میکس تھون کلاؤڈ براؤزر نے لین ٹرانسفر کا اجراء کر دیا، براؤزر سے براہ راست تمام ڈیوائسز پر فائلیں ٹرانسفر کرنے کا تیز اور آسان طریقہ

میکس تھون پہلا براؤزر ہے جو براؤزر کے اندر لوکل ایریا نیٹ ورک (لین) ٹرانسفر پیش کرتا ہے

سان فرانسسکو، 8 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر–

کلاؤڈ-بیسڈ ویب براؤزر میکس تھون نے آج لوکل ایریا نیٹ ورک (لین) ٹرانسفر کی سہولت جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو صارفین کو براہ راست اپنے براؤزر سے کسی بھی حجم کی فائلوں کی اپنے لوکل نیٹ ورک کی کسی بھی ڈیوائس پر فوری و باآسانی منتقلی کی سہولت دیتی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی براؤزر کے اندر یہ سہولت پیش کی گئی ہے۔

میکس تھون کے لیے وی پی برائے انٹرنیشنل کارل ماٹسن نے کہا کہ “یہ ویب کو صارفین کے لیے آسان، تیز تر اور زیادہ باسہولت بنانے سے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے – اس سے قطع نظر کہ آپ کون سی ڈیوائس استعمال کرتے ہیں۔ براؤزر کسی کے بھی انٹرنیٹ تجربےکا کلیدی جز رہا ہے اور رہے گا، اور اپنے ‘کلاؤڈ پش’ فیچر میں لین ٹرانسفر کا اضافہ ان کئی اقدامات میں سے ایک جو ہم براؤزر کو مستقبل کے آپریٹنگ سسٹم (او ایس) میں تبدیل کرنے کے لیے اٹھا رہے ہیں۔”

اس وقت ونڈوز اور اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب (آئی او ایس اور میک کے لیے جلد) لین ٹرانسفرخصوصیت ایک ڈیوائس سے دوسری پرفائلوں کی منتقلی کی رفتارمیں واضح اضافہ کرے گا،کیونکہ اس نے کسی بھی ڈیوائس پر منتقلی کے لیے فائل کو کلاؤڈ پر اپلوڈ کرنے کی سہولت کا خاتمہ کر رہا ہے۔ لوکل نیٹ ورک کو شناخت کرنے اور منسلکہ ڈیوائس کی تلاش کے بعد میکس تھون کلاؤڈ براؤزر صارفین کے لیے آسان بناتا ہے کہ وہ ڈیوائسز پر بڑی فائلیں تیزی سے بھیجیں۔

ماٹسن نے کہا کہ “لین ٹرانسفر کا اضافہ صارفین کے روزمرہ ویب تجربے میں واضح بہتریاں لائے گا۔ صارفین جدید اور تیز ترین ہوم انٹرنیٹ سروسز کے ساتھ ایک ڈیوائس سے دوسری پر 1 جی بی کی فائل متبادل ‘اپ-اوور-اینڈ-ڈاؤن’ کلاؤڈ سروسز کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ تیزی سے منتقل کر سکتے ہیں۔”

میکس تھون نے حال ہی میں اپنے کلاؤڈ بیسڈ براؤزر کا اجراء کیا تھا، جو تمام ڈیوائسز اورپلیٹ فارمز پر ویب براؤزنگ اور شیئرنگ کا شاندار تجربہ پیش کر رہا ہے۔ تیزی سے بدلتے انٹرنیٹ ماحول میں میکس تھون صارفین کی ضروریات کے مطابق جدت کی فراہمی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپ میکس تھون کی سہولیات کی مکمل فہرست www.maxthon.com پر دیکھ سکتے ہیں۔

میکس تھون کے بارے میں

میکس تھون ایک جدید سافٹویئر کمپنی ہے جو بہترین ویب براؤزرز تیار کرتی ہے جو رفتار، حفاظت، سادگی اور کلاؤڈ خصوصیات کے لیے مستقل نئے معیارات مرتب کر رہے ہیں۔ یہ ونڈوز، اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور میک پلیٹ فارمز میں دستیاب ہے۔ سان فرانسسکو، لاس اینجلس، بیجنگ، شنگھائی اور ہانگ کانگ میں دفاتر کے ساتھ میکس تھون ہر ماہ 150 سے زائد ممالک میں 12 کروڑ سے زیادہ صارفین کی عالمی برادری تک رسائی رکھتا ہے۔ میکس تھون کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.maxthon.com۔

رابطہ:

بورسن-مارس ٹیلر برائے میکس تھون

لوول ایشن

Lowell.Eschen@BM.com

212.614.4081

Leave a Reply