ویئر سسٹمز، فلیوک بایومیڈیکل نے مشترکہ طور پر انسر آٹومیشن سافٹ ویئر کے لیے ٹی ایم ایس فلیوک انٹرفیس جاری کر دیا

ایوریٹ، واشنگٹن، 16 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر–

فلیوک بایومیڈیکل اور فور ریورز سافٹویئر سسٹمز نے آج فور ریورسز سافٹ ویئر کے کمپیوٹرائزڈ دیکھ بھال مینجمنٹ نظام (CMMS) حل، ٹی ایم ایس آن سائٹ/ٹی ایم ایس آن لائن میں انسر سافٹ ویئر کو شامل کرنے کے لیے مشترکہ ٹی ایم ایس فلیوک انٹرفیس جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طبی آلات کی پرکھ اور حفاظتی معیارات پر پورا اترنے کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا انسر-خودکار ٹیسٹ ریکارڈز اب ہموار انداز میں رپورٹ اور ٹی ایم ایس فلیوک انٹرفیس کے ساتھ ٹی ایم ایس ڈیٹابیس میں محفوظ کیے گئے ہیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120816/SF59055)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120130/SF43337LOGO-b)

فلیوک بایومیڈیکل کی پروڈکٹ مارکیٹنگ مینیجر شیریں کھنہ وضاحت کرتی ہیں کہ “انسر سافٹ ویئر  فلیوک بایومیڈیکل اینالائزرز اور سمولیٹرز کو خودکار کرتا ہے تاکہ وہ طبی آلے کی پرکھ کا کام تیزی اور آسانی سے کر سکیں، چاہے ہو علاج کے لیے دیکھ بھال ہو یا قبل از مرمت تجربہ، اور یہ عمل میں بڑھتا ہوا معیار اور تکراریت لاتا ہے۔ ٹی ایم ایس-انسر انٹرفیس بہتر موثریت لاتا ہے اور ٹی ایم ایس ایپلی کیشن میں متعلقہ آلے کے لیے ٹیسٹ ریکارڈز کو مرکز پر لا کر ٹیسٹ ریکارڈز آرکائیونگ اور رپورٹنگ کو آسان بناتا ہے۔”

فور ریورز سافٹ ویئر سسٹمز کے سی ای او ہنری وائلڈ نے کہا کہ “ٹی ایم ایس فلیوک انٹرفیس برائے انسر ہمارے موجودہ میڈٹیسٹر انٹرفیس مع فلیوک بایومیڈیکل کو مکمل کرتا ہے۔ یہ خصوصی انٹرفیس اداروں کو درستگی اور اپنے ڈیٹا کی دستیابی بڑھانے میں مدد دے گا۔”

ٹی ایم ایس فلیوک انٹرفیس ٹی ایم ایس آن سائٹ/ ٹی ایم ایس آن لائن 2012.5.5.15 صارفین کے لیے بذریعہ فور ریورز سافٹ ویئر کسٹمر کیئر سائٹ دستیاب ہے۔ ٹی ایم ایس فلیوک انٹرفیس کے بارے میں مزیدمعلومات اور قیمت اور سافٹ ویئر ضروریات کے لیے فور ریورز سے info@frsoft.comیا 412-256-9020 پر رابطہ کیجیے۔ فلیوک بایومیڈیکل انسر سافٹ ویئر کے مفت ٹرائل ڈاؤنلوڈ کے لیے ملاحظہ کیجیے www.flukebiomedical.com/ansur۔

فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں

فلیوک بایومیڈیکل صحت کے شعبے کے لیے تجربے و پیمائش کے آلات اور خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف عالمی ادارہ ہے۔ ہم عالمی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جدید حل فراہم کرنے میں مہارت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ ہم بایومیڈيکل انجینئرنگ، معیار کو یقینی بنانے والے ٹیکنیشنز،طبی طبیعیات کے ماہرین، ماہرین سلعیات (سرطان کے ماہر) اور تابکاری-حفاظت ماہرین کے لیے خدمات فراہم کرتے ہیں اور صحت و حفاظت کے ماہرین کے لیے وسیع پیمانے پر حل فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کا دائرہ مستقل بڑھاتے  رہے ہیں۔ فلیوک بایومیڈیکل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.flukebiomedical.com۔

فور ریورز سافٹ ویئر سسٹمز کے بارے میں

فور ریورز سافٹ ویئر سسٹمز انکارپوریٹڈ کی توجہ صحت عامہ کی صنعت کے لیے جامع دیکھ بھال مینجمنٹ سافٹ ویئر (EAM/CMMS) اور کمپیوٹر کی مدد سے تنصیبات کی مینجمنٹ (CAFM) حل فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ 1700 سے زائد صحت عامہ کے اداروں کے لیے خدمات کے ساتھ ہم نے پیداوار اور منافع بڑھانے کےلیے طاقتور ٹولز فراہم کیے۔ اپنے صارفین کی بات سن کر اور اپنی مصنوعات و خدمات کو مستقل جدید تر و بہتر بنانے کے ساتھ، فور ریورز نے خود کو صحت عامہ کے ماہرین کے لیے اولین پسند کی حیثیت سے مستحکم کیا ہے۔ فور ریورز مصنوعات میں ٹی ایم ایس آن سائٹ اور ٹی ایم ایس آن لائن ، ٹی ایم ایس سی اے ایف ایم، موبائل سلوشنز کا مکمل مجموعہ اور آپ کے ادارے کی مدد کے لیے متعدد اختیاری حل شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے

مینڈی ایلن

مارکیٹنگ کمیونی کیشنز مینیجر

(425) 446-5494

mandy.allen@flukebiomedical.com

Leave a Reply