“ڈیر رنگ ڈیس نائبلونگن” (دی رنگ آف دی نائبلونگ)، برلن میں آپریٹک کنسرٹ

برلن، 19 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر–

مارک جانوسکی اور رنڈفنک-سنفنی آرکسٹر برلن کی جانب سے ویگنرکنسرٹ سلسلے کا آخری حصہ

“دی رنگ آف دی نائبلونگ” ویگنر کنسرٹ سیریز کے 2012/2013ء سیزن کا گرینڈ فنالے ہوگا، جو گزشتہ تین سالوں سے جاری ہے، مارک جانوسکی کی زیر ہدایت رنڈفنک-سنفنی آرکسٹر برلن کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔ 22 اور 24 نومبر 2012ء کو “داس رائنگولڈ” (رائن گولڈ) اور “ڈائی والکیری” (والکیری) برلن فل ہارمنی میں بجے گے جس کے ساتھ یکم اور 15 مارچ 2013ء کو “سگفرائیڈ” اور گوٹرڈیمرنگ (دیوتاؤں کی جھلک) ہوں گے۔

چار کنسرٹ شاموں میں گلوکاری کی دیگر بین الاقوامی معروف شخصیات کے علاوہ ٹوماز کونیچ نی (ووتان)، ریکارڈا ماربیتھ (فرائیا)، آئرس ورمیلین (فریکا)، رابرٹ ڈین اسمتھ (سگمنڈ)، پیٹرا لینگ (بریون ہلڈے)، اسٹیفن گولڈ (سگفرائیڈ، 1.3)، میٹی سالمینن (فیفنر، ہیگن)، اور لانس راین (سگفرائیڈ، 15.3) کی آوازیں بھی شامل ہیں۔ رنڈفنکچور برلن “گوٹرڈیمرنگ” میں بھی حصہ لے گا۔

ویگنر کنسرٹ سلسلے کے دس حصوں کی طرح، “رنگ” کے چار کنسرٹ بھی پنٹاٹون لیبل اور ڈوئچے لینڈ ریڈیو کی جانب سے ریکارڈ کیے جائیں گے اور بعد ازاں 2013ء کے آخر تک، یکے بعد دیگرے، نشر اور سپر آڈیو سی ڈیز پر جاری کیے جائیں گے۔

ویگنر کنسرٹ سیریز موسیقی کو مناسب انداز میں مرکز نگاہ بناتا ہے۔ویگنر کےکاموں میں سماعت کا شاندار تجربہ ملتا ہے جو عموماً نہ سنائی دینے والی آوازوں کو بھی قابل سماعت بناتا ہے۔ اسی وقت موسیقی کی خالص ازسر نو تخلیق براہ راست ریکارڈنگ کے لیے مثالی حالات فراہم کرتی ہے۔

رچرڈ ویگنر: “ڈیر رنگ ڈیس نائبلونگن”

رنڈفنک-سنفنی آرکسٹر برلن

مارک جانوسکی

فل ہارمنی برلن

جمعرات، 22 نومبر 2012ء، 8 بجے شب

“داس رائن گولڈ” ڈبلیو ڈبلیو وی 86 اے مع ٹوماز کونیچ نی ،کرسچن ایلسنر، آئرس ورمیلین، ریکارڈا ماربیتھ و دیگر

ہفتہ، 24 نومبر 2012ء، 6 بجے شام

“ڈائی والکیری” ڈبلیو ڈبلیو وی 86 بی مع ٹوماز کونیچ نی، آئرس ورمیلین، رابرٹ ڈین اسمتھ، پیٹرا لینگ و دیگر

جمعہ، یکم مارچ 2013ء، 6 بجے شام

“سگفرائیڈ” ڈبلیو ڈبلیو وی 86 سی مع یوہا اوسیتالو، اسٹیفن گولڈ، وایولیٹا ارمانا، میٹی سالمینن و دیگر

جمعہ،15 مارچ 2013ء، 6 بجے شام

“گوٹرڈیمرنگ” ڈبلیو ڈبلیو وی 86 ڈی مع لانس راین، پیٹرا لینگ، میٹی سالمینن، ایڈتھ ہالر، مرینا پوردینسکایا و دیگر

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

رنڈفنک-سنفنی آرکسٹر برلن

کرسٹینا گیمباچکا

+49-30-202987515

presse@rsb-online.de

ذریعہ: رنڈفنک-سنفنی آرکسٹر برلن

Leave a Reply