چائنا موبائل گروپ ٹرمینل کا روہدے اینڈ شوارز آر اینڈ ایس سی ایم ڈبلیو 500 کے حق میں فیصلہ

میونخ، جرمنی، 20 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

چائنا موبائل گروپ ٹرمینل کمپنی لمیٹڈ ٹائم-ڈویژن لانگ-ٹرم ایوولیوشن (TD-LTE) ٹرمینل آلے پر پروٹوکول مطابقت کی کارکردگی جانچنے کے لیے روہدے اینڈ شوارز کے R&S CMW500 وائیڈ بینڈ ریڈیو کمیونی کیشن ٹیسٹر استعمال کرے گی۔ ٹی اینڈ ایم بنانے والا نیلامی کے لیے بولیاں دینے والے مسابقین کے خلاف غلبہ پا گیا۔

آر اینڈ ایس سی ایم ڈبلیو 500 چائنا موبائل گروپ ٹرمینل کی جانب سے ٹی ڈی-ایل ٹی ای تصدیقی تجربات کے لیے پروٹوکول ٹیسٹر کی حیثیت سے ترتیب دیا گیا ہے۔ ادارہ اپریل 2011ء میں نیٹ ورک آپریشن چائنا موبائل لمیٹڈ کی جانب سے تیسری و چوتھی نسل کے موبائل ریڈیو ٹرمینلز میں ترقی کی ترویج کے لیے بنایا گیا تھا، جس کی توجہ 3جی اور 4جی ٹی ڈی ورژنز، بالفاظ دیگر دو چینی معیارات ٹی ڈی-ایس سی ڈی ایم اے اور ٹی ڈی-ایل ٹی ای، پر ہے۔

روہدے اینڈ شوارز میں موبائل ریڈیو ٹیسٹرز سب ڈویژن کے ڈائریکٹر انتون میسمر اس تازہ ترین آرڈر پر تبصرہ کر رہے ہیں: “چائنا موبائل نے ٹی ڈی-ایل ٹی ای میں ایک قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ چائنا موبائل گروپ ٹرمینل نے اپنے پروٹوکول تصدیقی تجربات کے لیے روہدے اینڈ شوارز کے آر اینڈ ایس سی ایم ڈبلیو 500 کا انتخاب کیا ہے۔”

لیکن یہ کثیر المعیاراتی پلیٹ فارم کہیں زیادہ کارکردگی دکھا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر آر اینڈ ایس سی ایم ڈبلیو 500 آر ایف اور ایپلی کیشن تجربات کا بھی احاطہ کر سکتا ہے۔ اس لیے یہ موبائل ٹرمینلز کی ڈیولپمنٹ اور پروڈکشن کے تمام مراحل کے لیے ایک بے مثال حل ہے۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مونیکا روتھ، فون: +49-89-4129-12232، ای میل: press@rohde-schwarz.com

ذریعہ: روہدے اینڈ شوارز

Leave a Reply