چین کا ہینان فری ٹریڈ پورٹ21واں جشن منعقد کررہاہے

Press Release Urdu

ہائیکو،چین،27نومبر،2020 /ژن ہوا-ایشیانیٹ/ — حال میں،2020 ) 21واں( ہینان انٹرنیشنل ٹورزم آئی لینڈ جشن کاباقاعدہ طور پر ہینان،چین میں آغاز کیا گیا۔صوبے میں 170سے زائد سرگرمیاں کرائی گئیں،جن میں کنسرٹ،بیئر کے تہوار،ساحلی کھیل،اور ثقافت کا ہفتہ شامل ہیں۔ہینان کے فری ٹریڈ پورٹ نے اپنے افتتاحی سال میں پہلے خوشی کے تہوار کو خوش آمد ید کہا۔

فنکار 2020 (21ویں) ہینان انٹرنیشنل ٹورزم آئی لینڈ کارنوال میں ہینان طرز کا ڈانس کررہے ہیں۔

اس تہوار میں گزشتہ سالوں سے بہ نسبت کئی زیادہ سرگرمیاں ،جن میں 2020 سلائی کڑھائی کا عالمی ثقافتی ہفتہ،2021 “فری ٹریڈ پورٹ کی آواز” کے نئے سال کی تقریب،”کڑھائی میں گل کاری کرنے” کی روایتی لوک کی تقریب،2020 بی ایم ڈبلیو ہوڈ ٹو کوسٹ چین-ہینان ریلی وغیرہ شامل ہیں۔70 سے زائد سرگرمیاں جن میں اجتماعات اور نمائش،ثقافتی اور فنون،کھیلوں کی تقاریب،خریدو فروخت کی تشہیر اور دیگر شعبوں میں بیک وقت ہائیکو،اور اس کے ساتھ ساتھ سانیا،ڈانژو، کیوانگھائی،واننگ اور لینگژائی میں کرائی گئیں۔

ہینان کا بین الاقوامی سیاحتی جزیرے کا تہوار،ہینان کی شناختی سیاحت اور ثقافت کی حیثیت سے،20 سے زائد کامیاب سیشن منعقد کرچکا ہے۔یہ ہینان کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے جس کے ذریعے ہینان دنیا کے ساتھ اپنی سیاحت اور ثقافت کا تبادلہ کرتاہے اور ہینان کے لیے ایک اہم مقام ہے جس کے ذریعے یہ دنیا کو اس تک  رسائی کی حقیقی تصویر دکھاتاہے۔یہ تہوار وزارت ثقافت وسیاحت  اور صوبہ ہینان کی عوامی جمہوریہ کے اشتراک سے عمل میں آتاہے۔

عوامی جمہوریہ صوبہ ہینان کے کے نائب گورنر فو جیاژیانگ کا اپنی تقریر میں کہناتھا کہ یہ تہوار ہینان میں وبا کے دوران باقاعدہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ منعقد کیاجانے والا سیاحت کا ایک بڑا تہوار ہے اور ہینان فری ٹریڈ پورٹ کے افتتاحی سال میں منعقد ہونے والا پہلا تہوار ہے۔یہ ایک مشہور بین الاقوامی ثقافتی اور سیاحتی شناخت ررکھنے والا تہوار ہے جسے ہینان بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک موثر ذریعہ بنانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے اور سیاحت کو بہتر کرنےکے لیے جد وجہد کررہاہے۔

ذریعہ : عوامی جمہوریہ صوبہ ہینان

تصویر : http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=378211