ووڈافون نے ان ٹو ٹیلی کی جدید موبائل نیٹ ورک پرفارمنس ٹیکنالوجی نافذ کر دی، ایکوئٹی حصص خرید لیے

ان ٹو ٹیلی کا اپ گریڈ موبائل دنیا میں 40 فیصد تک نیٹ ورک کارکردگی کو بہتر بناتا ہے؛ موبائل صنعت کی ایل ٹی ای کی جانب منتقل کے عمل میں نئی صوتی و وڈیو گنجائشیں پیدا کرتا ہے؛ صارفین کے گنجائش چاہنے والی اور ہمیشہ کھلی ڈیجیٹل زندگی کے لیے کلیدی ٹیکنالوجی ہے

نیو اورلیئنز، 3 مئی 2012ء / پی آرنیوزوائر/–

انقلابی موبائل نیٹ ورک کارکردگی حلوں کے موجد بین الاقوامی سی ٹی آئی وائرلیس – اِن ٹو ٹیلی – نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کی انقلابی نیٹ ورک آپٹمائزیشن ٹیکنالوجی، ToT-OLPC TM،  ووڈافون گروپ پی ایل سی کی جانب سے آپریٹر کے عالمی موبائل نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے میں اہم بہتریوں کے لیے نافذ کی جا رہی ہے۔ یہ نفاذ اس وقت یورپ میں جاری ہے اور بالآخر اسے دنیا بھر میں کیا جائے گا۔ ان ٹو ٹیلی نے ووڈافون وینچرز کی زیر قیادت ایک ایکوئٹی سرمایہ کاری کا بھی انکشاف کیا، جو ووڈافون گروپ کا کارپوریٹ وینچر کیپٹل شعبہ ہے۔

ان ٹو ٹیلی کو ToT-OLPC ٹیکنالوجی میں آؤٹر لوپ پاور کنٹرول الگورتھم کے لیے چار بنیادی وائرلیس پیٹنٹ فراہم کیے گئے تھے۔ ایک 100 فیصد سافٹ ویئر حل، ToT-OLPC اپ گریڈز کو ہینڈ سیٹس، موبائل آلات یا سیلولر بیس اسٹیشنوں میں کسی اضافی ہارڈویئر کی ضرورت نہیں۔ یہ وڈیوکانفرنسنگ، ایچ ڈی آواز، مشین-سے-مشین ایپس، موبائل وڈیو اپلوڈز، موبائل بزنس سلوشنز، ریموٹ ہیلتھ کیئر، موبائل گیمنگ اور کئی دیگر ایپلی کیشنز کی بہتر سپورٹ کے لیے موبائل نیٹ ورک کارکردگی کے بڑے پیمانے پر بہتر بناتا ہے۔

ان ٹو ٹیلی کے سی ای او الویرو لوپیز-میدرانو نے کہا کہ “کئی سالوں تک کوششوں اور دیگر ڈیولپرز کی ناکامیوں کے بعد، ہماری پیٹنٹ یافتہ ٹیکنالوجی وہ پہلا حل ہے جس نے بالآخر ناقص پاور کنٹرول الگورتھم کو مضبوط کر کے 40 فیصد تک صارف گنجائش 3جی نیٹ ورکس میں سروس کے معیار اور چند ایل ٹی ای سروسز میں 40 فیصد تک گنجائش اور معیار کو بہتر بنایا۔ ہر کوئی موبائل نیٹ ورکس میں گنجائش سے زیادہ ہونے اور صارف کٹ جانے والی وائس کالز پر مایوسی،بیٹری کی مختصر زندگی اور انحطاط زدہ ڈیٹا سروسز  سے واقف ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہم نے ایک لنچ پن حل متعارف کروا دیا ہے – ایل ٹی ای کی جانب منتقلی کے لیے ایک 3جی اپ گریڈ برائے موبائل اور نیٹ ورک – کیونکہ صارفین زیادہ رفتار، مواد تک  زیادہ رسائی اور اپنی ہمیشہ جاری رہنے والی ڈیجیٹل زندگی کا مجموعی تجربہ بہتر کی طلب کرتے اور توقع رکھتے ہیں۔”

اسٹریٹجی اینالٹکس وائرلیس آپریٹر اسٹریٹجیز سروس میں ڈائریکٹر برائے سروس پرووائیڈ اینالسس سو روڈ کے مطابق “عموما 4جی کو موبائل گنجائش کی بڑی طلب کو پورا کرنے والا قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن 2016ء تک صرف 26 فیصد صارفین ہی 4جی نیٹ ورکس پر منتقل ہوں گے اور 3جی کے ساتھ ایک ہائبرڈ حل ہی وائس اور ڈیٹا کے لیے مناسب کوریج کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہوگا۔اس کا مطلب ہے کہ ہمیں ایک فوری سستے اور آسانی سے نافذ کیے جانے والے 3جی گنجائش بڑھانے والے حل کی ضرورت ہے جیسا کہ ان ٹو ٹیلی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ پرانے سی ڈی ایم اے اور ڈبلیو سی ڈی ایم اے نیٹ ورکس 40 فیصد تک گنجا ئش میں اضافہ  کر سکیں اور ساتھ ساتھ معیار اور حوالگی کے بھروسے کو حاصل کر سکیں۔ ووڈافون اور دیگر آپریٹرز کی جانب سے دنیا بھر میں اگلے پانچ سالوں میں 4جی پر منتقلی کے عمل کے دوران ان ٹو ٹیلی کے 3جی حل  کا عالمی نفاذ کروڑوں اضافی کنکشن اور ٹرانزیکشن کو ممکن بنائے گا۔”

ان ٹو ٹیلی ToT-OLPC موبائل آپریٹرز اور آلات تیار کرنے والے اداروں کی پیش کردہ 3جی اور ایل ٹی ای گنجائش کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے کو مکمل طور پر تیار ہے۔ زیادہ تر ایل ٹی ای فراہم کنندگان کی جانب سے اپنائی گئی حکمت عملی یہ ہے کہ مکمل وائس، ڈیٹا اور وڈیو سروسز کی مکمل رینج فراہم کرنے کے لیے موجودہ 3جی نیٹ ورکس کو استعمال کیا جائے۔ البتہ 3جی نیٹ ورکس ناقص پاور کنٹرول الگورتھم سے بے حال ہیں جو نیٹ ورک گنجائش کو کم کر دیتا ہے – اور وائرلیس نیٹ ورکس میں 20 سال پرانا جانا پہچانا اور دستاویزی اجتماعی مسئلہ ہے۔

لوپیز-میدرانو نے مزید کہا کہ “ہماری ٹیکنالوجی ایل ٹی ای سے 3جی نیٹ ورکس پر منتقلی کے دوران صوتی اور وڈیو سروسز کے تسلسل کو مضبوط کرتی ہے۔ مزید برآں، ہمارا حل وائس اوورایل ٹی ای (VoLTE) سروسز  کے کال معیار کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے، جیسا کہ ایچ ڈی آواز اور وڈیو، جب وہ 3جی پر گرتی ہے۔ ہم موبائل میں صارف کے بہتر تجربے کے لیے عمدہ ترین پس منظر کو یقینی بنا رہے ہیں۔”

ٹیلی کام مارکیٹ ان ٹو ٹیلی کےٹیکنالوجی حل سے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھانے کے لیے تیارہے۔ کیریئرز نے بڑھتی ہوئی آمدنی، بہتر مارجن، کم اخراجات اور کم سبسکرائبر ٹرن اوور سے فائدہ اٹھایا ہے۔  ٹو ٹیلی کی ٹیکنالوجی کو اپنی مصنوعات میں شامل کرنے والے موبائل آلات تیار کنندگان اپنے صارفین کو بہتر صوتی و ڈیٹا کارکردگی پیش کرنے ، اور آپریٹرز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ موبائل چپ سیٹ تیار کرنے والے سروس کے بہتر معیار اور بہتر ہینڈ سیٹ نیٹ ورک گنجائش پیش کرنے کے قابل ہوں گے – یوں کیریئر کی جانب سے اضافی مارکیٹ شیئر کے حامل ہوں گے۔ اور صارفین موبائل کی بہتر کارکردگی، زیادہ قابل بھروسہ وائرلیس ڈیٹا کنکشن، ہینڈ سیٹس پر بہتر بیٹری زندگی  اور دیگر موبائل آلات کا تجربہ اٹھائیں گے، اور ممکنہ طور پر ڈیٹا کنیکٹیوٹی کے ممکنہ  کم خرچ کے حامل ہوں گے کیونکہ نیٹ ورک گنجائش میں بہتری کے باعث موبائل بینڈ وڈتھ کی دستیاب رسد میں اضافہ ہوگا۔

ان ٹو ٹیلی کے بارے میں

ان ٹو ٹیلی نے وائرلیس ٹیکنالوجی حلوں میں ایک بڑی جست لی ہے جو نیٹ ورک آپریٹرز اور آلات بنانے والوں کو جدت کو تیز تر کرنے اور زیادہ طاقتور موبائل سروسز فراہم کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ان ٹوٹیلی کا جدید پیٹنٹ یافتہ طریقہ وائرلیس ٹیکنالوجیوں کو بہترکرتا ہے  جو ہمیشہ جاری رہنے والی ڈیجیٹل زندگی میں صارف کے بہترین تجربات کو یقینی بناتا ہے۔ ان ٹو ٹیلی ٹیلی کمیونی کیشن صنعت کو بہتر نیٹ ورک کارکردگی، بنیادی ڈھانچے کے کم اخراجات اور کاروباری پیشرفت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ 2002ء میں پولی ٹیکنک یونیورسٹی آف میڈرڈ، ہسپانیہ کے ساتھ آر اینڈ ڈی شراکت داری کے حصے کے طور پر قائم کردہ ان ٹو ٹیلی کا صدر دفتر پالو آلٹو، کیلی فورنیا میں ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.intotally.com۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

شرلے جائنز

میڈیا برج پبلک ریلیشنز (ر)

sgines@mediabridgepr.com

858-395-0888

Leave a Reply