ٹیسیز کا وکانگ کنسول ایم این او-او ٹی ٹی ریلیشنز میں لائے گا انقلاب

تائپے، تائیوان، 10 فروری 2016ء / پی آر نیوز وائر — ٹیسیز ٹیکنالوجیز پیش کرتا ہے وکانگ کنسول، منظم آئی ٹی سروسز کے لئے ایک اوّلین پلیٹ فارم، تاکہ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز اور اوٹی ٹی سروس فراہم کرنے والوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیاجائے۔ وکانگ کی طرف سے ممکن بنائی گئی یہ نئی مطابقت آمدنی میں کمی اور، اور مارجن دباؤ سے برسرپیکار ایم این او-او ٹی ٹی سروسز کے لئے آمدنی کا ایک جدید ذریعہ بن جائے گی۔ وکانگ کی بنیاد ٹیسیز  کی آئی ایم ایس  آئی سے چلنے والی ٹیکنالوجی اور سلم ڈوئیٹ®  پلیٹ فارم پرمنحصر ہے –  یہ دنیا کے پہلے کمرشل ای سم ایکو سسٹم  کی کامیاب تعیناتی ہے۔

بطورانٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان، کیریئرز غیر جانبداری کے اصول کے پابند ہیں جس میں تمام اعداد و شمار کو برابر کی حیثیت دی جانی چاہئے، تا کہ انٹرنیٹ پر کوئی رکاوٹ، زبردستی، یا ادائیگی کی بنیاد پر  خدمات اور مواد  کو فوقیت نہ ہو۔   بہرحال ، کیریئرز  اپنے  کردار کو  ایک انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے سے ایک ایپ فراہم کرنے  والے  کے کردار میں تبدیل کر سکتے ہیں، جس کےتحت یہ آزادی  ہے کہ خدمات اور متنوع مواد اپنے  صارفین تک  پہنچایا جا سکے۔  کیریئر یہ تبدیلی آئی آیم ایس آئی سوئچنگ اور نیٹ غیر جانبداری کے انعقاد سے آزاد کرنے کی صلاحیت کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں عمودی تعاون کو فروغ ملتا ہے جہاں خدمت اور مواد کو ٹریفک کے ساتھ ملا دیا جا تا ہے اور ادائیگی  او ٹی ٹی کے ذمّہ ہوتی ہے۔

جیسن ہو، ٹیسیز کےچیئرمین نے کہا، “ای سم  کی جانب سفر کیریئرز کے لئے چیلنجوں سے بھرا ہوا ہے۔ ٹیسیز  اس سفر پر نیٹ ورک کا طاقتور ساتھی ہے جو کہ خدمات کی ہموار منتقلی فراہم کرنے کےلئےایک ٹیلکو مرکوز منزل کو یقینی بناتاہے۔ وکانگ کنسول کیر ئیر کی جادوئی صلاحیت کو مزید طاقتور بنا تا ہے تاکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات کے گمشدہ باغ  کی تعمیر نو کر سکے”۔

پلیٹ فارم  کو وکانگ کا نام دینے کی وجہ اس  کی آئی ایم ایس آئی سے چلنے کی صلاحیت اور وکانگ  جو کہ ایک کثیرالاشکال طاقتوں والا ایک بندر بادشاہ  ہے ،کے درمیان مماثلت ہے۔ کلاسیکی ادب، سفر مغرب، میں وکانگ ایک ایسا مددگار ہے جو  بُدھ راہب ٹرائیپتاکا  کی حفاظت کرتا ہے جبکہ وہ بھارت سے مقدس صحیفوں کو حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہوتاہے۔  وکانگ  اس جادو کے لئے مشہور ہے جس میں خود اس کا ہر ایک بال اس کے اپنے  کلون میں تبدیل ہو سکتا ہے اسی  طاقت کے ساتھ  جس کے ذریعے وہ سفر میں اس سے ٹکرانے والے تخریبی دشمن  کو مطمئن کرسکے، جو کہ 72 اشکال میں سے ایک کے طور پر معروف ہے۔  کیریئرز، وکانگ کے  بالوں کی لا محدود فراہمی کی طرح آئی ایم ایس آئی  کی  لامحدود  فراہمی اور ہر  آئی ایم ایس آئی  کو  مختلف خدمات فراہم کرنے  والے کے طور پر تبدیل کرنے  کی خوبی کے ذریعے او ٹی ٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔وکانگ پلیٹ فارم  کے ذریعے ان وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ، کیریئرز اپنی صلاحیت کو لا محدود امکانات کے ساتھ بڑھا  سکتے ہیں۔

وکانگ کنسول موبائل ورلڈ کانگریس 2016 میں منظر عام پر لائی جائے گی۔

ٹیسیز  ویب سائٹ: http://www.taisys.com/index

لوٹس لن
886-2-2627-0927+
lotus.lin@taisys.com