وارفیس چین میں ‘سب سے متوقع آن لائن ایف پی ایس’ ہے

فرینکفرٹ، جرمنی، 19 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

چین کے معروف اور انتہائی قابل قدر آئی ٹی کمیونٹی پورٹل http://www.yesky.com نے حال ہی میں کرائی ٹیک کے پہلے مفت-برائے-کھیل ٹائٹل ‘وارفیس’ کو چین میں سب سے متوقع آن لائن فرسٹ پرسن شوٹر قرار دیا ہے۔ اپنی ’2011ء سالانہ افقی قدر پیمائی’ کے مطابق یہ بے مثال معیار ہے جس نے وارفیس کو گیمز کے انبوہ میں سب سے نمایاں کیا۔ یسکی مدیران نے کھیل کے بصری اثرات جیسا کا روشنی، چھاؤں اور حرکتی دھندلاہٹ کو زبردست انداز میں سراہا ہے حتیٰ کہ اس کا تقابل بلاک بسٹر ایف پی ایس مثلاً کرائی سس 2 سے کیا ہے۔

مستقبل قریب کے منظرنامے میں بنایا گیا کرائی انجن (ر)3 سے تقویت یافتہ ملٹری شوٹر گیم کھیلنے والوں کو متواتر تازہ تر ہونے والی جامع کھلاڑی بمقابلہ ماحول (PvE) دنیا فراہم کرتا ہے جو چیلنج سے بھرپور جدید مصنوعی ذہانت اور زبردست لڑائیوں، مسابقتی اور تیز رفتار کھلاڑی بمقابلہ کھلاڑی (PvP) ایکشن، PvE اور PvP دونوں میں بطور ٹیم کھیلنے کی اعلیٰ سطح اور کھیلنے کے انداز سے مطابقت رکھنے کے لیے ہتھیاروں میں فوری تبدیلی کا حامل ہے۔

کرائی ٹیک جی ایم بی ایچ کے بارے میں
کرائی ٹیک جی ایم بی ایچ (“کرائی ٹیک”) انٹرایکٹو تفریح کے لیے دنیا کے معروف آزاد ڈيولپمنٹ اسٹوڈیوز میں سے ایک ہے۔ یہ فرینکفرٹ ایم مین (جرمنی) میں واقع ہے کیف (یوکرین)، بداپست (ہنگری)، صوفیہ (بلغاریہ)، سیول (جنوبی کوریا) اور ناٹنگھم (برطانیہ) میں اضافی اسٹوڈیوز رکھتا ہے۔ کرآئی ٹیک اگلی نسل کے کونسولز اور پی سی کے لیے غیر معمولی سطح پر اعلیٰٖ معیار کے وڈیو گیمز تخلیق کرنے سے وابستہ ہیں، جو اُس کی ملکیتی جدید 3ڈی-گیم-ٹیکنالوجی کرائی انجن (ر) کی طاقت حاصل ہے۔

1999ء میں اپنے قیام سے کرائی ٹیک متعدد اعزاز یافتہ پی سی ٹائٹلز تخلیق کر چکا ہے جن میں فار کرائی 0ر)، کرائی سس (ر) (ای3 2007ء کا بہترین گیم اور 2008ء گیم ڈیولپرز چوائس ایوارڈز میں بیسٹ ٹیکنالوجی عزاز یافتہ)، کرائی سس وار ہیڈ (ر) (آئی جی بیسٹ آف 2008ء ایوارڈز میں بیسٹ گرافکس ٹیکنالوجی اعزاز یافتہ) اور کرائی سس (ر) 2 (ای 3 2010ء اور گیمزکام 2010ء کا بہترین شوٹر اعزاز یافتہ) شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے http://www.crytek.com
رابطہ:

ینس شیفر

فرانزسکا لینرٹ

سینئر پی آر مینیجر

پی آر مینیجر

jens@crytek.com

franziska@crytek.com

فون: +49-69-219-77-66-1071

فون: +49-69-219-77-66-1222

ذریعہ: کرائی ٹیک جی ایم بی ایچ

Leave a Reply