ورلڈ ڈیزائن کیپٹل ہیلسنکی 2012ء پویلین کھلا ہے اور ڈیزائن، تعمیرات اور شہری زندگی سے محبت کرنے والے تمام افراد کو مدعو کرتا ہے!

ہیلسنکی، 15 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

ورلڈ ڈیزائن کیپٹل ہیلسنکی 2012 نے ہیلسنکی میں اپنا مرکزی مقامِ ملاقات پویلین [http://wdchelsinki2012.fi/en/pavilion] کھول دیا ہے۔ اپنے گرد ڈیزائن میوزیم [http://wdchelsinki2012.fi/en/pavilion] اور میوزیم آف فنش آرکی ٹیکچر [http://www.designmuseum.fi/en] کے ساتھ یہ موسم گرما کے مہینوں میں ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء کا قلب تشکیل دے گا۔ پویلین میں ہر کوئی دیکھ پائے گا اور تجربہ کر سکے گا کہ عالمی ڈیزائن مرکز سال کیا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/53831-wdch

آلتو یونیورسٹی [http://living.aalto.fi/en] ووڈ اسٹوڈیو کے طالب علموں اور ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا چوبی پویلین جدید دور کے طرز تعمیر اور فن لینڈ کی چوبی تعمیر کی بہترین مہارت کا نمائندہ ہے۔ بھرپور دھوپ کی حامل یہ عمارت صارفین کو موسم گرما کے بہترین لمحات کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔ عمارت کا کل ڈھکا ہوا حصہ 470 میٹر2 ہے۔

پویلین منگل سے اتوار تک، 12 مئی تا 16 ستمبر 2012ء، صبح 11 سے رات 9 بجے تک کھلا ہے۔ پروگرام ہفتہ اوقات نامے پر مبنی ہے اور اسے پولیین کی ویب سائٹ [http://wdchelsinki2012.fi/en/pavilion] پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں روزانہ مذاکرے، ورکشاپس، سرگرمی اور موسیقی اور فلم سے اشتراک شامل ہیں۔ پروگرام ملحقہ عجائب گھروں کی ایک شاندار نمائش اور ڈیزائن ڈسٹرکٹ ہیلسنکی [http://www.designdistrict.fi/news] کی متعدد سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

مقامی سطح پر گرمیوں میں پیدا ہونے والی اشیاء پیش کرنے والا ایک کیفے بھی پویلین میں کام کرے گا، ساتھ ساتھ ایک گوشہ مطالعہ بھی ہوگا جو مقامی اشاعتیں اور آرکائیو کے خزانوں میں تلاش کرنے کے لیے مدعو کرے گا۔ ایک متحرک دکان ڈبلیو ڈی سی ہیلسنکی 2012ء کی مصنوعات پیش کرے گی۔

پویلین کی تکمیل ورلڈ ڈیزائن کیپٹل ہیلسنکی 2012ء [http://wdchelsinki2012.fi/en]، آلتو یونیورسٹی [http://living.aalto.fi/en]، میوزیم آف فنش آرکی ٹیکچر [http://mfa.fi/frontpage?]، ڈیزائن میوزیم [http://www.designmuseum.fi/en]، اور یو پی ایم [http://www.upm.com/en/Pages/default.aspx] نے کیا ہے۔ پروگرام ڈیمو ہیلسنکی [http://demos.fi/english] نے تعاون کیاہے۔ پویلین اولانلینانکاتو 2-4، ہیلسنکی میں ڈیزائن میوزیم اور میوزیم آف فنش آرکی ٹیکچر کے درمیان واقع ہے۔

ڈبلیو ڈی سی-ہیلسنکی 2012ء پروگرام [http://wdchelsinki2012.fi/en/programme%22 %5Ct %22_blank] 300 سے زائد منصوبوں کا حامل ہے، جس میں سے تمام مختلف صورتوں میں ڈیزائن کو استعمال یا ظاہر کر رہے ہیں۔ پروگرام ویب سائٹ [http://wdchelsinki2012.fi/en/programme] پر اور موبائل ایپلی کیشن ڈبلیو ڈی سی 2012ء [http://wdchelsinki2012.fi/en/app] پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے علاوہ ورلڈ ڈیزائن کیپٹل ہیلسنکی 2012ء ویب سائٹ فنش ڈیزائن کے بارے میں خبریں، کالم اور بلاگز بھی پیش کرتا ہے۔ کوئی بھی خصوصی وڈیو پورٹریٹس [http://wdchelsinki2012.fi/en/news/2012-01-02/designers-video-portraits] میں فنش ڈیزائنرز کے بارے میں جان سکتا ہے۔

ورلڈ ڈیزائن کیپٹل انٹرنیشنل کونسل آف سوسائٹیز اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن ICSID [http://www.icsid.org] کا منصوبہ ہے، جو ہر دوسرے سال ایک عالمی شہر کو ڈیزائن میں اپنی کاوشوں کے لیے سماجی، ثقافتی و اقتصادی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ذریعے کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

مزید معلومات اور فہرستوں کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.wdchelsinki2012.fi۔

وڈیو: http://www.multivu.com/mnr/53831-wdch

ذریعہ: ورلڈ ڈیزائن کیپٹل ہیلسنکی 2012ء

Leave a Reply