ویولنک نے اینڈرائیڈ کے لیے ٹرمینل ایمولیشن میں نئے کسٹمائزیشن آپشنز شامل کر دیے

– کسٹمائزایبل کی بورڈز اور اضافی لسانی آپشنز افادیت اور صارف موثریت کو بہتر بناتے ہیں

سالٹ لیک سٹی، 1 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

لین ڈیسک کے سافٹویئر بزنس یونٹ ویو لنک (www.wavelink.com) نے آج اینڈرائیڈ کے لیے ویولنک ٹرمینل ایمولیشن (ٹی ای) کے ورژن 1.3.5 کی اضافی خصوصیات کا اعلان کر دیا، جس میں ڈبل بائٹ کریکٹر زبانوں کے لیے سپورٹ کا اضافہ اور سافٹ ان پٹ پینل (ایس آئی پی) کی بورڈزکے لیے کسٹمائزیشن کے آپشنز شامل ہیں۔ دنیا بھر میں چار ملین سے زائد ڈیوائسز پر استعمال ہونے والا ویولنک ٹی ای موبائل صارفین کو ایپلی کیشنز ہوسٹ کرنے کے لیے قابل بھروسہ رسائی دیتا ہے اور اداروں کو موبائل ڈیوائسز پر کاروبار کے لیے اہم ایپلی کیشنز کو سنبھالنا اور پھیلانا ممکن بناتا ہے، اور اختتامی صارفین کے لیے یقینی بناتا ہے کہ انہیں اپنے کام کرنے کے لیے ضروری ٹولز ہر وقت دستیاب ہوں۔

فورسٹر کے ڈیوڈ جانسن کے مطابق، بحوالہ نیٹ ورک ورلڈ میں شایع ہونے والا مضمون، ان ایپلی کیشنز میں جہاں ڈیوائس کو مکمل مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اینڈرائیڈ کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ ساخت گر اپنی ضروریات کے مطابق ڈیوائسز بنا سکتے ہیں۔ ٹی ای کی جدید ریلیز کے ساتھ ویولنک اینڈرائیڈ کی لچک کو تبدیل کرنے کے قابل ایس آئی پی کی بورڈز کے ساتھ ساتھ ڈبل بائٹ کریکٹر زبانوں کی سپورٹ کے لیے ایشیا بحر الکاہل کے ویئرہاؤس صارفین کے لیے پلیٹ فارم بھی لا رہا ہے۔

ویولنک کے پرنسپل پروڈکٹ مینیجر مکل اسٹورم نے کہا کہ “ہر ویئرہاؤس مختلف ہے، حتیٰ کہ ایک کمپنی کے اندر بھی صورتحال مختلف ہے۔ یہ نئی خصوصیات ممکن بناتی ہیں کہ اس انوکھے پن کو کہیں آگے تک پھیلایا جائے، اور ہر حجم کے ادارے کے لیے ایپلی کیشن ڈیولپرز کو انفرادی ویئرہاؤسز کے اندر ایک مکمل کسٹمائزڈ ایپلی کیشن بہاؤ تخلیق کرنے دیتا ہے۔ اینڈرائیڈ کی بہترین چیزوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایک پلیٹ فارم کتنا لچکدار ہو سکتا ہے اور ہم کسٹمائزیشن کو مزید اتنا آگے بڑھانا چاہتے ہیں جو اختتامی صارف کی موثریت کو بہتر بنائے گی۔”

کسٹمائزایبل ایس آئی پی کی بورڈز کا اضافہ مختلف کمانڈ اور کنٹرول کی بورڈز کے درمیان ٹوگل کرنے کی ضرورت کا خاتمہ کرتا ہے، اور ایپلی کیشن ڈیولپرز کو زیادہ استعمال ہونے والی کیز کو ایک مقام پر مجتمع کرنے کی سہولت دے رہا ہے۔ یہ اختتامی صارف کے لیے زیادہ صارف دوست کی بورڈ انٹرفیس کے ساتھ زیادہ موثر انداز میں کام کرنا ممکن بنائے گا۔

ایشیا بحر الکاہل خطہ مضبوط ڈیوائسز کو اختیار کرنے میں پیچھے ہے، بیشتر ڈیوائسز پر آنے والے اخراجات کی وجہ سے۔ البتہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز عموماً کم خرچ ہوتی ہیں اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں استعمال ہونے والی زبانوں کے لیے ٹی ای سپورٹ برائے ڈبل بائٹ کریکٹر سپورٹ اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کو اس خطے میں کاروباری اداروں کی جانب سے قبول کرنا آسان بناتی ہے۔

اسٹورم نے کہا کہ ” اس صنعت کے لیے اینڈرائیڈ ایک بہت کارآمد پلیٹ فارم ہے، کیونکہ یہ کسٹمائزیشن کے بہت آپشنز رکھتا ہے۔ ایشیا بحرالکاہل خطے میں پلیٹ فارم کے لیے سپورٹ شامل کر کے، ہم دنیا کے اس خطے کے صارفین کو بنیادی ڈھانچے میں اپنی موجودہ سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کا آپشن دے رہے ہیں، جبکہ ساتھ ساتھ انہیں زیادہ موثر ایپلی کیشن بہاؤ کے لیے واضح، آسان اور سستا راستہ فراہم کر رہے ہیں۔ ٹرمینل ایمولیشن کو دنیا بھر میں ٹاسک ورکرز آپریشنز میں بڑے پیمانے پر اختیار کیا جا رہا ہے۔ کسٹمائزین آپشنز کو شامل کر کے جو خطے کے کی اقسام میں با آسانی نافذ کی جا سکتی ہیں،ہم ٹی ای کی مستقل پیشرفت کو سہولت دے رہے ہیں۔

ویو لنک ٹرمینل ایمولیشن ورژن 1.3.5 برائے اینڈرائیڈ اس وقت دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.wavelink.com/p/terminal-emulation دیکھیں یا اپنے ویولنک کے سیلز نمائندے سے رابطہ کریں۔

ویولنک، اس کی مصنوعات اور سروسز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.wavelink.com۔

ہمیں ٹوئٹر پر فالو کیجیے: @wavelink

یوٹیوب پر ہماری وڈیوز دیکھئے: http://www.youtube.com/user/wavelinkcorp

ہمیں فیس بک پر لائیک کیجیے

ہمارا بلاگ پڑھیے: http://www.wavelink.com/blog/

ویو لنک کے بارے میں:

لین ڈیسک کا کاروباری یونٹ ویولنک ملٹی وینڈر موبائل ڈیوائس مینجمنٹ، وائرلیس انفرااسٹرکچر مینجمنٹ، ٹرمینل ایمولیشن، وائس انیبلنگ اور موبائل ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ سافٹویئر کا معروف فراہم کنندہ ہے۔ ویولنک دنیا بھر میں 7.5 ملین سے زیادہ متحرک کلائنٹ لائسنس رکھتا ہے۔

ویولنک سلوشنز نے آج کے انٹرپرائز موبلٹی سسٹمز کو لگانے، سنبھالنے اور نگرانی میں سامنے آنے والے انوکھے چیلنجز کو حل کیا۔ یہ حل صف اول کے عملے کی جانب سے بہترین کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔ ویولنک واحد، آسان استعمال کونسول کے ذریعے مضبوط موبائل کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز کا انتظام سنبھالنے، فراہمی، اپڈیٹ، محفوظ اور مرمت کرنے کا پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

ویولنک مصنوعات موبلٹی کے گرد افراتفری اور زیادہ طلب رکھنے والے اختتامی صارف کے کمپیوٹنگ ماحول کے گرد چیلنجز کو آسان بنا رہی ہے۔ چار دیواروں کے بیچ میں ہو یا میدان میں ویولنک موبلٹی کی قیادت کرتا ہے۔

Leave a Reply