والد کے دن پر ایک جام اٹھانے میں عالمی فلم مقابلے کی مدد

ایمسٹرڈیم، 7 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشانیٹ پاکستان–

دنیا کے چند مشہور ترین شراب سازوں جانی واکر، بش ملز ، جے اینڈ بی اور ٹالسکر، نے یوم والد پر اپنے ابو کے لیے ‘ایک جام اٹھانے’ کو متاثر کرنے کے لیے دنیا بھر کے آزاد و ابھرتے ہوئے فلم سازوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/diageo/53835

شراب سازوں نے 45 ہزار سے زائد فلموں کے عالمی نیٹ ورک موفلم (MOFILM) کے ساتھ شراکت کی جس کا مقصد ایسی مختصر فلمیں بنوانا تھا جو ‘والد کے لیے جام اٹھائیں’ نامی مہم میں والد کو خراج تحسین پیش کریں۔

موفلم نے 20 فلم سازوں کو چیلنج کیا کہ وہ ایسا مختصر نمونہ تخلیق کریں جو والد کے ساتھ ان کے تعلق اور اس میں شراب نے کیا کردار ادا کیا کی کہانی بیان کرے۔

روایتی طور پر صارفین والد سے زیادہ ماں کے دن پر خرچ کرتے ہیں اور اس مہم کا مقصد اس توازن کو ٹھیک کرنا ہے۔

فاتح، نیو یارک کی جوڈی لان ملر ، کوچیلا میوزک فیسٹیول میں بھرپور انداز کے ساتھ اپنی فتح کا جشن منانے کے لیے پام اسپرنگز گئیں۔ ان کی فلم، بعنوان ‘وکٹر’ – جس میں ان کے والد اور جانی واکر سے ان محبت کو ظاہر کیا – کو ججوں کے پینل کی جانب سے “بہت ہی عمدہ” قرار دیا گیا۔

جوڈی کو 5 ہزار ڈالرز کا نقد انعام اور جانی واکر بلیو لیبل کی اپنے نام کی کندہ شدہ بوتل علیحدہ تحفے کی صورت میں دی گئی۔

دوسرے نمبر پر ڈینیل، فریڈرک اور ہنرک لنڈھ کی سویڈش ٹیم رہی۔ ان کی انٹری ‘ناک والا آدمی’ – ان کے والد کے کردار کی مزاحیہ کہانی اور سونگھنے کی حیران کن صلاحیت کے بارے میں بتاتی ہے جو انہیں ٹالسکر شراب تک پہنچاتی ہے۔

تیسرے نمبر پر امریکہ کے ول شپلے رہے جن کی ‘جیسا باپ ویسی بیٹی’ نے بش ملز آئرش وسکی کی خوشی منائی۔

کینیڈین فلم ساز لائیڈ چوئے کی چوتھے نمبر پر ‘تم انہیں جانتے ہو’ جے اینڈ بی وسکی سے منسلک ہے، اور پانچویں نمبر پر برطانیہ کے جان واٹرز کی ‘بے خواب راتیں’ بھی بش ملز آئرش شراب کے بارے میں ہے۔

گلوبل کسٹمر مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ڈیاگیو گلوبل وسکیز کیٹگری اینڈی فیل نے کہا کہ “ہمارا ماننا ہے کہ فلم ان احساسات کو قید کرنے کے لیے ایک انتہائی طاقتور ذریعہ ہے جو لوگ اپنے والد کے بارے میں رکھتے ہیں، ایسا احساس جسے بیان کرنا بسا اوقات بہت مشکل ہوتا ہے۔ جیتنے  والی انٹریز احساسات کو چھونے والی، دلچسپ، محرک اور جدید اور والد سے محبت اور احترام کو بہترین انداز میں بیان کرنے والی تھیں۔”

جانی واکر، بش ملز، جے اینڈ بی اور ٹالسکر کے الفاظ ٹریڈ مارکس ہیں۔

www.DRINKiQ.com

پیو  ذمہ داری سے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

لین اسکاٹ، اسمارٹس

ٹیلی فون: +44(0)28-9039-5500

موبائل: +44(0)7795-485-511

ای میل: leanne.scott@smarts.co.uk

ذریعہ: ڈیاگیو

Leave a Reply