سام سنگ Wave اسمارٹ فونز میں bada 2.0 کی جدید سہولیات شامل(Upgrade) کر دی گئیں

لاہور: 20دسمبر، 2011 – سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، عالمی سطح پر برقی مصنوعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا اعزاز یافتہ ادارہ ہے، جس نے سام سنگ ـ”ویو ” اسمارٹ فونز کی رینج میں bada 2.0 کی جدید سہولیات متعارف کروا دی ہیں۔

اگست 2011 میں سام سنگ نے اپنے موبائل پلیٹ فارم کے لئے bada 2.0 سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ کٹ (SDK) متعارف کروائی تھی۔ نومبر 2011 میں سام سنگ کے جدید ترین ـ”ویو” 3 اسمارٹ فون میں bada 2.0 کی سہولیات شامل کر دی گئیں۔ اس تیز رفتار ترقی کو جاری رکھتے ہوئے اب سام سنگ ; Wave ، Wave II ، Wave 575 ، Wave 578، اور Wave 723 اسمارٹ فونز کے آپریٹنگ سسٹمز کو بھی bada 2.0 سے مزین کر دیا گیا ہے۔

bada 2.0 کے اضافے سے ان اسمارٹ فونز میں جو نئی سہولیات پیدا ہوئی ہیں ، ان میں ؛ ملٹی ٹاسکنگ (اینڈرائڈ نظام کی طرح)، Rich Touchwiz UX (آسان اور customizable ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ؛ نیا Livepanel جن سہولیات سے آراستہ ہے ، ان میں ؛ گھڑی، موسم، Search، کیلنڈر، خبریں، اسٹاک ایکسچینج رپورٹ ، پسندیدہ رابطے ، فولڈر کی تخلیق، ایپلی کیشن شارٹ کٹ، فوری مینو، کلپ بورڈ، اور لاک اسکرین وغیرہ شامل ہیں۔
اس اپ گریڈ کے بعد ان اسمارٹ فونز کی Web کارکردگی میں ؛ HTML-5 اور فلیش کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ؛ ChatON اور Voice Recognition جیسی جدید سہولیات بھی پیدا ہوئی ہیں۔ ChatON ایک Cross Platform رابطہ سروس ہے ، جس کے ذریعے تمام موبائل صارفین ایک ہی سماجی حلقے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ؛ ان اضافی سہولیات کے ذریعے ہم سام سنگ ” ویو”
اسمارٹ فونز اور سام سنگ bada 2.0 کی مقبولیت اور کامیابی کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔ ان سہولیات کے ذریعے ہمارے صارفین اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور تکنیکی قابلیت کا اظہار بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔ سام سنگ اپنی باصلاحیت اسمارٹ فون مصنوعات اور حیرت انگیز سہولیات کے ذریعے صارفین کو جدید طرز زندگی فراہم کررہا ہے۔
ان updated سہولیات کو مختلف ممالک میں مرحلہ وار متعارف کروایا جا رہا ہے۔ چند H/W قوائد و ضوابط کی وجہ سے bada 2.0 کی اضافی سہولیات (WiFi-Direct, NFC وغیرہ )” ویو ” اسمارٹ فونز کو upgrade کرنے کے بعد بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے: رضوان شاہ
فون:042-3586121 9/ 0300-8522254

Leave a Reply