نیشنل اولمپک چیمپئن ایون لائساچیک کے ساتھ ساتھ

آرچرڈ پارک، نیو یارک، 29 اگست 2012ء/پی آنیوزوائر–

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لاجکسٹس اور چارٹر پرووائیڈر نیشنل ایئر کارگو – نیشنل ایئر لائنز جو یورپ، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور افریقہ میں مال برداری کے حل پیش کرنے کے عالمی رہنما کی حیثیت سے ابھرا ہے ، سوچی، روس میں ہونے والے 2014ء سرمائی اولمپکس میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے موجودہ فگر اسکیٹنگ اولمپک چیمپئن ایون لائساچیک کے لیے اسپانسرشپ کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120829/DE65182-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120829/DE65182-b)

وینکوور میں ہونے والے 2010ء سرمائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے لائساچیک نصف سے زائد صدی کے بعد فگر اسکیٹنگ میں مسلسل دو مرتبہ اولمپک اعزازات جیتنے والا پہلا کھلاڑی بننے کی کوشش کریں گے۔ امریکہ کے ڈک بٹن آخری کھلاڑی تھے جنہوں نے 1948ء اور 1952ء میں اس اعزاز کو حاصل کیا۔

نیشنل ایئرکارگو کے مالک اور بورڈ رکن لوری ایلف کہتے ہیں کہ “ایون مردوں کے فگر اسکیٹنگ میں مسلسل کامیابی کے لیے بڑا عزم و حوصلہ رکھتے ہیں  اور ہمارے ملازمین کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں جو مسافروں اور سازوسامان کی دنیا بھر میں آمدورفت کو سنبھالنے کے لیے ہمہ وقت کام کرتے ہیں۔”

“ہم اولمپک مہم میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں” ایلف نے کہا، جو خواہشمند فگر اسکیٹرز اور ہاکی کھلاڑیوں کے لیے جنوبی فلوریڈا میں ایک تربیتی تنصیب پام بیچ آئس ورکس کے بھی مالک ہیں۔

اپنے زبردست فریٹ فارورڈنگ اور ایئرلائن شعبے کے ساتھ نیشنل 33 لیز شدہ یا ملکیتی ہوائی جہازوں کے ذریعے022 سے زیادہ ممالک میں مال برداری کر رہا ہے۔ نیشنل ایئر کارگو کئی عسکری و صنعتی صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی اور موثر فریٹ فارورڈ خدمات پیش کر رہا ہے ۔ نیشنل بڑے حجم کی، کم وقت میں پہنچانے اور خصوصی دھیان رکھنے لائق سازوسامان اور آلات کے لیے مقامی و بین الاقوامی ترسیل میں مہارت رکھتا ہے۔ معمول کی فریٹ فارورڈنگ سرگرمیوں سے نیشنل ایک رہنما چارٹر آپریٹر کی حیثیت سے ابھرا ہے جس میں شیڈولڈ مسافر چارٹرز شامل ہیں اور اب SEA-AIR ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹیشن اور سپلائی چین سلوشنز میں ماہر بن چکا ہے۔ نیشنل اس وقت 3 بی 747-400F اور 5 بی 757-200 طیاروں کا حامل ہے۔

نیشنل ایئر کارگو کے بارے میں

1991ء سے قائم نیشنل ایئر کارگو کئی عسکری و صنعتی صارفین کو معیاری و موثر فریٹ فارورڈنگ خدمات فراہم کر چکا ہے۔ ادارہ موزوں ہوائی جہاز مع بوجھ کے لیے انتخاب یعنی 4 ٹن سے لے کر 250 ٹن تک دنیا بھر کے ممالک کے لیے پیش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.nationalaircargo.com۔

ایون لائساچیک کے بارے میں

اولمپک اعزاز کے علاوہ لائساچیک ایک عالمی چیمپئن (2009ء) اور دو مرتبہ کے امریکی چیمپئن (2007ء، 2008ء) بھی ہیں۔ امریکی تاریخ میں ساتواں مینز اولمپک اعزاز حاصل کرنے کےبعد لائساچیک متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں، جن میں 2010ء یو ایس او سی سال کے بہترین کھلاڑی اور امریکہ میں سرفہرست امیچر کھلاڑی کی حیثیت سے 2010ء سلیوان ایوارڈ شامل ہیں۔ اپریل 2012ء میں لائساچیک کو امریکہ کے محکمہ خارجہ میں کھیلوں کے سفیر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا، ایسا عہدہ جس میں وہ تعلیم، صحت کی مثبت مشقوں اور تنوع کےلیے احترام پر غیر ملکی نوجوانوں کے ساتھ مثبت گفتگو  میں شامل ہوتے ہیں۔ 2010ء میں لائساچیک “ڈانسنگ ود دی اسٹارز” کے 10 ویں سیزن میں رنر اپ تھے اور امریکی فگر اسکیٹنگ کی بہت زیادہ سراہی گئی فلم رائز کے ترجمان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply