کراٹون نے پولیمر پیشکش کو بہتر بنا دیا

– ٹیکنالوجی انقلابی پروسس صلاحیتوں اور کارکردگی خاصیتوں کی سہولت دیتی ہے

ہیوسٹن، 24 اپریل 2014ء/ پی آرنیوزوائر — اسٹائرینک بلاک کوپولیمرز (ایس بی سیز) اور دیگر انجینئرڈ پولیمرز بنانے اور پیدا کرنے والے معروف عالمی ادارے کراٹون پرفارمنس پولیمرز انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: KRA) نے آج دو نئے اعلیٰ کارکردگی کے حامل اسٹائرینک  بلاک کو پولیمرز (ایچ ایس بی سیز) کو متعارف کرنے کا اعلان کیا۔ کریٹن ٹ م ایم ڈی 6951 اور ایم ڈی 1648 انتہائی لچک، زبردست لچکدار مضبوطی اور غیر معمولی کم پگھلاؤ پر چپچپاہٹ کا بہترین توازن پیش کرتے ہیں، جو کئی نئی پروسس ایپلی کیشنز کو تلاش کرنے کی سہولت دیں گے۔ دونوں پولیمرز ایچ ایس بی سیز کے ہمہ گیر خاندان میں اضافہ ہيں – اور جدت طرازوں کو اپنی مصنوعات کی ملائمت، مضبوطی اور لچک کو برقرار رکھتے ہوئے پگھلا کر پھلانے، دخولی صورت گری، دوری صورت گری، دباؤ کی صورت گری، یا پارچہ بافی کے عمل میں مدد دیتا ہے۔

Kraton%20Polymers%20Logo. کراٹون نے پولیمر پیشکش کو بہتر بنا دیا

Kraton Polymers’ Logo.

کراٹون ٹ م ایم ڈی 6951

ایم ڈی 6951 کراٹون اے خاندان میں تازہ ترین ایچ ایس بی سی ہے، اور بہاؤ کی بہتر صلاحیت رکھتا ہے جو پہلے مارکیٹ میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔ یہ متعدد ممکنہ ایپلی کیشنز کی حامل ہے، جس میں سافٹ ٹچ اوور مولڈنگ شامل ہے، جو موبائل فون پروٹیکٹرز اور پاور ٹول گرپس، محفوظ کرنے والی کلنگ فلمیں اور آواز کو دبانے والے مواد  جیسی مصنوعات پیدا کرتا ہے۔ ایم ڈی 6951 کراٹون اے خاندان کی بھروسہ مندی اور امتیازی حیثیت کو برقرار رکھتا ہے، جیسا کہ ملائمت، آسان استعمال اور مطابقت۔ مزید برآں، اس کی بڑھی ہوئی قطبیت اسے تھرموپلاسٹک پولی یوری تھین، پولسٹرین، پولی فنالن آکسائیڈ اور دیگر کے مطابق بناتی ہے۔ ایم ڈی 6951 ایف ڈی اے منظور شدہ ہے، جو غیر معمولی لچک رکھتا ہے اور روزمرہ مصنوعات کو زیادہ پائیدار، لچکدار اور آرام دہ بناتا ہے – اور مصنوعات بنانے والوں کے لیے اس کی قدر بڑھاتا ہے، ساتھ ساتھ پروسس ایپلی کیشن تکنیک میں اضافہ کرتا ہے۔

کراٹون ٹ م ایم ڈی 1648

ایم ڈی 1648 ایک بہتر ربڑ سیگمنٹ (ای آر ایس) اسٹائرینک بلاک کو پولیمر ہے۔ ای آر ایس پولیمرز پولیولیفنز سے مطابقت رکھتے ہیں جیسا کہ پولی پروپلین اور پولی تھیلین – وہ پلاسٹکس جو ایپلی کیشنز کے لیے لچکدار  بغیر-بنی مواد میں مادوں میں استعمال ہوتا ہے مثلاً جراحی اور حفاظتی ملبوسات، ڈائپرز اور صنعتی پارچہ بافی میں۔ تاریخی طور پر ایس بی سیز متعدد محدودیت رکھتی تھی کیونکہ انتہائی چپچپاہٹ اسے نفیس فائبر پروسیسنگ کے لیے غیر موزوں بناتی ہے۔ لیکن کیونکہ ایم ڈی 1648 زبردست لچک اور مضبوطی اور ساتھ ساتھ غیر معمولی حد تک کم چپچپاہٹ کا حامل ہے، اس لیے یہ موجودہ پگھلا کر پھلانے کے عمل کے لیے آلات پر چل سکتا ہے۔ یہ ساخت گروں کے لیے ایسی مصنوعات کی تیاری کے دروازے کھولتا ہے جو زیادہ لچکدار، ملائم اور نرم کپڑے تیار کرسکیں۔ مزید برآں ایم ڈی 1648 کو بہتر پولی پروپلین ترمیم کردہ گھریلو مصنوعات، گاڑیوں کے آلات، گرم پگھلاؤ چیپ دار مادے جیسا کہ چپکانے والے ٹیپس، اسپرے اور ایروسول چپکانے اور علیحدہ کرنے والے مواد۔

کراٹون میں نائب صدر برائے لوتھر فریونڈ کے مطابق “ہم ان دو تکنیکی پیشرفتوں کی اپنے صارفین اور پولیمر صنعت کے مستقبل کے لیے اہمیت پر بہت خوش ہیں۔ ایم ڈی 6951 اور ایم ڈی 1648ء کئی مختلف صنعتوں کو نئی مارکیٹیں تلاش کرنے اور نئی پروسس ایپلی کیشنز سے پردہ اٹھانے کی سہولت دیں گے جو پہلے کبھی دستیاب نہیں رہیں۔ ہم اس خلاء کو پر کرنے پر فخر محسوس کررہے ہیں جو دنیا بھر کے جدت طرازوں کو نئی اور بہتر مصنوعات تیار کرنے کی سہولت دے گا جو روزمرہ زندگیوں کو بہتر بنائیں گی۔”

کراٹون پولیمرز کے بارے میں

کراٹون پرفارمنس پولیمرز انکارپوریٹڈ اپنے ماتحت ادارے کراٹون پولیمرز ایل ایل سی اور اس کے ماتحت اداروں کے ذریعے انجینئرڈ پولیمرز اور اسٹائرینک بلاک کوپولیمرز (“ایس بی سیز”) کو بنانے والا معروف عالمی تیار کنندہ ہے، جو مصنوعات کا ایک ایسا سلسلہ ہے جس کی کیمیا تقریباً پچاس سال پہلے ہم نے بنائی تھی۔ ایس بی سیز ہائی-انجینئرڈ تھرموپلاسٹک الاسٹومرز ہیں، جو مختلف نسبتوں، بشمول زبردست ملائمت، لچک، مضبوطی، پائیداری اور قابل عملیت کے ذریعے متعدد مصنوعات کی کارکردگی کو بڑھاتے ہیں۔ ہمارے پولیمرز ایپلی کیشنز کی وسیع رینج میں استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ چیپ دار، کوٹنگز، صارفی اور ذاتی دیکھ بھال کی مصنوعات، سربمہر اور چکنا کرنے والی مصنوعات اور طب، پیکیجنگ، آٹوموٹو، پختہ فرش بنانے، چھت ڈالنے اور جوتوں کی مصنوعات۔ ہم دنیا بھر کے 60 سے زیادہ ممالک کے 800 سے زائد صارفین کے متنوع گروہ کو اپنی مصنوعات پیش کرتے ہیں، اور چار براعظموں میں ساخت گری اور خدمات کی صلاحیتیں رکھنے والا واحد ایس بی سی پیش کار ہیں۔ ہم دنیا بھر کے پانچ کارخانوں میں مصنوعات پیدا کرتے ہیں، جس میں بیلپرے، اوہائیو میں اپنے پرچم بردار کارخانے کے علاوہ جرمنی، فرانس، برازیل اور جاپان میں مشترکہ منصوبے کے تحت چلنے والا کارخانہ شامل ہیں۔

 مستقبل کے حوالے سے بیانات

یہ خبری اعلامیہ “مستقبل کے حوالے سے بیانات” کا حامل ہو سکتا ہے،جو ایسے بیانات ہیں جو تاریخی حقائق کے علاوہ ہوں اور بسا اوقات انہیں “مانتا،” “”توقع،” “اندازے،” “منصوبے،” “ممکن،” “ہوگا،” “ارادہ،” “منصوبہ،” یا “متوقع،” جیسے الفاظ سے پہچانا جا سکتا ہے یا حکمت عملی، متوقع کارکردگی، منصوبوں یا ارادوں جیسے موضوع سے۔ اس خبری اعلامیہ میں مستقبل کے حوالے سے تمام بیانات انتظامیہ کی موجودہ توقعات اور اندازوں کی بنیاد پر ہیں، جس میں خطرات، غیر یقینی کیفیات اور دیگر عوامل شامل ہیں جو حقیقی نتائج کو مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ نتائج سے یکسر مختلف بنا سکتے ہیں۔ یہ خطرات اور غیر یقینی کیفیات سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیش کردہ ہماری سالانہ رپورٹ کے فارم 10-کے میں “حصہ I۔ شق 1 اے۔ خطراتی عوامل” میں مکمل طور پر پیش کیے گئے ہیں اور فارم 10-کیو میں سہ ماہی رپورٹوں میں تازہ تر کیے جاتے ہیں۔ ہم تمام مقاصد کے لیے ایسی دستاویزات میں حوالے دیتے ہیں۔ قارئین کو متنبہ کیا جاسکتا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات پر بے جا اعتماد نہ کریں۔ ہم اس معلومات کو تازہ کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتے۔

 کراٹون، کراٹون کا لوگو اور ڈیزائن، کیری فلیکس، نیکسار اور “گونگ انوویٹرز دیئر ایج” کا نعرہ یہ سب کراٹون پولیمرز ایل ایل سی کے تجارتی نشانات ہیں (ک) کراٹون پرفارمنس پولیمرز، انکارپوریٹڈ 2014ء۔ تمام حقوق محفوظ

 روابط برائے ذرائع ابلاغ:

مچیل میسن، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، کراٹون پرفارمنس پولیمرز انکارپوریٹڈ

ٹیلی فون: 4755-504-281-1+| فیکس: 4755-504-281-1+|
ای میل: Michelle.Mason@Kraton.com

مولی لی کرونیئر یا شانتا مونی، وارڈ کری ایٹو کمیونی کیشنز

ٹیلی فون: 0707 869 731 1+| ای میل: mlecronier@wardcc.com |
ای میل: smauney@wardcc.com

 سرمایہ کاروں کے لیے رابطہ:

جین شیلز، ڈائریکٹر سرمایہ کار تعلقات، کراٹون پرفارمنس پولیمرز انکارپوریٹڈ

ٹیلی فون: 4886-504-281-1+| ای میل: Gene.Shiels@Kraton.com

لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100728/DA42514LOGO

The post کراٹون نے پولیمر پیشکش کو بہتر بنا دیا appeared first on Business News Pakistan.

The post کراٹون نے پولیمر پیشکش کو بہتر بنا دیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply