ڈيبرا میکس ویل برطانیہ کی نیشنل آؤٹ سورسنگ ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی ڈائریکٹر مقرر

لندن، 18 جنوری 2012ء/ پی آرنیوزوائر/-

ارواتو کی گلوبل بی پی او ڈائریکٹر ڈیبرا میکس ویل کو برطانیہ کی واحد آؤٹ سورسنگ ٹریڈ ایسوسی ایشن نیشنل آؤٹ سورسنگ ایسوسی ایشن (NOA) کی بین الاقوامی ڈائریکٹر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس حیثیت میں ڈيبرا بہترین مشق، خدماتی فضیلت اور جدت طرازی کے فروغ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر رہنمائی کریں گی اور آف شورنگ کی زیادہ بہتر سمجھ کو تقویت بخشیں گی۔

این او اے کے چیئرمین مارٹن ہارٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ڈیبرا کی وسیع بین الاقوامی مہارت اور تجربہ دیگر تجارتی انجمنوں، دلچسپی رکھنے والے اداروں اور سفارت خانوں سمیت دیگر کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر این او اے کے مفادات کے فروغ میں مدد دے گا۔”

ارواتو کی گلوبل بی پی او ڈائریکٹر اور این او اے کی بورڈ کن ڈیبرا میکس ویل نے کہا کہ “این او اے بورڈ میں تقرری ایک حقیقی اعزاز ہے اور میں بین الاقوامی آؤٹ سورسنگ میں برطانیہ کو ایک کلیدی مرکز کی حیثیت دینے میں مدد میں بہت دلچسپی رکھتی ہوں۔ بین الاقوامی آؤٹ سورسنگ میں جدت طرازی اور بہترین مشقوں کے بڑے حصے کی رہنمائی برطانیہ سے ہی کی جا رہی ہے، اس لیے ہم اس معاملے میں صف اول پر ہیں۔ میری نظریں اُن اداروں کی مدد کرنے پر بھی مرکوز ہیں جو بین الاقوامی آؤٹ سورسنگ سے ہونے والے فوائد کو حاصل کرنے میں پیچیدگی اور ثقافتی چیلنجز کا سامناکر رہے ہیں۔”

ڈیبرا معرف عالمی صارفی تعلقات میں اپنے وسیع تجربے کے ساتھ مائیکروسافٹ سے ارواتو کی 200 ملین ڈالرز کی عالمی بی پی او شراکت داری کی رہنمائی کرتی ہیں جو ایک جدید منظم سروس ماڈل ماحول میں مائیکروسافٹ کی عالمی آمدنی کے 90 فیصد حصے کو دیکھتا ہے۔ انہوں نے اُس ارواتو ٹیم کی قیادت کی جس نے مائیکروسافٹ آپریشنز میں سب سے پیچیدہ آؤٹ سورسنگ تبدیلی کو مکمل کیا، اور 12 ماہ میں 12 کامیاب تبدیلیاں پیش کیں۔  ‘معاہدے-سے-فہرست’ تک کا تعلق مجموعی آپریشنل موثریت، بہتر معیار، اور صارف اور شراکت دار کے اضافی تجربے کے ساتھ ساتھ عالمی آپریٹنگ اخراجات میں 20 فیصد سے زائد کمی پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گيا ہے۔

ڈیبرا ایسی ٹیموں کی حامل ہیں جو دنیا بھر میں مختلف مقامات پر موجود ہیں جن میں رینو (نیواڈا)، فارگو (شمالی ڈکوٹا)، مونتیرے (میکسیکو)، ڈبلن (آئرلینڈ)، سنگاپور (سنگاپور) اور منیلا (فلپائن) شامل ہیں۔

وہ ارواتو کے تیزی سے فروغ پاتے فلپائن آپریشن کی کنٹری مینیجر ہیں۔ منیلا میں قائم یہ دفتر ثقافتی ربط کے ساتھ کم خرچ، اعلیٰ معیار کے حل کی دستیابی سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند متعدد بین الاقوامی اداروں کو بی پی او اور رابطہ مراکز کی خدمات کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے۔

ارواتو یو کے و آئرلینڈ کے بارے میں

ارواتو برطانیہ میں نجی و سرکاری شعبہ جات کے لیے ایک بھروسہ مند عالمی کاروباری آؤٹ سورسنگ شراکت دار ہے۔ آؤٹ سورسنگ میں 50 سے زائد سالوں کے تجربے کے ساتھ ارواتو بزنس پروسس آؤٹ سورسنگ (بی پی او)،مالیاتی خدمات، رابطہ مراکز ، صارفین کی خیر خواہی اور انہیں برقرار رکھنے، رسدی زنجیر کے حل کو یکجا کرنے اور سرکاری شعبے اور شہری خدمات کو جدید و انفرادی حل پیش کرنے میں مہارت رکھتاہے۔ ارواتو برطانیہ اور دنیا بھر میں چند انتہائی موقر اداروں کے ساتھ طویل المیعاد شراکتوں کا حامل ہے، جن میں سرکاری شعبے کے جدید صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ بین الاقوامی نیٹ ورکڈ آؤٹ سورسنگ فراہم کنندہ ارواتو اے جی کا ماتحت ادارہ ہے جو دنیا بھر میں 35 ممالک میں 270 سے زائد ماتحت اداروں میں 60 ہزار سے زیادہ ملازمین کا حامل ہے۔ ارواتو تقریباً 5 ارب یورو کی سالانہ آمدنی رکھتا ہے جو برتلسمان گروپ کی 15 ارب یوروز سے زائد کی سالانہ آمدنی کی تقریباً ایک تہائی ہے۔

مزید معلومات کے لیے سٹی پریس سے arvatopr@citypress.co.uk پر رابطہ کیجیے۔

ذریعہ: ارواتو برطانیہ و آئرلینڈ

ٹیلی فون: +44(0)161-235-0333

Leave a Reply