سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم: قیادت جو کام کرے

سینٹ پیٹرزبرگ، 18 جون 2012ء/پی آرنیوزوائر–

رواں سال کا سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم ‘کارآمد قیادت’ کے موضوع پر منعقد ہوگا۔ فورم کے باضابطہ پروگرام میں باہم منسلک چار ضوابط  کے تحت منظم شدہ سیشنز شامل ہوں گے جو مختلف فارمیٹس میں ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ تعامل کی ترغیب اور شرکا کے تجربے کو بہتر کیا جا سکے۔ روایتی پینل سیشنز کے علاوہ اس میں متعدد ‘سیشن سیریز’، صنعتی ناشتے، کاروباری گول میز اجلاس، اور عالمی سیاسی و کاروباری رہنماؤں کی شرکت کے حامل بھرپور سیشنز  بھی شامل ہوں گے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/st-petersburg-international-economic-forum/56554

پہلے ضابطے  کے تحت ہونے والے سیشنز – مستقبل محفوظ بنائیں – عالمی معیشت میں  ہونے والی اہم تبدیلیوں اور ان کے سیاسی معیشتوں اور معاشروں پر پڑنےوالے اثرات کا جائزہ لیں گے۔ ترقی پذیر علاقائی مارکیٹوں میں ابھرتی ہوئی اقتصادی قوتوں کے کردار پر ‘ریجن-اومکس’ سیریز میں تبادلہ خیال ہوگا۔

روس کی صلاحیتوں کا ادراک کے تحت ہونے والے سیشنز خصوصی طور پر اُن شرکا کی دلچسپی کے حامل ہوں گے جو روس کے سیاسی و اقتصادی معاملات سے پوری طرح تعلق رکھتے ہیں۔ فورم 2012ء وفاق روس کی آنے والی حکومت کے ساتھ تعلق کے بے مثال مواقع فراہم کرے گا کیونکہ ملک بعد از انتخابات کے دور میں اصلاحی ایجنڈے کو مستحکم کرنے کے لیے قدم اٹھا رہا ہے۔ اس ضابطے  میں نو تشکیل شدہ روسی حکومت کے اراکین کی جانب سے متعدد بریفنگز شامل ہوں گی۔

حکومت، مالیات، ٹیکنالوجی ذرائع ابلاغ اورفن کے شعبوں سے وابستہ رہنماؤں کے ساتھ براہ راست گفتگو کا سلسلہ – قیادت زیرِ نظر – 2012ء میں فورم کے متعارف کروایا گیا نیا فارمیٹ ہوگا۔ یہ سیشنز ہنری کسنجر، یوگنی پریماکوف، جیرارڈ لوپیز، لائیڈ بلینکفائن، آرکیڈی وولوژ اور دیگر رہنماہماری دنیا کی تشکیل نو کرنے والی قوتوں – اور افراد – کا جائزہ لیں گے، اور تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں کامیابی کے لیے ضروری مہارتوں کو شناخت کرنے کی تمنا کریں گے۔

موثر ٹیکنالوجیز کا جواب کے سیشنز جانیں گے کہ کس طرح پالیسی ساز اور کاروباری رہنما دنیا بھر میں جاری اور تیز رفتار تکنیکی جدت سے نمٹ رہے ہیں، اور اس میں روس کی انقلابی ٹیکنالوجیز پر پریزنٹیشنز شامل ہوں گی۔

رواں سال ایس پی آئی ای ایف فورم کے دوران شرکا کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایس پی آئی ای ایف موبائل ایپ فراہم کرے گا۔ ایپل ایپٹ اسٹور اور گوگل پلے سے ڈاؤنلوڈ کے لیے دستیاب یہ ایپ شرکا کو فورم کی معلومات (پروگرام، شیڈول، خبریں، وڈیو اور تصاویر) براہ راست اپنے موبائل پر ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت دے گی۔ یہ ایپ شرکا کے درمیان پیغامات کے تبادلے اور اجلاس طے کرنے، ذاتی ایجنڈے اور کارآمد معلومات وغیرہ میں مدد دیتی ہے۔

http://www.forumspb.com

وڈیو: http://multivu.prnewswire.com/mnr/prne/st-petersburg-international-economic-forum/56554

ذریعہ: سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم

Leave a Reply