‘موبوجینی مارکیٹ’ کے لیے صارفین سب سے پہلے، اینڈرائیڈ مالویئر سے بچاؤ کے لیے محفوظ طریقہ پیش

نئی دہلی، 22 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر — اینڈرائیڈ صارفین کو ہدف بنانے والے ضرر رساں سافٹویئر کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سیکورٹی فراہم کرنے والے فن لینڈ کے ادارے ایف- سیکور کی تازہ ترین رپورٹ نے جانا کہ ضرر رساں اینڈرائیڈ سافٹویئر کی تعداد 2012ء کے مطابق میں تین گنا ہوچکی ہے، 238 ٹروجان اور وائرسز کے مقابلے میں 809 تک پہنچ گئی ہے۔

Mobogenie موبوجینی مارکیٹ کے لیے صارفین سب سے پہلے، اینڈرائیڈ مالویئر سے بچاؤ کے لیے محفوظ طریقہ پیش

Mobogenie

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140522/90354
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140522/90355

اینڈرائيڈ حملے کرنے والے سرفہرست 10 ممالک پر نظر دوڑاتے ہوئے ایف-سیکور رپورٹ نشاندہی کرتی ہے کہ صرف پانچ فیصد نقصان پہنچانے والے پروگرامز ہی امریکہ سے نکلتے ہیں اور صرف 15 فیصد بڑے یورپی ممالک ممالک سے۔ تین چوتھائی ضرر رساں سافٹویئر سعودی عرب (42 فیصد) اور بھارت (33 فیصد) میں بنتے ہیں۔

بالفاظ دیگر، مغربی صنعتی ممالک میں مالویئر صنعت میں ترقی کے لیے کافی گنجائش اب بھی موجود ہے؛ ہم نے ابھی آئس برگ کا صرف بالائی حصہ دیکھا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صارفین کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ اپنے ایپ فراہم کنندہ پر اعتماد کریں اور اینڈرائیڈ کے لیے قابل بھروسہ ذریعہ رکھیں جو ضرر رساں اجزاء سے پاک ہو۔

اسی مقام پر موبوجینی مارکیٹ ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور دیگر ڈیوائسز کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے مقابلےمیں امید پیش کرتی ہے۔

موبوجینی اپنی مارکیٹ کو “محفوظ ایپ اسٹور” کہتا ہے، جہاں منظوری کے سخت معیارات مالویئر کو نکال پھینکتے ہیں، اور صارف دوست انٹرفیسز اینڈرائیڈ ٹولز (ساتھ ساتھ پی سی سافٹویئر کی بھی) وسیع اقسام کو براہ راست اور آسان چینل فراہم کرتے ہیں۔

Mobogenie%20and%20Kaspersky موبوجینی مارکیٹ کے لیے صارفین سب سے پہلے، اینڈرائیڈ مالویئر سے بچاؤ کے لیے محفوظ طریقہ پیش

Mobogenie and Kaspersky

ادارہ اس تیسرے فریق کے فراہم کنندہ کے لیے دنیا بھر میں 270 ملین سے زیادہ خیر خواہ صارفین رکھنے کا دعویٰکرتا ہے، اور موبوجینی مارکیٹ پر گہری نظر ظاہر کرتی ہےکہ یہ سروس کیوں اتنی مقبول ہے۔

موبوجینی کا بنیادی دعویٰ صارف کی حفاظت ہے۔ ادارہ سرفہرست درجہ رکھنے والی کاسپرسکی اینٹی-وائرس ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے، اور اپنی نوعیت کے پیچیدہ ترین سافٹویئر کو استعمال کرتا ہے۔ ان کی مارکیٹ پر فروخت ہونے والی ہر ایپ اور ہر گیم کاسپرسکی کی جانب سے جامع طور پر جانچا جاتا ہے اور ضمانت دی جاتی ہے کہ یہ اس میں ضرر پہنچانے والی کوئی چیز نہیں ہے۔

یہ ایک متاثر کن دعویٰ ہے، لیکن ہم نے محض ان کے الفاظ کو نہیں قبول کیا۔ ایڈیٹر راین ہل کے ساتھ ہم نے موبوجینی مارکیٹ کو درجنوں پروفیشنل اینٹی وائرس سافٹویئر پیکیجز کے ساتھ جانچا، جس میں میک ایفی، نارٹن، بٹ ڈیفنڈر، اے وی جی اینٹی وائرس، پانڈا، اویرا اینٹی وائرس، اور مزید شامل تھے؛  تجربات نے ثابت کیا کہ موبوجینی بذات خود بھی ایک وائرس سے پاک سافٹویئر ذریعہ ہے ۔

لیکن ادارہ یہی نہیں رک رہا – موبوجینی نہ صرف آج اپنے اینٹی-مالویئر تجربات میں ناکام ہونےوالی کسی بھی ایپلی کیشن کو  نکال دیتا ہے، بلکہ مستقبل میں فروخت ہونے والی ہر ایپ اور پروگرام پر مستقل نظر رکھتا ہے۔ صارفین اعتماد رکھ سکتے ہیں کہ اپڈیٹ شدہ ورژنز ٹروجانز، وائرسز، اشتہار کی بنیاد پر ہونے والے حملوں، یا دیگر ضرر رساں مواد کو اجازت نہیں دیں گے۔

صارفی حفاظت کی یہ غیر معمولی سطح موبوجینی مارکیٹ کو اپنے مقابل اداروں پر واضح برتری دیتی ہے۔ یہ ڈیولپرز پر صارفین کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے، اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایپ بنانے والے حفاظت کے اعلیٰ معیارات کو اختیار کریں۔

بلاشبہ، ڈیولپرز جو ان معیارات کو اپنانے کی زحمت نہیں کرسکتے، یا جو جان بوجھ کر مالویئر پھیلاتے ہیں، موبوجینی مارکیٹ سے اجتناب کریں گے۔ یہ موبوجینی ٹیم کے لیے بہت اچھا ہے، جو کہتی ہے کہ یہ اینڈرائیڈ ماحول اور اس کے صارفین کو محفوظ بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے، بے پروا اور ضرر رساں سافٹویئر بنانے والوں کو نہيں۔

لیکن دیگر ایپ اسٹورز کے مقابلے میں موبوجینی کے صارفین کے لیے فائدے شاندار مالویئر حفاظت کے ریکارڈ سے بھی کہیں آگے ہیں۔

بالخصوص، ہم مارکیٹ کے ذریعے بڑی تعداد، اقسام اور معیار کی چیزیں مفت اور لامحدود ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کرنے سے متاثر تھے۔ نہ صرف عملی ایپس اور دلچسپ گیمز کی وسیع اقسام ہیں، بلکہ مختلف وال پیپرز اور رنگ ٹونز بھی ہیں جو صارفین کو اپنے فون اور دیگر ڈیوائسز میں تبدیلیاں کرنے کے زبردست آپشنز دیتی ہیں۔

خود دیکھیں www.mobogenie.com

ذریعہ موبوجینی

The post ‘موبوجینی مارکیٹ’ کے لیے صارفین سب سے پہلے، اینڈرائیڈ مالویئر سے بچاؤ کے لیے محفوظ طریقہ پیش appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Leave a Reply