ٹی ای ڈی میں انسانی عہد کو غیر مقفل کرنے کے لیے اسٹیل کیس کا مکالمہ متعارف

اپنے 100 سالہ جشن کو منانے کے لیے اسٹیل کیس نے دستاویزی فلم، مائیکروسافٹ اور دیگر کے ذریعے کام کے مستقبل پر مذاکرے کا آغاز کر دیا

گرینڈ ریپڈز، مشی گن، 28 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

اسٹیل کیس رواں سال اپنا صد سالہ جشن منانے کے دوران مکالمے میں شرکت کے لیے معروف مفکرین کو کام کے مستقبل پر تحقیق اور اگلے 100 سالوں میں کام کس طرح تبدیل ہوگا اس پر سوچنے کے لیے مدعو کر رہا ہے ۔ آغاز رواں ہفتے ٹی ای ڈی میں ہوگا اسٹیل کیس اپنے سالگرہ موضوع “100 خواب، 100 اذہان، 100 سال” کی رونمائی کرے گا۔

اس اعلامیہ سے متعلقہ ملٹی میڈیا اثاثہ جات دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/mnr/54759-steelcase-centennial-future-of-work-100-years-dreams-minds-ted

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120228/MM58354)

ٹی ای ڈی قیمتی خیالات پیش کرنے اور دوسروں کو خواب دیکھنے پر حوصلہ افزائی کرنے کے بارے میں ہے۔ سالوں سے اسٹیل کیس ایسی وسعتیں تخلیق کرنے میں مدد کر رہا ہے جو ٹی ای ڈی کے شرکا کو گفتگو اور تعاون کے لیے مقامات عطا کرتے ہیں۔ رواں سال جب ادارہ اپنا صد سالہ جشن منا رہا ہے، اسٹیل کیس ٹی ای ڈی شرکا کو مکالمے میں شرکت کے لیے مدعو کرتا ہے، کہ دنیا اور کام کے مستقبل کے بارے میں خواب دیکھیں اور سوچیں۔

اسٹیل کیس نے اپنے 100 خوابوں کا آغاز دنیا بھر کے بچوں کے ساتھ اپنے اصل فن پاروں اور آسکر یافتہ ڈینیل جونگ کی ہدایت کاری سے بنائی گئی دستاویزی فلم “ون ڈے” کے ذریعے مستقبل کے تصور کے ساتھ کیا۔ مکالمہ 100 اذہان کے ساتھ جاری رہتا ہے جو عالمی کاروباری رہنماؤں، ماہرین تعلیم، جدت طرازوں اور مصوروں کو مستقبل کے کام کے اپنے تصور کے ساتھ بچوں کے خوابوں کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اسٹیل کیس کے سی ای او جیمز ہیکٹ نے کہا کہ “1912ء میں اپنے قیام سے اسٹیل کیس کام، کارکن اور مقامِ کار کے گرد ادراک کو بہتر بنانے کے لیے انسانی رویوں پر تحقیق کر چکا ہے۔ آنے والے 100 سالوں پر نظریں مرکوز کیے ہوئے، ہم ایک انجمن کی حیثیت سے اپنے کام کو انسانی عہد کو غیر مقفل کرنے میں مدد کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ یہ جشن کام کے مستقبل کے حوالے سے ایک نظریہ تخلیق کرے گا اور ہم تمام عمر اور تجربے کے حامل لوگوں کو اپنے خواب پیش کرنے اور اس عہد کو غیر مقفل کرنے میں مدد دینے کے لیے مدعو کر رہے ہیں۔”

ون ڈے فلم کی رونمائی اسٹیل کیس کی نجی تقریبات میں کی جائے گی اور یہ 100.steelcase.com پر دستیاب ہوگی۔ “100 اذہان” جس میں ڈاکٹر اور مصنف دیپک چوپڑا، آئی ڈی ای او سی ای او ٹم براؤن اور مصور ڈیل چیہولی شامل ہوں گے، اس ویب سائٹ پر الفاظ، مصوری، تصاویر اور دیگر ملٹی میڈیا کے ذریعے اپنے خیالات کو پیش کریں گے۔ ایمی اور پیباڈی اعزاز یافتہ مصنف اور صحافی جان ہوکن بیری آن لائن مذاکرے کے میر مجلس ہوں گے۔

مہمانوں کو “100 اذہان” کے تناظر میں نظرثانی اور اضافی خیالات اور ملٹی میڈیا مواد پیش کرنے کا موقع بھی ملے گاتاکہ اگلے 100 سالوں میں انسانی عہد کو غیر مقفل کرنے میں مدد مل سکے۔ مزید برآں صارفین کو “اپنا خواب پیش کریں” فیس بک صفحے پر اپنے خواب شامل کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔

ٹی ای ڈی کانفرنس 27 فروری سے 2 مارچ 2012ء تک لانگ بیچ پرفارمنس آرٹس سینٹر، لانگ بیچ، کیلیفورنیا میں جاری رہے گی۔

اسٹیل کیس برانڈ کے بارے میں

100 سالوں سے اسٹیل کیس کسی بھی مقام پر لوگوں کے کام کرنے کے طریقوں پر تحقیق کے ذریعے کاروباری اداروں کو انسانی بصیرت فراہم کر رہا ہے۔ یہ بصیرت اور ہمارے حل ایسے مقام تخلیق کر کے اداروں کو کارکردگی کی بہترین سطح حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کام میں لوگوں کے عہد کو غیر مقفل کرتے ہیں۔

اسٹیل چینلوں کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے عالمی سطح پر قابل رسائی ہے ، جس میں store.steelcase.com اور دنیا بھر میں 650 سے زائد ڈیلرز شامل ہیں۔ ہماری مقام کار تحقیق اسٹیل کیس 360 میگزین، 360.steelcase.com اور 360 آئی پیڈ ایپ کے ذریعے شایع کی گئی ہے۔

ذریعہ: اسٹیل کیس انکارپوریٹڈ

رابطہ: کیٹی ہیسی، +1-616-558-4944، khasse@steelcase.com، سارا وٹمین، +1-212-931-6121، swhitman@peppercom.com

Leave a Reply