فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کی جانب سے لم ٹیک سائنٹیفک کا حصول خصوصی وائپنگ مواد میں ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا

رچمنڈ، ورجینیا، 14 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

فلٹرونا پی ایل سی (“فلٹرونا”) آج اعلان کرتا ہے کہ اس نے اپنے پوروس ٹیکنالوجی شعبے میں جان آر لیمن کمپنی اور بگ بلو پراپرٹیز ایل ایل سی (مجموعاً “لم ٹیک سائنٹیفک”) کا 100 فیصدحصص سرمایہ حاصل کر لیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110915/PH69155LOGO)

امریکہ میں لم ٹیک سائنٹیفک پونچھنے کے خصوصی مواد کا تیار کنندہ اور تقسیم کار ہے جو صاف ماحولوں میں استعمال کرتے ہیں جن کی طب، حیاتی سائنس، برقیات اور صنعتی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ لم ٹیک سائنٹیفک کا حصول نہ صرف فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے ابھرتے ہوئے شعبے میں مکمل ٹیکنالوجی کو شامل کرتا ہے بلکہ یہ تقسیم کاری فروخت چینل میں اضافے کے ذریعے کمرشل صلاحیت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

آج کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے صدر رس راجرز نے کہا کہ “لم ٹیک سائنٹیفک کا حصول فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے لیے ایک زبردست تجربہ ہے۔ یہ سودا ہمارے پوروس فائبر مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کے شعبے میں معقول توسیع ہے، بلکہ یہ ہمیں کلین روم وائپس مارکیٹ میں متاثر کن ترقی اور بہتر قدر تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں اپنے عالمی کمرشل اور آپریشنل وسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ ہمارے لیے لم ٹیک سائنٹیفک کاروبار کو جغرافیائی طور پر ایشیائی اور یورپی کلین روم وائپس مارکیٹ میں  پھیلنے کا یقینی موقع بھی ہے۔”

فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز کے بارے میں

http://www.filtronaporoustechnologies.com/en/

دنیا بھر میں پیداوار کرنے اور 56 ممالک کو فراہم کرنے والا فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیزبونڈڈ فائبر، پولی یوریتھین فوم اور پوروس پلاسٹک ٹیکنالوجیز سے تیار کردہ کسٹم فلوڈ ہینڈلنگ اجزاء بنانے اور تیار کرنے والے ادارہ ہے۔ اس کے پرزے صحت عامہ، صارفی و صنعتی ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے والے ایسے اجزاء کے نمائندہ ہیں جنہیں جذب کرنے، فلٹریشن، منتقلی، نکاس، یا مایع اور بخارات کے ضرورت کے مطابق اخراج کی ضرورت ہوتی ہے۔ فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز فلٹرونا پی ایل سی کا ایک شعبہ ہے اور اس کا صدر دفتر رچمنڈ، ورجینیا، امریکہ میں واقع ہے جبکہ مینوفیکچرنگ تنصیبات رچمنڈ، ورجینیا، سینٹ چارلس، مشی گن اور  ویسٹ اوور، میساچوسٹس، امریکہ؛ رائن بیک، جرمنی؛ ننگ بو، چین، اور ڈانگ جن، جنوبی کوریا میں واقع ہیں۔

فلٹرونا پی ایل سی کے بارے میں

http://www.filtrona.com

فلٹرونا پی ایل سی (“فلٹرونا”) ایک ایف ٹی ایس ای 250 ادارہ اور چار آپریٹنگ شعبہ جات میں خصوصی پلاسٹک، فائبر اور فوم مصنوعات فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی ادارہ ہے: پروٹیکشن اور فنشنگ مصنوعات، پوروس ٹیکنالوجیز، کوٹڈ اور سیکورٹی مصنوعات، اور فلٹر مصنوعات۔ فلٹرونا کی توجہ اعلیٰ حجم کے ضروری اجزا کی ہلکی تیاری اور تقسیم پر مرکوز ہے جو وسیع پیمانے پر آخری مارکیٹوں اور علاقوں کے صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

برطانیہ میں قائم صدر دفاتر کے ساتھ فلٹرونا کا عالمی نیٹ ورک 28 ممالک تک پھیلا ہوا ہے جس میں تقریباً 4000 ملازمین، 34 بنیادی ساخت گری کی تنصیبات، 63 سیلز اور تقسیم کاری آپریشنز اور 5 تحقیق و ترقی کے مراکز شامل ہیں۔

رابطہ: فلٹرونا پوروس ٹیکنالوجیز: ٹفنی اووراسٹریٹ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، +1-804-524-4983؛ یا فلٹرونا پی ایل سی: یوانا اسپیڈ، کارپوریٹ افیئرز ڈائریکٹر، +44 (0)1908 359100

Leave a Reply