غزہ کی سرنگوں سے چین تک – کینٹن میلہ مصنوعاتی معیار اور اقسام کے ذریعے خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتا ہوا

گوانگ چو، چین، یکم ستمبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر – طویل عرصے سے چین کا موقف ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع مذاکرات اور رابطے کے ذریعے حل کیا جائے، تشدد کے ذریعے نہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ چین کے سب سے بڑے تجارتی میلے کینٹن میلے نے ہمیشہ فلسطینی اور اسرائیلی کاروباری شخصیات کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی، بالخصوص غزہ کی پٹی میں مقیم، کاروباری شخصیات کے لیے کینٹن میلے کا ایک دورہ بہت اہم ہوسکتا ہے، کبھی کبھار سرنگوں کے ذریعے۔ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار ارتیا نے اس اپریل میں کینٹن میلے کا دورہ کیا، اور وہ ان خریداروں میں سے ہیں جو سرنگوں کو پار کرکے میلے کے دورے پر آئے۔ وہ تعمیراتی مواد اور گھریلو لوازمات خریدنے کے لیے آئے تھے۔ کینٹن میلے میں تمام اشیاء کے آرڈرز دینے کے بعد ارتیا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے وساطت نندگان کے ذریعے ادائیگی اور شپمنٹ حاصل کی۔ غزہ کی سرحدوں کے دونوں جانب ان کے تجارتی شراکت دار سرنگوں کے ذریعے محصورہ علاقوں میں اشیاء پہنچائیں گے، جن میں سے بہت ساری سرنگیں روشنیوں اور ٹرالی لائنوں سے لیس ہیں۔

کینٹن میلہ مشرق وسطیٰ کے خریداروں کے لیے اہم ذریعہ ہے، جو معیار اور مصنوعات کی اقسام کو چین کے اہم ترین میلے میں شرکت کا اہم سبب سمجھتے ہیں۔ ایک اور فلسطینی کاروباری شخصیت، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بات کی، کہا کہ وہ مختلف صنعتوں میں کام کرنے والی تین مزید کاروباری شخصیات کے ساتھ شریک ہیں۔ بچت کے لیے تینوں ایک ساتھ رہے، اور ان میں سے سب نے مختلف نمائشی علاقوں کا دورہ کیا اور معیار اور قیمتوں پر بہت مطمئن ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قونصل فلسطین کے زیر انتظام علاقے الخلیل کے باقاعدہ دورے کرتے ہیں جس نے انہیں باآسانی ویزے حاصل کرنے میں مدد دی۔ فلسطین اور غزہ میں تجارت کی راہ میں کئی رکاوٹوں کے باوجود خریدار اب بھی پرجوش ہیں کہ کینٹن میلے کے اگلے سیشن میں شرکت کریں گے۔

جناب مہندر بھاٹیہ، مملکت بحرین کی ایورگرو انٹرنیشنل کے مالک، جو گزشتہ 15 سالوں نے کینٹن میلے میں شرکت کررہے ہیں، کہا کہ “کینٹن میلہ بہت اہم ہے، چین دنیا کو سب سے زیادہ رسد پہنچانا والا ملک ہے، اگر میں یہاں ایک دو سال نہ آؤں تو میں اپنے مقابل اداروں کے سامنے ناکام ہوجاؤں۔”

116 واں چین برآمد و درآمد میلہ 15 اکتوبر 2014ء سے شروع ہوگا اور اس کی نظریں دنیا بھر سے کئی پرانے دوستوں سے دوبارہ ملاقات اور کئی نئے دوست بنانے پر مرکوز ہوگی۔

 مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے:
http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

 برائے ذرائع ابلاغ سوالات:
جناب وو سیاؤینگ
ٹیلی فون:
86-20-8913 8628+
ای میل: xiaoying.wu@cantonfair.org

Leave a Reply