پریٹ اینڈ وٹنی گلوبل سروس پارٹنر نے ولیم کرچر کو نائب صدر، سنگاپور اوورہال اینڈ ریپئر نامزد کر دیا

سنگاپور، 5 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر–

پریٹ اینڈ وٹنی گلوبل سروس پارٹنرز نے آج اعلان کیا ہے کہ ولیم سی کرچر کو نائب صدر، سنگاپور اوورہال اینڈ ریپئر نامزد کیا گیا ہے۔ اس نئے توسیع شدہ کردار میں کرچر سنگاپور اور تائیوان میں پریٹ اینڈ وٹنی گلوبل سروس پارٹنر کے چھ پارٹ کی مرمت اور انجن اوور ہال کے کاروباروں کی قیادت کریں گے۔ پریٹ اینڈ وٹنی یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز کارپوریشن (این وائی ایس ای: UTX) کا ایک شعبہ ہے۔

پریٹ اینڈ وٹنی گلوبل سروس پارٹنرز کے نائب صدر جیری ٹیرناکی نے کہا کہ “یہ نیا عہدہ تیزی سے ابھرتے ایشیا بحر الکاہل خطے میں کام جاری رکھنے سے وابستگی کا اشارہ کرتا ہے۔ ہم اس خطے میں اپنے گلوبل سروس پارٹنر نیٹ ورک کی جانب سے مضبوط ٹیم ورک کو آگے بڑھانے کا مقصد رکھتے ہیں اور خطے میں اپنا وقت لگانے کے لیے بل کو قائدانہ حیثيت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔”

کرچر بدستور سنگاپور میں مقیم رہیں گے، اور سنگاپور پارٹ ریپئر آپریشنز ، انٹرنیشنل ایرواسپیس ٹیوبز-ایشیا، کمبسٹر ایئرموٹو سروسز، ٹربائن اوورہال سروسز، ایگل سروسز ایشیا اور ایشیا کمپریسر ٹیکنالوجی سروسز کی نگرانی کریں گے۔ وہ خطے میں پریٹ اینڈ وٹنی گلوبل سروس پارٹنروز کارپوریٹ سرگرمیوں کی قیادت کریں گے، اور شراکت داروں، صارفین اور خطے  کے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مزید تعلقات، نئی اور موجودہ مارکیٹوں میں اسٹریٹجک مواقع کو شناخت کرنے اور آپریشنز کو مساوی کرنے کے لیے متعدد منصوبوں کے ذمہ دار ہوں گے۔

حال ہی میں کرچر نے سنگاپور میں قائم ادارے کی انجن اوورہال تنصیب ایگل سروسز ایشیا کے جنرل مینیجر کی حیثيت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1999ء میں یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز کارپوریشن میں شمولیت اختیار کی اور سنگاپور میں ٹربائن اوورہال سروسز کے جنرل مینیجر اور تائیوان میں ایشین کمپریسر ٹیکنالوجی سروسز میں متعدد عہدوں پر رہے ہیں – دونوں اداروں کی  اے سی ای گولڈ تک رہنمائی کی، جو یو ٹی سی آپریٹنگ سسٹم اچیونگ کمپی ٹیٹو ایکسی لینس کا بلند ترین معیار ہے۔

کرچر صنعتی انجینئرنگ میں نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے لیے بیچلر آف سائنس کی سند اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں کیلوگ گریجویٹ اسکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کی سند کے حامل ہے۔ مزید برآں وہ یو ٹی سی سنگاپور آپریشنز کونسل میں چیئرپرسن بھی ہیں۔

پریٹ اینڈ وٹنی گلوبل سروس پارٹنرز پریٹ اینڈ وٹنی، انٹرنیشنل ایرو انجنز، جنرل الیکٹرک، رولس-روئس اور سی ایف ایم آئی (ر)، کی جانب سے تیار کردہ انجنوں کے لیے مکمل خدمات فراہم کنندہ ہے۔ پریٹ اینڈ وٹنی ہوائی جہازوں کے انجن، خلا میں نکلنے کے نظاموں اور صنعتی گیس ٹرائبنوں کے ڈیزائن، تیاری اور سروس میں عالمی رہنما ہے۔ یونائیٹڈ ٹیکنالوجیز کارپوریشن ہارٹ فورڈ، کنیکٹی کٹ میں قائم ایک متنوع ادارہ ہے جو عالمی ایرواسپیس اور کمرشل بلڈنگ صنعتوں کو اعلیٰ ٹیکنالوجی کی مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مزید جانیے www.pw.utc.com/oemro

فیس بک: www.facebook.com/prattandwhitney

ٹوئٹر: www.twitter.com/prattandwhitney

آڈرے ٹین

ریجنل کمیونی کیشنز

سنگاپور موبائل +65 9675 9395

audrey.tan@pw.utc.com

لیو میکوسکی

گلوبل سروس پارٹنرز

+1-860-565-1655

leo.makowski@pw.utc.com

Leave a Reply