپ نہ دھارتا۔ ہماری نظریں رواں سال کے اواخر میں کیووواٹ کے مرحلہ اول کو فعال بنانے پر مرکوز ہیں۔”

افریقی ترقیاتی بینک کے پرائیوٹ سیکٹر آپریشنز کے ڈائریکٹر ٹم ٹرنر نے کہا: “اے ایف ڈی بی اس منصوبے کو مدد دینے پر فخر محسوس کرتا ہے جو مثال ہے کہ کس طرح ایک انوکھی ملکی صورتحال میں جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کیا جا سکتا ہے: میتھین جو جھیل کیوو کی گہرائیوں میں موجود ہے کو روانڈا کے باشندوں کے لیے ضروری بجلی میں تبدیل کر دیا جائے گا، اور ساتھ ساتھ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو بھی کم کیا جائے گا۔”

ای اے آئی ایف کے سربراہ پروجیکٹ فنانس اورلی ایرو کا کہنا ہے، “فرنٹیئر مارکیٹس فنڈز مینیجر، ایمرجنگ افریقہ انفرااسٹرکچر فنڈ کے فنڈ مینیجر اس جدید سودے کے لیے شریک انتظام کار بننے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں جو روانڈا کے شعبہ توانائی کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔”

ڈائریکٹر توانائی و تعمیرات ہوب کورنیلی سن نے کہا: “ایف ایم او خوش ہے کہ کیووواٹ منصوبے نے اس سرمایہ کاری کے لیے معروف اعزاز حاصل کیا ہے۔ کیوواٹ واٹ ایک مقامی قابل تجدید گیس وسیلے کو استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی فراہم کرے گا اور بھروسہ مندی اور بجلی کی رسائی کے نرخوں کو بہتر بنائے گا۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ شریک انتظام کار کی حیثیت سے اس کے کردار کو اس اعزاز کے ذریعے سراہا گیا ہے، جو ایف ایم او کے مقصد کے عین مطابق ہے۔”

بی آئی او میں سربراہ برائے انفرااسٹرکچر ڈپارٹمنٹ ایلین ڈی مویٹر نے کہا “بی آئی او خصوصاً روانڈا میں اس سرمایہ کاری کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے، جو بیلجین ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا ایک شریک ملک ہے۔”

کونٹور گلوبل کے بارے میں

کونٹور گلوبل دفتر نیو یارک میں قائم بجلی و توانائی کو چلانے اور پیدا کرنے والا ادارہ ہے اور 14 ممالک میں مکمل یا زیر تعمیر منصوبوں کا حامل ہے جو 2730 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ نجی ادارہ 2005ء کے اواخر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف برانڈٹ اور ریزروائر کیپٹل گروپ کی جانب سے قائم کیا گیا جو نیو یارک میں واقع 5 ارب ڈالرز کا انوسٹمنٹ فنڈ ہے، ترقی پذیر ممالک میں کونٹورگلوبل کے 1500 ملازمین نمو کی اعلیٰ صلاحیت لیکن کم خدمات کی حامل مارکیٹوں میں جدید طریقوں سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیبات کو بناتے اور چلاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.contourglobal.com۔

افریقی ترقیاتی بینک (اے ایف ڈی بی) کے بارے میں

اے ایف ڈی بی ایک کثیر الجہتی ترقیاتی بینک ہے جس کے حصص یافتگان 53 افریقی ممالک (علاقائی رکن ممالک – آر ایم سیز) اور 24 غیر افریقی ممالک (غیر علاقائی رکن ممالک – نان –آر ایم سیز) پر مشتمل ہیں۔ بینک گروپ کا بنیادی مقصد رکن ممالک میں انفرادی و مشترکہ طور پر ماحول دوست اقتصادی ترقی اور سماجی پیشرفت کرنے میں حصہ ادا کرنا ہے۔ یہ مقصد ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کی وسیع رینج میں سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل کیا  جا رہا ہے: (i) سرکاری شعبے کے قرضہ جات (بشمول پالیسی کی بنیاد پر قرضہ جات)، نجی شعبے کے قرضہ جات، ضمانتیں اور ایکوئٹی سرمایہ کاری؛ (ii) ادارہ جاتی مدد کے منصوبوں اور پروگراموں کے لیے تکنیکی مدد؛ (iii) ہنگامی مدد کے لیے گرانٹس۔ بینک گروپ کی 2010ء میں منظوریوں کی مالیت 6.5 ارب امریکی ڈالرز رہی۔ اپنے نجی شعبے کے ذریعے اے ایف ڈی بی نجی شعبے کو مختلف مالیاتی مصنوعات کی رینج فراہم کرتا ہے تاکہ وہ حکومتوں کے لیے روایتی قرضہ جات کے آپریشنز مکمل کر سکیں جن میں  موزوں منصوبوں کے لیے مالیاتی و تکنیکی  مدد شامل ہے۔ اپریل 2011ء کے اختتام تک نجی شعبے کے منصوبے کی منظوریاں 7.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچیں۔ بنیادی ڈھانچہ، خصوصاً توانائی، نجی شعبے کے آپریشنز کی ترجیحات میں مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔

ای اے آئی ایف کے بارے میں

ایمرجنگ افریقہ انفرا اسٹرکچر فنڈ (“ای اے آئی ایف”) جنوری 2002ء میں قائم کیا گيا ہے اور اس وقت 755 ملین امریکی ڈالرز کا قرضہ جاتی فنڈ ہے۔ ای اے آئی ایف ایک پبلک پرائیوٹ شراکت ہے جو نیم صحراوی افریقہ کے 47 ممالک میں نجی شعبے کی تعمیر و ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی صورت میں تجارتی شرائط پر امریکی ڈالرز یا یوروز میں قرضہ جات یا میزنائن سرمایہ کاری دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شعبہ جات میں ٹیلی کامز، نقل و حمل، آب و بجلی شامل ہیں۔ گو کہ ای اے آئی ایف تجارتی بنیادوں پر قرضہ جات دیتا ہے لیکن اس کا مقصد اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی، وسیع بنیاد پر آبادیاتی گروہوں کو فائدہ پہنچانا، برابری اور شرکت کے مسائل سے نمٹنا اور سماجی، اقتصادی اور تمدنی حقوق کو فروغ دینا ہے۔

ای اے آئی ایف کا انتظام فرنٹیئر مارکیٹس فنڈ مینیجرز سنبھالتا ہے، جو اسٹینڈرڈ بینک پی ایل سی کا شعبہ ہے۔

مزید معلومات کے لیے ای اے آئی ایف کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے www.emergingafricafund.com

ایف ایم او کے بارے میں

ایف ایم او (نیدرلینڈز ڈیولپمنٹ فنانس کمپنی) ایک ولندیزی ترقیاتی بینک ہے۔ ایف ایم او بلند نظر منتظمین میں سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں نجی شعبے کی ترقی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ایف ایم او کا ماننا ہے کہ ایک مضبوط نجی شعبہ اقتصادی و سماجی ترقی کی راہ دکھاتا ہے، لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کو کام میں لانے اور  اُن کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے خود مختار بناتا ہے۔ ایف ایم او کی نظریں ترقی پر بہت زیادہ اثر رکھنے والے چار شعبہ جات پر مرکوز ہیں: مالیاتی ادارے، توانائی، تعمیرات اور زرعی کاروبار۔ 5 ارب یورو کے سرمایہ کاری پورٹ  فولیو کے ساتھ ایف ایم او بڑے دو طرفہ نجی ترقیاتی بینکوں میں سے ایک ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.fmo.nl

رابطہ: کونٹور گلوبل، ولیم بیری، +1-646-386-9915؛ اے ایف ڈی بی: سبھا ناگراجن، +216-98-702-948؛ ایف ایم او: رینے دی سیوئے ، +31-70-314-9868، r.de.sevaux@fmo.nl؛ فرنٹیئر مارکیٹس فنڈ مینیجرز/ایمرجنگ افریقہ انفرا اسٹرکچر فنڈ، اورلی ایرو، +44-20-3145-8610، یا مارٹن پروس، +44-20-3145-8612

Leave a Reply