کرونرز مائیکل ببل اور برائن ایونز “بگ بینڈ بوم” میں پیش

لاس اینجلس، 14 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

کرونرز برائن ایونز اور مائیکل ببل کی 1990ء کی دہائی میں کینیڈا میں فلمائی گئی ایک خصوصی دستاویزی فلم کے نایاب مناظر یوٹیوب کے ذریعے از سر نو منظرعام پر آ چکے ہیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120118/NE37932)

یہ خصوصی فلم، جسے “بگ بینڈ بوم” کا عنوان دیا گیا ہے، کینیڈا کے بگ بینڈ لیڈر ڈیل رچرڈز کی زندگی کو دستاویزی شکل دیتی ہے۔ فلم میں دونوں نوجوان گلوکاروں کو وینکوور، برٹش کولمبیا میں اس وقت کے مشہور کلب بابالو میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتے دکھایا گیا ہے۔

ایونز اب متعدد بار گریمی ایوارڈ حاصل کرنے اولے پروڈیوسر نراڈا مائیکل والڈن کے تحت اپنے میجر لیبل ڈیبو ریکارڈ کروا رہے ہیں، والڈین وٹنی ہیوسٹن، ماریہ کیری اور ایریتھا فرینکلن جیسی لیجنڈری گلوکاراؤں کے لیے پیش کاری کی خدمات پیش کر چکے ہیں۔

ایونز بوسٹن ریڈسوکس متاثر کن گانا “ایٹ وین وے” بھی لکھ چکے ہیں جو ریڈسوکس نیشن شائقین میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے، اور ایونز کو بیس بال ہال آف فیم لائبریری میں جگہ اور میساچوسٹس سے سابق صدارتی امیدوار و امریکی سینیٹر جان کیری کی جانب سے تعریف سے نوازا ہے۔ ایونز نے حال ہی میں ریڈسوکس ہال آف فیم کے رکن جم رائس کے ساتھ ایک ٹیلی وژن کمرشل مکمل کیا ہے، جو امریکہ بھر میں بیسٹ بائے مقامات اور BestBuy.com  پر نئے سنگل کی تشہیر کرتا ہے۔

ایونز و ببل کو پیش کرنے والا کلپ یہاں دیکھا جا سکتا ہے http://www.youtube.com/watch?v=Cq0IgK7KkvI۔

دونوں فنکاروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے دیکھئے www.brianevans.com یا www.michaelbuble.com

رابطہ: مارک بلٹز، بی ای ایم جی، +1-617-955-1060، rockportfb@aol.com

Leave a Reply