شنگھائی میں مندرج سن رین سولر تھرمل صنعت کی نئی ترقی کی رہنمائی کرتا ہے

شنگھائی، 21 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/–

سن رین سولر انرجی کمپنی لمیٹڈ (اسٹاک کوڈ: 603366SH) نے 21 مئی 2012ء کو شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ پر اے-شیئر آفیشل لسٹنگ شیئرز جاری کر دیے۔ سولر تھرمل صنعت میں عالمی رہنما کی حیثیت سے سن رین کا مقصد دنیا کا مشہور برانڈ بننا ہے۔

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2012/05/21/20120521145200446154.html)

چین میں مندرج ہونے والے پہلے سولر تھرمل صنعت کے ادارےکی حیثیت سے سن رین توانائی حفاظت اور کیپٹل مارکیٹ پر توجہ حاصل کرے گا۔ اس کے ذریعے سن رین تبدیلی کے عمل کی رہنمائی کرے گا اور چین کی سولر تھرمل صنعت کی ترقی کی رفتار بڑھائے گا۔

تکنیکی تحقیق کے ذریعے مینوفیکچرنگ اور سولر تھرمل توانائی کے مارکیٹ میں اور دیگر نئی توانائیوں کی ایپلی کیشن مصنوعات کے فروغ میں مہارت رکھنے والا سن رین سولر انرجی دنیا بھر میں ہزاروں خاندانوں کے لیے شمسی گرم پانی کے نظام پیش کر چکا ہے۔

تکنیکی فائدہ: مصنوعات، صلاحیت اور قابل قدر نظاموں کی تخلیق اور شمسی تکنیکی تحقیق کے مراکز کے قیام نے شعبے ترقی کو مزید تیز رفتار کر دیا ہے اور اس کے مارکیٹ حصص کو بڑھایا ہے۔ 2008ء سے 2011ء تک سن رین کے مارکیٹ حصص بالترتیب 3.6 فیصد، 5.7 فیصد، 7.3 فیصد اور 8.2 فیصد رہے، جو اسے صنعت میں سرفہرست بناتے ہیں۔ 2011ء میں سن رین کی آمدنی 3 ارب سے بڑھ گئی۔

صنعتی تکمیل نے ایک غیر معمولی جست کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس عمل کے دوران لیان ینگانگ، یان چو اور لویانگ بیسز کو یکے بعد دیگرے بنایا گیا۔ سن رین صنعت کا پہلا ادارہ ہے جس نے ایک کارخانے میں رف ٹیوبز، ویکیوم ٹیوبز اور سولر واٹر ہیٹر سسٹم بنائے۔ سن رین اعلیٰ معیار، کم خرچ، اور انتہائی موثر ہونے کا فائدہ حاصل ہے اور واحد ادارہ ہے جو بیک وقت مکمل شیشے کی ویکیوم ٹیوبز، مکمل شیشے کے ہیٹ پائٹس، شیشے-دھات کے سیلنگ ہیٹ پائپس اور فلیٹ پلیٹ سولر کلیکٹرز بنا سکتا ہے۔

سن رین پیداواریت، مارکیٹنگ، تحقیق اور دیگر کارگر سرمایہ جاتی پروگرام کو مزید تیز کر دیا ہے۔ مکمل حرکت میں آنے کے بعد فروخت 3.36 بلین یوآن تک پہنچ جانے کا اندازہ ہے جس میں خالص منافع 0.355 ارب یوآن ہوگا۔

انتظامی فلسفے کو بحال رکھتے ہوئے “دنیا کا ایک مشہور برانڈ تخلیق کرنے اور صدی طویل ادارہ بنانے”،”مقامی برادری اور ادارے اور بیوپاریوں کے درمیان قدر و فائدے کو آگے بڑھانے”، کے لیے سن رین مصنوعات، باصلاحیت افراد اور قدر کو سامنے لاتا ہے جو نتیجتاً تحفظ پذیر ترقی کے لیے ٹیکنالوجی اور انتہائی موثر انتظامیہ بناتی ہیں۔

http://www.sunrain.com/Global/Global.html

ذریعہ: سن رین سولر انرجی کمپنی لمیٹڈ

Leave a Reply