کوئین ایلزبتھ ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ

لندن، 5 فروری، 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

عنایتوں پر مشتمل زدگی کے لیے ایک دائمی خراج تحسین

ساٹھ سالوں کا جشن۔ دولت مشترکہ خاندان کی تمام نسلوں کی جانب سے اور اُنہی کے لیے

آج، ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر،  کوئین ایلزبتھ ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ کے باضابطہ افتتاح کا دن ہے۔

اس ٹرسٹ کے قیام کا ابتدائی اعلان 2011ء میں پرتھ، آسٹریلیا میں دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

ٹرسٹ کا مقصد اپنے 60 سالہ عہد میں ملکہ عالیہ کی دولت مشترکہ کے لیے خدمات اور غیر متزلزل وابستگی کا جشن ہے۔

سر جان میجر، ٹرسٹی بورڈ کے چیئرمین، نے کہا کہ “مجھے ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ کے چیئر کی حیثیت سے خود کو مدعو کیے جانے پر خوشی اور فخر ہے۔”

ٹرسٹ کا مقصد دولت مشترکہ میں فنڈز اکٹھے کرنا، اور پھر اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے خیراتی منصوبوں کو شناخت کرنا جو نسل و جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر ہو کر تمام شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کریں اور یوں ملکہ عالیہ کے لیے ایک طویل ورثہ چھوڑیں۔

ہمیں امید ہے کہ انفرادی شخصیات، انجمنیں اور ممالک سب ٹرسٹ میں، ملکہ حالیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے معقول اور دیرپا طریقے  اور نہ صرف دولت مشترکہ خاندان بلکہ اس سے کہیں وسیع تر دنیا میں ان کے لیے احترام اور محبت  کے اظہار کے لیے، حصہ ڈالنے کی خواہش کریں گے۔”

ٹرسٹ کا مقصد ان خوبیوں کو نمایاں کرنا ہے جن کی بنا پر شہری ملکہ عالیہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں ۔ یہ ان متروک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی شناخت کرے گا جو دولت مشترکہ کے شہریوں کی زندگیوں پر کایا پلٹنے والے اثر رکھیں گے۔ ٹرسٹ خاص طور پر ایسے چند منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی جو مقامی برادریوں کے فائدے کی خاطر مل جل کر کام کرنے کے لیے نسلوں کی حوصلہ افزائی کرے، اور ایسی سرگرمیوں میں جو دولت مشترکہ کے شہریوں کو جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے سے ملائے۔

دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کملیش شرما، جو خود بھی بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل ہیں، نے کہا کہ “دولت مشترکہ کی سربراہ کی حیثیت سے ساٹھ سالہ وقف خدمات اور قیادت کے دوران ملکہ عالیہ نے دولت مشترکہ کی نمائندہ تمام اقدار خصوصاً جمہوریت، ترقی اور تنوع کی مشترکہ اقدار سے ذاتی و غیر متزلزل وابستگی ظاہر کی ہے۔ کوئین ایلزبتھ ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ ہر جگہ مقیم دولت مشترکہ کے شہریوں کے لیے موقع ہے کہ وہ منصوبوں میں حصہ ڈالیں اور ان سے منسلک ہوں تاکہ ملکہ عالیہ کی وابستگی اور خدمت کا جشن ایسے طریقے سے منایا جا سکے جو دولت مشترکہ کے عالمی خاندان کے مستقبل فائدے میں ہو۔”

چند ابتدائی منصوبوں اور شراکت داریوں کی تفصیلات بعد میں ظاہر کی جائیں گی۔

جوبلی سال کے دوران، دولت مشترکہ میں یا اس سے باہر موجود انفرادی شخصیات، گروہ، انجمنیں اور ادارے کو ٹرسٹ میں حصہ ڈالنے اور یوں ملکہ عالیہ کو ایک دیر پا خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

ٹرسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات، بمعہ حصہ ڈالنے کے طریقے، ٹرسٹ کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے: Jubileetribute.com

http://www.jubileetribute.com

ہدایات برائے مدیران:

1)     ملکہ ایلزبتھ 16 دولت مشترکہ ممالک میں رہنے والے 2 ارب سے زائد افراد کی ملکہ اور 54 ریاستوں کی دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں۔

2)     ٹرسٹ کا انتظام چلاتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر عطیہ دولت مشترکہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے اور ایسے نتائج پیش کرنے کے لیے استعمال ہو جو لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیں۔ یہ کوئی بڑا ادارہ قائم نہیں کرے گا۔ یہ دولت مشترکہ میں موجود مستحکم شراکت دار خیراتی اداروں اور انجمنوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، جو برطانیہ میں اورکہیں بھی قائم ہوں گے، تاکہ ایسے شاندار منصوبے فراہم کیے جائیں جو ملکہ عالیہ کو خراج تحسین دینے کے قابل ہوں۔

3)     CHOGM میں کیے گئے اعلان کے مطابق اس میں قابل علاج امراض سے نمٹنا، تمام اقسام کی تعلیم اور ثقافت اور دولت مشترکہ کی دیگر ترجیحات کا فروغ شامل ہو سکتاہے۔

4)     ٹرسٹیز میں شامل ہیں: رائٹ آنریبل سر جان میجر (چیئرمین)، دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل ، رائٹ آنریبل لارڈ رابرٹ سن، پروفیسر سر مروین کنگ، رائٹ آنریبل سر کرسٹوفر گائیڈٹ اور رائٹ آنریبل رچرڈ چارٹریس، بشپ لندن۔

5)     منصوبوں کا انتخاب ٹرسٹیز کریں گے، جو حتمی فیصلے سے قبل بڑے پیمانے پر مشاورت کریں گے۔

ذریعہ: کوئین ایلزبتھ ڈائمنڈ جوبلی ٹرسٹ

Leave a Reply