چینی شہری ہوا بازی انتظامیہ روہڈے اینڈ شوارز کے ریڈیو سازوسامان پر انحصار کرتی ہے

میونخ، 18 جنوری 2012ء / پی آر نیوز وائر /

فضائی ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے لیے جدید ریڈیوز قابل اعتماد، مختصر اور مستقبل کے لئے تیار ہونے چاہئیں۔ روہڈے اینڈ شوارز کے آر اینڈ ایس سیریز 4200 اے ٹی سی ریڈیوز ان تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں اسی لیے چینی سی اے اے سی فضائی ٹریفک انتظامی بیورو  ان مصنوعات پر بھروسہ کرتا اور انہیں استعمال کرتا ہے۔

چینی سی اے اے سی نے مجموعی طور پر 294 اے ٹی سی ریڈیوز خریدے ہیں جنہیں سی اے اے سی کے شمال مغربی فضائی ٹریفک کنٹرول علاقے میں 20 مقامات پر نصب کیا جائے گا۔ شمال مغربی چین میں فضائی حدود کے لیے روہڈے اینڈ شوارز نے اب تک کا سب سے بڑا آرڈر حاصل کیا ہے۔ آر اینڈ ایس سیریز 4200 ریڈیوز طیاروں اور زمین پر فلائٹ آپریشنز کے مراکز کے درمیان مواصلاتی رابطے  کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ روہڈے اینڈ شوارز چائنا ٹریڈنگ لمیٹڈ  کے منیجنگ ڈائریکٹر کینے وو فخریہ  کہتے ہیں : “ہم 25 سے زائد سالوں کے لیے چینی صارفین کو اپنی طرز کا منفرد اے ٹی سی ریڈیو ساز و سامان  فراہم کر رہے ہیں۔ یہ آرڈر ہمارے ادارے پر موجود یقین اور اعتماد کو دوبارہ ثابت کرتا ہے۔”

فراہمی کی سخت شیڈول چیلنج سے بھرپور تھا۔ روہڈے اینڈ شوارز چین کے کینے وو نے کہا کہ “پروازوں میں متواتر اضافے  کی وجہ سے صارف کو ریڈیوز کی سخت ضرورت تھی۔ ہم دستیابی کے عام دورانئے میں نمایاں کمی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ روہڈے اینڈ شوارز کے انجینئرز نے سائٹ پرتنصیب کا کام انجام دیا۔ اس کی مدد سے ہمیں اس بات کا یقین کرنے میں مدد ملی کہ یہ نظام درکار کارکردگی کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔”

آر اینڈ ایس سیریز 4200 ریڈیوز فضائی ٹریفک کے انتظام اور ہواباز کے درمیان صوتی مواصلات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ انتہائی قابل اعتماد ہے اور اپڈیٹ کیا جاسکتا ہے، آئی پی – بیسڈ نیٹورک کے ذریعے نگرانی اور بذریعہ ریموٹ کنٹرول کیا جا سکتا ہے جس سے سافٹویئر اپڈیٹس کے لیے سائٹ پر کسی کی موجودگی ضروری نہیں۔ یہ جدید بین الاقوامی معیار پر پورا اتر تے ہیں اور قابل اعتبار زمینی – فضائی مواصلات کے لیے وی او آئی پی فعالیت اور وی ڈی ایل 2 فراہم کرتا ہے۔ یہ خصوصیات ریڈیوز کو کفایتی اور مستقبل کے لئے تیار کرتی ہیں – جو سی اے اے سی کی ضروریات کے لیے اہم معیار ہے۔

پریس رابطہ: کیٹرن ویلے، فون: +4989-412911378، ای-میل: press@rohde-schwarz.com

ذریعہ: روہڈے اینڈ شوارز

Leave a Reply