فوڈ امپورٹ ریگولیٹری اسٹینڈرڈز – 28 جون، ایروس ہوٹل، نئی دہلی، بھارت

ممبئی، بھارت، 19 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

برآمد کنندگان کے لیے ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی

ایف آئی کانفرنس پہلی فوڈ امپورٹ ریگولیٹری اسٹینڈرڈز کانفرنس کا اجرا کر رہی ہے، جو 28 جون کو منعقد ہوگی۔ یہ اسٹریٹجک منصوبہ ، جس کا بہت انتظار کیا گیا ہے، آپ کو اشیائے خوردونوش کی درآمد سے متعلق موجودہ ضوابط کے چيلنجز، نمونہ بندی اور تجزیے کے ابہام، کسٹمز کلیئرنس کی رکاوٹوں اور لیبلنگ کے مسائل کو سمجھنے اور ان سے نمٹنےمیں مدددے گا۔  یہ اشیائے خورد و نوش تیار کرنے والے، پیک شدہ خوراک درآمد کرنے والے، اجزائے ترکیبی تیار کرنے والے اور فراہم کنندگان کی صنعتوں سے درآمد اور رسدی زنجیر کے سربراہوں کو ایک جگہ لائے گا۔

اشیائے خورد و نوش، منجمد کھانوں، غذائی اجزا اور شراب کی صنعت کے بڑے برانڈز، کثیر القومی اداروں اور شہرت یافتہ درآمد کنندگان کے معروف خدمات فراہم کنندہ نے حال ہی میں ایف ایس ایس اے آئی کے ساتھ رجسٹریشن کو درآمد کنندگان کے لیے لازمی بننے کے حوال سے بلاگ کیا ہے۔ علاوہ ازیں تمام بھارتی درآمد کنندگان کو دستاویزات جمع کرانے کا اقرار نامہ لازماً مکمل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اگر برآمد کنندہ کے پاس جمع کرانے کے لیے تصدیقی نقل نہیں ہوگی تو نمونوں کو تجربے کے لیے بھیجے گئے مال میں سے کچھ نہیں نکالا جائے گا اور مال کسٹمز کے تحت ضبط کر لیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر درآمد کنندگان کے لیے تاریخ میں میں 31 جولائی 2012ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اس پس منظر کے ساتھ فوڈ امپورٹ ریگولیٹری اسٹینڈرڈز کانفرنس تقریب میں ڈاکٹر دھیر سنگھ (ڈائریکٹر، کیو اے اینڈ ایس، ایف ایس ایس اے آئی)، جناب سوہاس چودھری (جوائنٹ کمشنر ناشک ڈویژن، ایف ڈی اے مہاراشٹر)، ڈاکٹر شرینواس بھٹ (کارپوریٹ ریگولیٹری اینڈ سائنٹیفک افیئرز مینیجر ، نیسلے)، جناب پرابھود ہلدے (ہیڈ ریگولیٹری، ماریکو)، محترمہ پدماپرنا داس گپتا (ہیڈ پالیسی، ریگولیٹری آر اینڈ ڈی، اسٹریٹجک اینڈ ایکسٹرنل افیئرز، جی ایس کے کنزیومر ہیلتھ کیئر) اور جناب راگھو گوڈا (جنرل مینیجر، نیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسمارٹ گورنمنٹ) جیسے مقررین کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہے۔ مکمل پروگرام کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.foodimportregulations.com/pr۔

ایف آئی کانفرنس ایک یو بی ایم برانڈ ہے۔ یو بی ایم (ایل ایس ای: UBM) خوراک، ادویات سازی، توانائی، جائیداد، ہوابازی، ٹیلی کام اور دیگرسمیت مختلف صنعتی شعبہ جات کے لیے 21 ممالک میں 300 سے زائد تقریبات کا انتظام کرتا ہے۔ ہمارا تجربہ ہماری تقریبات کے معیار کی تصدیق شدہ ضمانت ہے۔

یو بی ایم انڈیا دنیا میں دوسرے سب سے بڑے آزاد نمائش منتظم یو بی ایم پی ایل سی کا ماتحت ادارہ ہے۔ یہ بھارت میں سب سے بڑا نمائش منتظم ہے، جو ملک کے مختلف مقامات پر 26 نمائشوں کا ذمہ دار ہے۔ ادارہ بھارت بھر میں کانفرنس پروگراموں کے انتظام اور ٹریڈ جرنلز اور جرائد کی اشاعت میں بھی شامل ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے یو بی ایم انڈیا کی ویب سائٹ، http://www.ubmindia.in ، ملاحظہ کیجیے ۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

محترمہ اسان بانو

کسٹمر سروسز ایگزیکٹو

ایف آئی کانفرنسز

+91(022)4046-1466

conferences-india@ubm.com

ذریعہ: ایف آئی کانفرنسزانڈیا

Leave a Reply